دنیا
2 منٹ پڑھنے
امریکی سینٹ نے 901 بلین ڈالر کے دفاعی بل کی منظوری دے دی
بل میں یوکرین کے لیے 800 ملین ڈالر کی دفاعی امداد اور شام سے سیزر پابندیاں ہٹانے کی شقیں بھی شامل ہیں
امریکی سینٹ نے 901 بلین ڈالر کے دفاعی بل کی منظوری دے دی
بل میں یہ بھی شرط ہے کہ پینٹاگون یورپ میں اپنی فوجی نفری کو 76,000 سے کم کرنے سے پہلے امریکی سلامتی پر اس کے اثرات کا جائزہ لے۔ / Reuters

امریکی سینٹ نے قومی دفاعی اختیار قانونی بِل (NDAA) منظور کر لیا  ہے۔

یہ بِل،  سال 2026 کے دوران اختیار کردہ پالیسیوں اور اخراجات  کے لئے 901 بلین ڈالر کے قومی دفاعی اختیار پر مبنی ہے۔   

سینٹ نے ، کل بروز بدھ ، رواں مہینے کے آغاز میں اسمبلی سے منظور ہونے والے خاکہ بِل کو   20 منفی کے مقابلے میں 77 مثبت ووٹوں  سے منظور کر لیا ہے۔  اب یہ بل صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط کے لیے روانہ کر دیا جائے گا۔

3,086 صفحات پر مشتمل اس بل کی اہم شقوں میں سے ایک یوکرین کے لیے 800 ملین ڈالر کی شق ہے۔ قانون کی رُو سے یوکرین کو آئندہ دو سالوں میں  سالانہ 400 ملین  ڈالر سکیورٹی تعاون کے لئے فراہم کئے جائیں گے۔قانون میں  شام  سے، سابق اسد حکومت  کے دور میں عائد کی گئی 'سیزر' پابندیاں ہٹانے کی شق بھی  شامل ہے۔

بِل اسرائیل کے لیے بھی600 ملین ڈالر مختص کرتا ہے جس میں  فولادی ڈوم سسٹم  سمیت مشترکہ میزائل دفاعی اقدامات کے لیےعطیات شامل ہیں ۔

بِل میں چین سے ممکنہ خطرات کو بھی پیشِ نظر رکھا گیا  اور  انڈو۔پیسفک مشنوں کی کامیابی کی یقین دہانی  کے لیے ضروری تدابیر کو  بھی  جگہ دی گئی ہے۔ بل میں تائیوان سکیورٹی تعاون کے لیے بھی 1 بلین  ڈالر کا  بجٹ شامل ہے۔

NDAA امریکی محکمہ دفاع کو یہ اختیار بھی دیتا ہے کہ وہ مشرقی یورپ میں امریکی فوجی تعیناتی کی لاگت کے ازالے کے لیے نیٹو کے اتحادیوں سے عطیات  جمع کرے۔ یہ امریکی یورپی کمانڈ (EUCOM) کے کمانڈر سے، امریکہ اور نیٹو  کی روس کے مقابل  فوجی برتری برقرار رکھنے کی کاروائیوں کے، سالانہ جائزے کا بھی مطالبہ کرتا ہے۔  

بِل، پینٹاگون سے ، یورپ میں اپنی فوجی نفری کو 76,000 سے کم کرنے سے پہلے اس کے امریکی سلامتی پر اثرات کا اندازہ لگانے کا بھی، مطالبہ کرتا ہے۔

دریافت کیجیے
امریکہ نے 'نگرانی میکانزم' شروع کر دیا
فرانس: گرمی کی شدت میں اضافہ،عوام پریشان
یونانی عدالت نے اقلیتی ترک شہریوں کو مذہبی پالیسی کے خلاف خلاف احتجاج کرنے پر سزا سنا دی
سوٹزرلینڈ میں ایران۔امریکہ مذاکرات، پاکستان اور قطر کا مشترکہ بیان
اسٹارمر مستعفی ہو جائیں گے:ٹرمپ
ماسکو کے ہوائی اڈوں کو قلیل مدت کے لیے بند کر دیا گیا، تقریباً 60 ڈراونز کو مار گرایا گیا ہے، روس
فلپائن میں اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں تین افراد ہلاک، متعدد زخمی
ہم، لبنان میں فوجی مداخلت کے موقف کی طرف واپس پلٹنا نہیں چاہتے:شرع
ایرانی مذاکراتی وفد اور امریکی نائب صدر وینس سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
اٹلی نے 8 شہروں میں 'ریڈ الرٹ' جاری کر دیا
ڈونلڈ ٹرمپ: میں ترکیہ کا دورہ کروں گا
روس نے یوکرین پر تباہ کن حملے کیے ہیں، کئی جانیں ضائع درجنوں زخمی: کیف
امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ ختم کرنے کے معاہدے کے محض ایک دن بعد لبنان میں 18 افراد شہید
کیوبا نے معاشی اصلاحات کا اعلان کر دیا
ماسکو بڑے پیمانے پر یوکرینی ڈرون حملے کا نشانہ بنا ہے:سوبیانین
روس نے کیئف پر حملہ کر دیا
ترک وزیر خارجہ کی روسی صدر سے ملاقات،باہمی امور پر غور
امریکہ کا انکشاف، ایلون مسک کی گروک اے آئی کا استعمال ایران پر فوجی حملوں میں کیا گیا
دنیا کے 500 ارب پتّیوں کی ایک روزہ کمائی 336 بلین ڈالر
پوتن کا تمسخر اڑانے والے روسی فنکار اور کارٹونسٹ کا قتل