دنیا
2 منٹ پڑھنے
چین: ٹائیفون میزائل سسٹم کو علاقے سے ہٹایا جائے
امریکہ اور جاپان دیگر ممالک کے سلامتی خدشات کا سنجیدگی سے احترام کریں اور خطے کے امن و استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کریں نہ کہ منفی: لی جیان
چین: ٹائیفون میزائل سسٹم کو علاقے سے ہٹایا جائے
چین امریکہ اور جاپان سے اس خطے سے ٹائیفون میزائل سسٹم واپس لینے کا مطالبہ کرتا ہے۔ / Reuters

چین نے امریکہ اور جاپان سے اپیل کی ہے کہ حالیہ فوجی مشقوں کے دوران جاپان کے مغرب میں واقع امریکی فوجی بیس پر نصب کئے گئے ٹائیفون میزائل سسٹم کو علاقے سے ہٹا دیا جائے۔

چین وزارت خارجہ کے ترجمان' لن جیان' نے بیجنگ میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا ہےکہ "امریکہ اور جاپان کو دیگر ممالک کے سلامتی خدشات کا سنجیدگی سے احترام کرنا چاہیے اور خطے کے امن و استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کرنا چاہیے نہ کہ منفی"۔

چین نے  یہ ردعمل  امریکہ کے، اپنے ٹام ہاک کروز میزائل فائر کرنے کے اہل، درمیانی مسافت کےمیزائل نظام کوجاپان کےصوبہ ' یاماگوچی' میں نصب کرنے کے بعد ظاہر کیا ہے۔

بیجنگ نے واشنگٹن اور ٹوکیو پر زور دیا ہے کہ وہ "خطے کے ممالک کی اپیلوں پر توجہ دیں، اس غلط اقدام کی تصحیح  کریں اور اس نظام کو جلد از جلد یہاں سے  ہٹا دیں۔

لن جیان نے مزید کہا ہے کہ "جاپان کی عسکری جارحیت کی حامل  تاریخ کے باعث، اس کے فوجی و سلامتی اقدامات ہمیشہ ایشیائی ہمسایہ ممالک اور بین الاقوامی برادری کی گہری توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔"

یہ میزائل نظام ،امریکہ اور جاپان کے درمیان 11 ستمبر سے جاری اور  دو ہفتوں پر محیط سالانہ مشترکہ فوجی مشقوں "ریزولیٹ ڈریگن" میں پہلی بار استعمال کیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ جاپان دوسری جنگ عظیم کے بعد سے ایشیا پیسیفک میں امریکہ کا دیرینہ اتحادی ہے اور  حالیہ برسوں میں علاقے میں چین کی بڑھتی ہوئی فوجی موجودگی اور  اثر و رسوخ کے جواب میں اپنی دفاعی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کر رہا ہے۔

اس کے علاوہ، جاپان میں ہزاروں امریکی فوجی، فوجی اڈے اور اسلحہ بھی موجود ہے۔

دریافت کیجیے
بھارت: مودی۔ٹسک ملاقات، دفاع، خلاء اور ایٹمی توانائی کے شعبے میں تعاون پر اتفاق
امریکہ اسرائیل کو بموں کی فراہمی بند کرے: ڈیلیا رامیریز
ملائیشیا: ہم، آسیان سکیورٹی تعاون کو مضبوط بنائیں گے
امریکہ اور اسرائیل  ایران پر حملوں کا منصوبہ بنا رہے ہیں
پاک-ترک سعودی دفاعی معاہدہ،بل ترک پارلیمان میں پیش کردیاگیا
ہم روس کے ساتھ مذکرات کےلیے تیار ہیں:زیلسنکی
صدر ایردوان کا شام  اور ترکیہ کی خفیہ سروس کے کارکنان کے لیے تہنیتی پیغام
ایلون مسک نے اسپیس ایکس اور ٹیسلا کو یکجا کرنے کی حمایت کر دی
امریکی تجاویز اچھی ہیں مگر سیاسی رعائیتیں ملنا مشکل ہو گا:روس
اسرائیل نے غزہ میں 2 بچوں سمیت 7فلسطینی قتل کر دیئے
ترکیہ: بائیکار  نے چھٹا سیٹلائٹ خلاء میں بھیج دیا۔
فرانس میں مظاہروں کے دوران واقعات میں 2 افراد ہلاک
سرگن یالچین قومی فٹبال ٹیم کے کوچ بن گئے
ترکیہ -لیبیا معاہدہ،ترک دفتر خارجہ کا خیر مقدم
ایران: "ہمارے ملک سے افزودہ یورینیم کا ایک گرام تک باہر نہیں بھیجا جائے گا"