مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
جب تک اقتدار پر ہوں فلسطینی ریاست کا قیام ممکن نہیں ہوگا:نیتن یاہو
اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے عزم ظاہر کیا ہے کہ جب تک وہ عہدے پر برقرار ہیں، غزہ یا مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی ریاست قائم نہیں ہونے دیں گے۔
جب تک اقتدار پر ہوں فلسطینی ریاست کا قیام ممکن نہیں ہوگا:نیتن یاہو
بن یامین نیتین یاہو / Reuters

اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے عزم ظاہر کیا ہے کہ جب تک وہ عہدے پر برقرار ہیں، غزہ یا مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی ریاست قائم نہیں ہونے دیں گے۔

ان کا یہ بیان یونائیٹڈ عرب لسٹ کے رہنما منصور عباس کے جواب میں سامنے آیا، جنہوں نے کہا تھا کہ فلسطین پہلے ہی ایک ریاست کے طور پر موجود ہے اور دنیا کے بیشتر ممالک اسے تسلیم کرتے ہیں۔

منصور عباس نے اسرائیل اور امریکہ پر بھی زور دیا کہ وہ فلسطین کو تسلیم کریں۔

نیتن یاہو نے کہا، "جب تک میں وزیر اعظم ہوں، ایران کے زیرِ کنٹرول کوئی فلسطینی ریاست قائم نہیں ہوگی۔"

ہفتے کے روز عرب شہر طیبہ میں اپنی پارٹی کی جنرل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منصور عباس نے کہا تھا کہ ان کی پارٹی اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن کی خواہاں ہے۔

عباس نے واشنگٹن اور تل ابیب سے فلسطین کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا، "فلسطین کی ریاست موجود ہے، اور دنیا اسے تسلیم کرتی ہے۔"

نیتن یاہو کے یہ بیانات 27 اکتوبر کو ہونے والے کنیسٹ (اسرائیلی پارلیمنٹ) کے انتخابات سے قبل سامنے آئے ہیں، جبکہ رائے عامہ کے جائزوں سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کی لیکوڈ پارٹی اور اس کے اتحادی حکومت بنانے کے لیے درکار 61 نشستیں حاصل کرنے میں ناکام نظر آ رہے ہیں۔

لیکوڈ پارٹی، جس کے پاس اس وقت 32 نشستیں ہیں، حالیہ سروے رپورٹس میں تیزی سے نیچے آئی ہے، اور جمعہ کو سامنے آنے والے ایک پول میں اسے صرف 20 نشستیں ملتی دکھائی گئی ہیں۔

چینل 13 کے 19 اگست کو شائع ہونے والے ایک سروے کے مطابق، نیتن یاہو کی لیکوڈ پارٹی اور اس کے انتہائی دائیں بازو اور قدامت پسند کٹر مذہبی اتحادیوں کو مجموعی طور پر 51 نشستیں ملنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جو پارلیمانی اکثریت سے 10 نشستیں کم ہے۔

 

دریافت کیجیے
طوفان ساودل چین میں ہلاکت خیز لرزشِ اراضی کا موجب بنا
ترکیہ امریکہ-ایران جنگ  کے خاتمے کے لیے سرگرداں ہے، صدر ایردوان
بولیویا کی فوجی چھاونی میں دھماکے  میں 10 سے زیادہ افراد ہلاک
گِرنے کے قریب ڈوبنے والی فیری بوٹ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12ہو گئی
ووکس ویگن نے دنیا بھر میں مزید 50,000 ملازمتیں ختم کر دیں
یمن میں حوثیوں اور حکومتی افواج کے درمیان تصادم میں درجنوں افراد ہلاک
ایستونیا: بھارتی کمپنی سے دھوکہ کھانے کے بعد وزیرِ دفاع نے استعفیٰ دے دیا
سیلاب سے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد دو افراد کو ایک ٹنل سے زندہ بچا لیا گیا
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے  امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب
اسرائیل: 18 لاکھ 60 ہزار فلسطینیوں کو غزّہ سے نکال دیا جائے
ترکیہ: قالن۔دیمیرس ملاقات
پاک فوج: "خیبر پختونخوا میں 15 دہشتگرد غیر فعال کر دیے گئے ہیں"
نیو یارک سٹی نے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت ممنوع کر دی
ماسکو پر 37 ڈرونز سے حملے کی  کوشش ناکام بنا دی گئی
ٹرمپ کا جنگ ختم کرنے پر غور،پینٹاگون کا نفری بڑھانے پر زور