سیاست
2 منٹ پڑھنے
ٹرمپ انتظامیہ نے اسرائیل کو 6.67 بلین ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی
وزارت خارجہ نے 30 اپاچی حملہ آور ہیلی کاپٹروں اور 3,000 سے زیادہ ٹیکٹیکل گاڑیوں کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ نے اسرائیل کو 6.67 بلین ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی
اسرائیل کو 6.67 ارب ڈالر کے ایک بھاری بھرکم اسلحے کے پیکج کی منظوری دے دی گئی ہے، جس میں جدید ہدف بندی کا سامان، راکٹ لانچرز اور AH-64E اپاچی ہیلی کاپٹرز شامل ہیں۔ [فائل] / AP

ٹرمپ انتظامیہ نے امریکہ کے محکمہِ خارجہ کے مطابق اسرائیل کو 6.67 بلین ڈالر مالیت کے نئے اسلحہ معاہدے کی منظوری دے دی ہے، جس میں اپاچی حملہ آور ہیلی کاپٹر اور ہلکی ٹیکٹیکل گاڑیاں شامل ہیں۔

محکمہِ خارجہ نے جمعہ کی رات گئے اس پیکیج کا اعلان کیا اور کہا کہ یہ چار مختلف ڈیلز   پر مشتمل ہے۔

یہ منظوری مشرقِ وسطی میں ایران پر امریکی فوجی حملوں کے امکان کے سبب بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان دی گئی ہے۔

پیکیج کا سب سے بڑا حصہ 30 اپاچی حملہ آور ہیلی کاپٹروں پر مشتمل ہے، جن کے ساتھ متعلقہ ساز و سامان اور ہتھیار بھی شامل ہیں، اور اس کی قدر 3.8 بلین ڈالر بتائی گئی ہے۔

محکمہِ خارجہ کا کہنا  ہے کہ ان ہیلی کاپٹروں کو راکٹ لانچر اور جدید ہدف بندی کے نظام سے لیس کیا جائے گا۔

دوسرا سب سے بڑا جزو 3,250 جوائنٹ لائٹ ٹیکٹیکل وہیکلزکی فروخت ہے، جنہیں اہلکاروں اور لاجسٹکس کی نقل و حمل کے لیے اور اسرائیلی فوج کے رابطوں کے دائرے کو بڑھانے کے لیے  استعمال کیا جائیگا۔ اس حصے کی مالیت 1.98 بلین ڈالر ہے۔

باقی حصوں میں نمر (Namer) آرمرڈ پرسنل کیریئر کے لیے پاور پیکس کے لیے 740 ملین ڈالر اور AW-119Kx ہلکے یوٹیلٹی ہیلی کاپٹروں کے لیے 150 ملین ڈالر شامل ہیں، محکمہِ خارجہ نے کہا کہ یہ منظوری اسرائیل کی "دفاعی" صلاحیتوں کی مدد کے لیے ہے۔

دریافت کیجیے
صدر ایردوان : "ہم نے اپنے دوستوں اور دشمنوں کو خطے میں عدم استحکامی برداشت نہ کرنے کا پیغام دیا ہے
"دست خدا" گول میں زیر استعمال گیند 33٫5 لاکھ ڈالر میں فروخت
جنوبی تھائی لینڈ میں چار صوبوں میں 70 سے زیادہ مقامات پر آتشزدگی اور بم حملے
اسرائیلی فوج نے تین سالہ جنگ میں 30 سال کے استعمال کے لائق گولیاں استعمال کی ہیں
امریکہ میں، 75 ممالک کے شہریوں پر عائد کردہ امیگرینٹ ویزے پر پابندی کالعدم قرار
امریکہ، ایران کے خلاف ’’اقتصادی ڈی ڈے‘‘ میں داخل ہو گیا ہے: بیسنٹ
اسرائیلی فوج کی جنوبی شام میں  ایک نئی فوجی کارروائی
غیر قانونی اسرائیلی آباد کاروں نے قصرہ میں تین فلسطینی گھروں کو گھیرے میں لے لیا
کینیڈا ہماری ریاست بنے بغیر تمام فوائد چاہتاہے:ٹرمپ
ہمسایہ ممالک امریکہ کا آلہ کار نہ بنیں ورنہ انجام ٹھیک نہ ہوگا:ایران
"اسرائیل پر پابندی ختم "کولومبیا کوئلہ برآمد کرےگا
جب تک اقتدار پر ہوں فلسطینی ریاست کا قیام ممکن نہیں ہوگا:نیتن یاہو
ایران ' نہ جنگ ، نہ امن' کی صورتحال کا خاتمہ چاہتا ہے:پزشکیان
اسرائیلی فوجی حکام نیتن یاہو انتخابات میں تاخیر کرنے کے لیے تشدد میں اضافے کی کوشش کر سکتے ہیں: رپورٹ
قالیباف: ہمیں ہمسایہ ممالک سے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے پیغامات موصول ہوئے ہیں