کھیل
2 منٹ پڑھنے
مراکش نے پینلٹی شوٹ آؤٹ میں نیدرلینڈز کو شکست دے کر ورلڈ کپ کے آخری 16 میں جگہ بنا لی
مراکش اگلے مرحلے میں کینیڈا کے مد مقابل آئیگا۔
مراکش نے پینلٹی شوٹ آؤٹ میں نیدرلینڈز کو شکست دے کر ورلڈ کپ کے آخری 16 میں جگہ بنا لی
مراکش آخری 16 میں کینیڈا کے خلاف کھیلے گا۔ / Reuters

مراکش نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد اضافی وقت میں 1-1 برابر رہنے کے بعد پینالٹیوں کے ساتھ  نیدرلینڈز کو ہرا کر ورلڈ کپ کے اگلے مرحلے کے لیے جگہ بنا لی ہے۔

مراکش  کے گول کیپر یاسین بونو نے  اہم کارنامہ سر انجام دیا اور نیدرلینڈز کی پانچویں پینالٹی کو روک لیا، جس کے بعد فاورڈ اسماعیل سیباری نے فاتح پینالٹی لگا کر  کر 3-2 کے  اسکور سے جیت کو یقینی بنایا۔

اس فتح کے بعد اب  مراکش  ہفتے کو ہیوسٹن میں کینیڈا کے  مد مقابل آئیگا۔

یہ دلچسپ میچ اضافی وقت تک گیا جب ایسا دیوپ نے اضافی  ٹائم کے پہلے منٹ میں ڈرامائی طور پر  گول کر دیا، جبکہ نیدرلینڈز فتح کے قریب تھا۔

نیدرلینڈز نے دوسرے ہاف کے وسط میں کوڈی گاکپو کے گول سے برتری لی، جو چند روز قبل اپنی شریکِ حیات کی جانب سے غیر پیدائش شدہ بچے کی موت کی تصدیق کیے جانے کے بعد بھی میدان میں کھیل رہا تھا۔

شدید مقابلہ

20ویں منٹ میں  مراکش نے تقریباً برتری حاصل کر ہی  لی تھی  جب نیل الا عیناوی نے اشرف حکیمی کے کونے کے کراس کو گول کی طرف سر کیا، مگر نیدرلینڈز کے گول کیپر بارٹ وربرگن نے ایک شاندار ریفلیکس  کے ساتھ گول بچا لیا۔

نیدرلینڈز  نے کھیل کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں رکھا  مگر وہ اسے گول کے واضح مواقع میں تبدیل کرنے میں ناکام رہا۔

حیران کن بچآؤ

ڈرامہ دوسرے ہاف میں بھی جاری رہا، مگر ایسا محسوس ہوا کہ مقابلہ نیدرلینڈز کے حق میں جھک گیا جب کوچ رونالڈ کومان نے ہائیڈریشن بریک کے بعد متعدد تبدیلیاں کر کے واوٹ ویگ ہورسٹ کو میدان میں اتارا۔

ویگ ہورسٹ نے فوری اثر دکھایا، لمبی گیند کو فلیک کر کے سمری ویل کو گول کی طرف روانہ کیا۔ سمری ویل نے گاکپو کو کراس کیا، جس نے خود کو گیند کے لیے جھونک کر گول کیا۔

نیدرلینڈز، جن کی شاندار تنظیم گاکپو کے لیورپول ٹیم میٹ ویرجل فان ڈائیک کر رہے تھے، بظاہر فتح کے جانب بڑھ رہے تھے مگر دیوپ کے دیر سے ہیڈ نے میچ کو اضافی وقت میں پہنچا دیا۔

 

دریافت کیجیے
160 سے زیادہ کھلاڑیوں کی آئرلینڈ-اسرائیل فٹبال میچ کے بائیکاٹ کی اپیل
"دینے کےلیے کچھ نہیں بچا"میں فٹ بال چھوڑ رہا ہوں:میسی
ترکیہ نے سویٹزرلینڈ کو پہلی سی ای وی یورپی چیمپئن شپ میں ہرا دیا
"دست خدا" گول میں زیر استعمال گیند 33٫5 لاکھ ڈالر میں فروخت
فیفا کے سربراہ: ہم  نے آئندہ کے مقابلوں کے لیے متنازعہ منصوبے کو آگے نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے
ترک خواتین اور مردوں کی ٹیمیں VNL فائنلز میں پہنچ گئیں
عالمی کپ کا فاتح اسپین،صدر ایردوان کا تہنیتی پیغام
انگلینڈ نے فیفا ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی
سیمی فائنل میں ارجنٹائن کی کامیابی،فائنل اسپین کے ساتھ کھیلے گا
عالمی کپ:ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا
اسپین نے بیلجیم کو 2-1 سے شکست دے کر ورلڈ کپ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
ایمپبے نے ورلڈ کپ میں اپنا آٹھواں گول کر کے فرانس کو مراکش پر 2-0 سے فتح دلائی
فرانس ورلڈ کپ  کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا: اس نے پیراگوائے کو ایک ۔ صفر سے شکست دی
پرتگال کرویشیا کو ہرا کر  راونڈ آف 16 میں پہنچ گیا
میزبان امریکہ  بوسنیا کو ہرا کر راونڈ آف 16 میں پہنچ گیا
ایمباپے کا شاندار کھیل،فرانس راونڈ آف کے لیے کوالیفائی کر گیا
پروجیکٹ NBA یورپ میں  ترکیہ کی دلچسپی
کولمبیا نے کانگو کو 1-0 سے شکست دے دی
ناروے سینیگال کو 3۔ 2 کے اسکور سے شکست دیتے ہوئے ناک راونڈ میں پہنچ گیا
عالمی کپ 2026:مصر نے نیوزی لینڈ کو 1-3 سے ہرا دیا