دنیا بھر میں برقی گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ
انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کے مطابق 2024 میں دنیا بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت 17.3 ملین تک پہنچ گئی، یہ فروخت 2023 کی 14 ملین کی سطح سے تقریبا 25 فیصد زیادہ تھی
دنیا بھر میں برقی گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ
/ AFP
25 مارچ 2025

انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کے مطابق 2024 میں دنیا بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت 17.3 ملین تک پہنچ گئی، یہ فروخت 2023 کی 14 ملین کی سطح سے تقریبا 25 فیصد زیادہ تھی۔

کل ای وی فروخت پچھلے سال ریکارڈ کی گئی تمام گاڑیوں کی فروخت کا 20 فیصد تھی۔

چین برقی گاڑیوں کی فروخت میں مسلسل تیز رفتار ترقی کا لیڈر تھا۔ گزشتہ سال عالمی سطح پر ای وی کی فروخت کا تقریبا دو تہائی حصہ چین میں ہوا جبکہ ملک میں فروخت میں سال بہ سال 40 فیصد اضافہ ہوا۔

 2024 میں چین میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت 11.3 ملین تھی ، جو صرف باقی دنیا میں فروخت سے تقریبا دوگنی ہے۔

 جیسا کہ ملک میں طویل فاصلے تک چلنے والی الیکٹرک گاڑیوں کی مانگ میں اضافہ جاری ہے ، حکومت کے سبسڈی والے گاڑیوں کے ٹریڈ ان پروگرام نے بھی فروخت میں اضافے کی حمایت کی ہے۔

چین میں الیکٹرک گاڑیوں کی کل فروخت میں 10 گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے ، 2019 میں ایک ملین سے 2024 میں یہ تعداد 11.3 ملین تک پہنچ گئی ہیں۔

یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کمزور، امریکا میں اضافہ جاری

امریکہ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت بھی سال بہ سال 10 فیصد اضافے کے ساتھ 2024 میں 1.5 ملین تک پہنچ گئی۔ یہ ترقی الیکٹرک وہیکل کے نئے ماڈلز کے اجراء اور صارفین کو فراہم کی جانے والی برقی گاڑیوں کی مراعات کی وجہ سے ہوئی۔

تاہم، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان کہ الیکٹرک گاڑیوں کے لیے مراعات کو ختم کیا جا سکتا ہے، اس شعبے کے نقطہ نظر پر غیر یقینی صورتحال پیدا کرتا ہے۔

 یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کا تخمینہ 3.2 ملین لگایا گیا۔

یورپی یونین  کے ممالک میں گزشتہ سال فروخت میں 6 فیصد کمی واقع ہوئی، جس کی بنیادی وجہ جرمنی میں کمزوری ہے۔

برطانیہ، جہاں صفر اخراج والی گاڑیوں کی ذمہ داری نافذ ہوئی، پہلی بار یورپی ممالک میں بیٹری الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں سب سے آگے رہا۔

باقی دنیا میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت تقریبا 1.3 ملین ریکارڈ کی گئی۔ چین سے باہر ترقی پذیر ممالک میں، فروخت میں سال بہ سال 80 فیصد اضافہ ہوا.

برازیل اور انڈونیشیا میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں بالترتیب 140 فیصد اور 190 فیصد اضافہ ہوا۔

 رواں سال فروخت میں 18 فیصد اضافہ ہوگا

برطانیہ میں قائم تحقیقی کمپنی رہو موشن کے اعداد و شمار کے مطابق 2024 کی طرح اس سال بھی الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ جاری رہنے کی توقع ہے۔

رواں سال الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت 18 فیصد اضافے کے ساتھ 20 ملین سے زائد ہونے کی توقع ہے جبکہ چین کی مجموعی فروخت میں 12.9 ملین کا حصہ ہونے کا تخمینہ ہے۔ اس طرح، چین میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ 2025 میں سال بہ سال 17 فیصد رہے گا.

یورپی ممالک میں فروخت 15 فیصد اضافے سے 35 لاکھ تک پہنچنے کا امکان ہے جبکہ امریکا اور کینیڈا میں رواں سال 21 لاکھ الیکٹرک گاڑیاں فروخت ہونے کا امکان ہے۔

 

 

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان