سیاست
2 منٹ پڑھنے
ترکیہ: صدر اردوعان کی شہداء کے لواحقین سے ملاقات
صدر رجب طیب اردوعان نے اپنے وفد کے ہمراہ شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی
ترکیہ: صدر اردوعان کی شہداء کے لواحقین سے ملاقات
Turkish President and AK Party leader Recep Tayyip Erdogan attends his party’s 32nd Consultation and Evaluation Meeting in Ankara on July 13, 2025. / AA

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوعان نے، نائب صدر جیودت یلماز، انقرہ کے گورنر واسپ شاہین، حزب اقتدار 'جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ ' پارٹی کے انقرہ سےاسمبلی ممبر عثمان گوکچیک، پارٹی کے انقرہ ضلعی چیئرمین خاقان خان اعوزجان  اورتحصیل' قزل جاحمام 'کے بلدیہ میئر سلیمان آجار پر مشتمل، وفد کے ہمراہ قزل جا حمام کی رہائشی " مظّفر گلشن" کے گھر کا دورہ کیا۔

 صدر ایردوان، اپنے استقبال کے لئے جمع محلے کے رہائشیوں سے ہاتھ ملانے اور ان کے ساتھ مختصر بات چیت کے بعد " مظفر گلشن" کے گھر تشریف لےگئے جہاں گلشن کے  اہل خانہ نے ان کا پُرتپاک خیر مقدم کیا۔

 بات چیت کے دوران معمر خاتون گلشن نے صدر ایردوان کو بتایا کہ اس نے کچھ رقم بچا کر رکھی  ہے اور وہ اسے فلسطینی بچوں تک پہنچانا چاہتی ہیں۔

 صدر اردوعان نے ، دیگر عطیات کے ساتھ  فلسطینی  بچوں تک پہنچانے کے لئے یہ  رقم اپنے سیکرٹری حسن دوعان کے حوالے کر دی ۔

اس موقع پر 'شہید لطفی گلشن' کے بیٹے میتے خان گلشن نے کہا کہ ان کے والد اور 2 رشتہ داروں نے صدارتی کمپلیکس پر حملے کے دوران جامِ شہادت نوش کیا اور 9 سال سے انہیں  ایک شہید کے بیٹے کا فخر حاصل ہے۔

میتے خان  گلشن نے کہا کہ اللہ  میرے والد کو  جنت الفردوس میں جگہ دے اور آپ کو بھی ہمارے سروں پر سلامت رکھے۔ ہمیں آپ کی میزبانی کر کے بہت خوشی ہوئی ہے۔

دریافت کیجیے
امید ہے ہم کامیاب ہو جائیں گے: کالاس
ایشیاءتوانائی کے بڑے جھٹکوں کے لئے تیار ہو رہا ہے
سابق تھائی وزیراعظم شیناواترا کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا
جب تک جوہری مواد موجود ہے معاملہ ختم نہیں ہو گا: نیتن یاہو
مشرقی کونگو میں دہشتگردانہ حملے،21 افراد ہلاک
ٹرمپ کو ایران کا جواب پسند نہیں آیا،تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں
روس، سلوواکیہ کو توانائی فراہم کرنے کی 'ہر ممکن' کوشش کرے گا: پوتن
اسرائیل نے عراق میں ایک خفیہ فوجی اڈّہ بنا لیا
اسرائیلی وزارتی کمیٹی اوسلو معاہدوں کی منسوخی کے بل پر بحث کرے گی
باکستان: کار بم دھماکہ اور فائرنگ، بارہ پولیس اہلکار ہلاک
چین: جاپان، انڈو-پیسیفک کو بطور پردہ استعمال کر رہا ہے
پوتن: روسی افواج نیٹو کی طرف سے مسلح اور حمایت کردہ ایک حملہ آور طاقت سے نبرد آزما ہے
ترکیہ عالمی دفاعی طاقت کے طور پر اُبھر رہا ہے، صدر ایردوان
اسرائیل نے غزہ میں ایک مکان کو نشانہ بنایا جس دوران 9 افراد زخمی ہو گئے
سعودی عرب کی فوجی آپریشنز میں اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دینے کی تردید