سیاست
2 منٹ پڑھنے
میں نے ماسکو اور بیجنگ پر بمباری کی دھمکی دی ہے: ٹرمپ
میں نے، یوکرین اور تائیوان پر حملے سے باز رکھنے کے لئے، روس اور چین کو ماسکو اور بیجنگ پر بمباری کی دھمکی دی ہے
میں نے ماسکو اور بیجنگ پر بمباری کی دھمکی دی ہے: ٹرمپ
Trump’s remarks reportedly came during closed-door donor gatherings held in New York and Florida as part of his 2024 election campaign. (Photo: AP) / AP

سی این این کےہاتھ لگنے والی ایک  آڈیو ریکارڈنگ کے مطابق صدرٹرمپ نے، روس اور چین کو یوکرین اور تائیوان پر حملے سے باز رکھنے کے لئے، گذشتہ سال عطیات جمع کرنے کی نجی تقریبات کے دوران، ماسکو اور بیجنگ پر بمباری کی دھمکی دی تھی۔

یہ بیانات، نیویارک اور فلوریڈا میں عطیات کے حصول کے لئے بند کمروں میں منعقدہ اجتماعات کے دوران دیے گئےتھے۔ مذکورہ اجتماعات ٹرمپ کی 2024 کی انتخابی مہم کا حصہ تھے۔

آڈیو ریکارڈنگ میں ٹرمپ کہ رہے ہیں کہ "میں نے، یوکرین پر 'حملے' سے باز رکھنے کے لیے، روس کے صدر ولادی میر پوتن کو  ماسکو کو تباہ کرنے کی دھمکی دی ہے"۔

آڈیو میں ٹرمپ کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ "میں نے پوتن سے کہا تھا کہ اگر تم یوکرین میں داخل ہوئے تو میں ماسکو کو زمین بوس کر دوں گا۔ میرے پاس کوئی اور راستہ نہیں ہے"۔

 انہوں نے مزید کہا ہے کہ "وہ ششدر رہ گیا  لیکن میرا خیال ہے کہ اسے 10 فیصد یقین ہو گیا تھا"۔

ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے چین کے صدر شی جن پنگ کو اسی نوعیت  کی دھمکی دی اور تائیوان  کے خلاف کسی  بھی اقدام کے مقابل بیجنگ انتظامیہ کو خبردار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ"میں نے اسے بتایا ہے کہ اگر تم نے تائیوان پر حملہ کیا تو ہم بیجنگ پر بمباری کریں گے۔ اسے لگا کہ میں پاگل ہوں۔ لیکن ہمیں کوئی مسئلہ پیش نہیں آیا"۔

'میں اقتدار میں ہوتا تو غزہ اور یوکرین کی جنگیں نہ ہوتیں'

انہی ریکارڈنگوں میں ٹرمپ نے اصرار سے کہا  ہے کہ اگر وہ صدر رہتے تو نہ یوکرین جنگ ہوتی اور نہ ہی غزہ جنگ۔

انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ "اگر میں صدر ہوتا تو یہ سب کچھ نہ ہوتا"۔

واضح رہے کہ جاری مذاکرات کے باوجود، اسرائیل غزہ کے خلاف جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے۔

طلبہ کے مظاہروں پر تبصرے

لیک شدہ آڈیو میں ٹرمپ نے امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطین کے حق میں مظاہروں پر بھی ردعمل کا اظہار کیا  ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یونیورسٹیوں میں مظاہروں پر قابو پانے  کے لیے مظاہروں میں شامل  طلبہ کو ملک بدر کر دیا جانا چاہیے۔

ٹرمپ کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا ہے کہ "میں اقتدار میں ہوتا تو  ان طلبہ کو ملک بدر کر دیتا جو مظاہروں میں شامل ہوئےہیں"۔

دریافت کیجیے
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع
ترکیہ کی حوثیوں کی مکہ مکرمہ کے اطراف میں روکے گئے ڈراون حملے کی مذمت
امریکہ نے محمود عباس کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا
ترکیہ اور آذربائیجان علاقے میں 'استحکام کے دو جزائر' کی حیثیت کے مالک ہیں، ترک وزیر خارجہ فیدان
امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملوں کے بعد بھاری نقصانات کی اطلاع
ایران: ہم نے جزیرہ قشم  کے اوپر ایک امریکی ڈراون کو گرا دیا ہے
"دینے کےلیے کچھ نہیں بچا"میں فٹ بال چھوڑ رہا ہوں:میسی