دنیا
3 منٹ پڑھنے
تیل کی منڈیوں میں ایران جنگ کے بھاری اثرات کے سبب ریکارڈ ماہانہ اضافہ
خام تیل کی قیمتیں ایک موقع پر تین فیصد سے زائد بڑھ گئیں، برینٹ خام تیل تقریباً 117 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔
تیل کی منڈیوں میں ایران جنگ کے بھاری اثرات کے سبب ریکارڈ ماہانہ اضافہ
خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ہوا اور برینٹ 117 ڈالر کے قریب پہنچ گیا، کیونکہ یمن کے حوثیوں کی تنازع میں شمولیت سے وسیع علاقائی کشیدگی کے خدشات بڑھ گئے۔ / Reuters
8 گھنٹے قبل

پیر کو تیل کی قیمتوں میں تیزی آئی اور عالمی حصص مندی کا شکار ہوئے، چونکہ سرمایہ کار مشرقِ وسطیٰ میں تصادم کے گہرے ہونے پر اپنیکاروباری  کارروائیوں  میں سستی لا رہے ہیں ۔  جنگ کے مزید طول پکڑنے پر خدشات بڑھ گئے ہیں جو کہ اہم توانائی راستوں کو متاثر کر سکتے ہیں ۔

خام تیل کی قیمتیں ایک موقع پر تین فیصد سے زائد بڑھ گئیں، برینٹ خام تیل تقریباً 117 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا، کیونکہ یمن کے حوثی باغیوں کے معاملے میں شامل ہونے سے خطے میں پھیلاؤ کے خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔

گروہ نے کہا کہ اس نے اسرائیل میں اہداف پر میزائل اور ڈرونز داغے، جس سے بحرِ احمر میں اہم جہاز رانی  گزرگاہوں کی سکیورٹی کے بارے میں تشویش پیدا ہو گئی۔

برینٹ خام تیل مارچ میں تقریباً 60 فیصد کے اضافے  سے دوچار ہے، جو 1990 میں عراق کے کویت پر حملے کے بعد ماہانہ اضافے سے بھی زیادہ ہے۔

توانائی کے راستے خطرات سے پُر

خطرے کی شدت آبنائے  ہرمز کے اردگرد اور باب المندب کے اطراف، جہاں سے عالمی تجارت کا ایک بڑا حصہ سرانجام پاتا  ہے،  بڑھ گئی ہے ۔

سعودی عرب نے پہلے ہی آبنائے ہرمز سے بچنے کے لیے بعض تیل کی کھیپیں متبادل راستوں  پرمنتقل کر دی ہیں ۔

شدت اختیار کرنے کے خدشات سے  منڈیوں میں ہلچل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مزید بیانات نے سرمایہ کاروں کے جذبات کو مزید ہلا کر رکھ دیا؛ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن کے پاس ایران کے تیل کے بنیادی ڈھانچے کے حوالے سے متعدد اختیارات ہیں، جن میں اسٹریٹجک خارگ جزیرہ بھی شامل ہے۔

ان کے بیانات نے اس قیاس کو تقویت دی کہ امریکہ جنگ  میں اپنا کردار بڑھا سکتا ہے، ممکنہ طور پر زمینی آپریشنز بھی شامل ہیں۔

ادھر ایرانی حکام نے ممکنہ امریکی فوجی شدت اختیار کرنے پر خبردار کیا ہے، جبکہ پاکستان نے واشنگٹن اور تہران کے درمیان ثالثی کی پیشکش بھی کی۔

عالمی  منڈیاں  دباؤ کے زیرِ اثر

وال اسٹریٹ کے نقصان کی پیروی کرتے ہوئے ایشیاء اور یورپ بھر کی اسٹاک مارکیٹوں میں  تیزی سے مندی آئی۔

تجزیہ کاروں نے انتباہ کیا کہ بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتیں مہنگائی  میں اضافہ ، سپلائی چین کو متاثر اور کمپنیوں کے منافع پر منفی اثرات مرتب کر سکتی ہیں۔

پیپر اسٹون کے تجزیہ کار کرس ویسٹن نے سپلائی میں خلل اور جہاز رانی کے خطرات کی بڑھتی ہوئی تشویش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا، 'مالی منڈیاں اب خام تیل کی بلند قیمتوں اور اقتصادی اثرات پر ردِ عمل دے رہی ہیں ۔'

کشیدگی میں اضافے اور اہم تجارتی راستوں کے خطرے میں ہونے کے ساتھ، سرمایہ کار طویل مدتی غیر مستحکم صورتحال اور وسیع اقتصادی نتائج کے لیے تیار ہیں۔

دریافت کیجیے
پاکستان ترکیہ، سعودی عرب اور مصر کے ساتھ مشرق وسطی جنگ پر مذاکرات کی میزبانی کرے گا
وٹکوف: ایران کے ساتھ مذاکرات 'اس ہفتے' ہوں گے، ٹرمپ: ہم معاہدے کے قریب ہیں
کٹ کیٹ اڑ گئی: یورپ میں 12 ٹن چاکلیٹ چوری
اسرائیلی فوج غیر قانونی اسرائیلی آباد کاروں کے فلسطینیوں پر حملوں کو نظر ِ انداز کر رہی ہے
یوکرین پر روسی حملوں میں ایک میٹرنٹی ہسپتال اور شہری عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، 3 افراد ہلاک
ایرانی میزائلوں کا سعودی عرب میں امریکی بیس پر حملہ، 12 امریکی فوجی زخمی، کئی طیاروں کو نقصان
ترکیہ: ایران جنگ پر ثالث ملک پاکستان کے ساتھ ممکنہ اجلاس عنقریب ہو سکتا ہے
ایردوان: دوسری عالمی جنگ کے بعد کے عالمی نظام کو اپنی مشروطیت کے بحران کا سامنا ہے
اسرائیل جنوبی لبنان میں اپنی بری عسکری کارروائیوں کو وسعت دے رہا ہے
ترکیہ، فٹبال میں فیفا ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ سلسلے میں فائنل تک پہنچ گیا
ایران امریکا کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں کر رہا: عراقچی
نتن یاہو  نے ایران پر 48 گھنٹے کے تیز حملوں کا حکم دے دیا ہے
ترکیہ اور برطانیہ نے یورو فائٹر سپورٹ معاہدہ طے کر لیا
ختم کرنے کی کوئی حکمت عملی نہیں: جرمنی کی اسرائیل-امریکہ کی ایران کے خلاف جنگ پر تنقید
اس وقت مذاکرات کی پیشکش ہتھیار پھینکنے کے مترادف ہو گی: حزب اللہ