ترکیہ
1 منٹ پڑھنے
ترکیہ: ایف-16 طیارہ گِر گیا، پائلٹ شہید
طیارے کا ملبہ مِل گیا ہے اور تلاش و بچاؤ کے آپریشن فوری طور پر شروع کر دیئے گئے ہیں: ترکیہ وزارتِ دفاع
ترکیہ: ایف-16 طیارہ گِر گیا، پائلٹ شہید
مغربی بالیکسیر صوبے میں ایک ترک ایف-16 لڑاکا طیارے کے گرنے کے بعد، جائے حادثہ پر سرچ ٹیموں کی موجودگی میں ایمبولینسیں انتظار کر رہی ہیں۔ / AA

ترکیہ کے شمال مغربی صوبے بالک ایسر میں ایک ایف-16 محارب طیارہ گِر گیا اور طیارے کا پائلٹ شہید ہو گیا ہے۔

ترکیہ وزارتِ دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق  طیارے نے،بروز منگل،بالک ایسر کے 9ویں مرکزی جیٹ بیس کمانڈ سے  بمطابق مقامی وقت 12 بج کر 56 منٹ پر  پرواز کی۔ پرواز سے مختصر مدّت کے بعد طیارے کا راڈا ر سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارے کا ملبہ مِل گیا ہے اور تلاش و بچاؤ کے آپریشن فوری طور پر شروع کر دیئے گئے ہیں۔

وزارت دفاع نے پائلٹ کے شہید ہونے کی اطلاع دی اور  کہا ہے کہ ہم شہید پائلٹ کے لئے اللہ سے رحمت و مغفرت  کے طلبگار ہیں اور شہید کے کنبے ،ترک مسلح افواج  اور  پوری قوم سے اظہارِ تعزیت  کرتے ہیں۔ حادثے کی وجہ کریش معائنہ ٹیم کی تفتیش کے بعد معلوم ہو گی"۔

بالک ایسر کے گورنر اسماعیل اوستا اوغلو نے بھی پائلٹ کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

دریافت کیجیے
امریکہ۔جنوبی کوریا مشترکہ فوجی مشقوں کا حجم کم کیا جائے: ٹرمپ
پوپ لیو کا مطالبہ: مغربی کنارے میں تشدّد بند کیا جائے
کُشنر مصر کے بعد اسرائیل روانہ، نیتن یاہو سے ملاقات کریں گے
مصر بھی 'مکہ معاہدے' میں شامل ہو سکتا ہے: اردوعان
ترکیہ کا "دہشت گردی سے پاک ترکیہ" اقدام مزید مضبوط اتحاد کی راہ ہموار کرے گا: قورطلمش
رومانیہ: ہسپانوی نیٹو جنگی طیارے نے ڈرون کو گرا دیا
ایران: آبنائے ہُرمز ایران کی تھی، ہے اور رہے گی
ایران کی معاشی مشکلات میں اضافہ، اسرائیل-امریکہ کی جنگ نے کارخانوں کو نقصان پہنچایا
جنرل برہان: سوڈان کی فوج 'حقیقی امن' کے لیے تیار ہے، آرایس ایف ہر گز اقتدار پر نہیں آ سکتی
جنوبی ہسپانیہ زلزلے سے لرز اٹھا، عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان
ہرمز کو کسی ٹویٹ، طیارے کیریئر یا انتخابی تقریر سے قبضے میں نہیں لیا جا سکتا' — ایران
انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا خطرناک زلزلہ، امدادی کارروائیاں جاری
ترکیہ نے یومِ آزادی کے موقع پر 'دوست اور برادر ملک' پاکستان کو مبارکباد دی
نیپال،شدید بارشوں کی تباہی ،5 افراد ہلاک 8 لا پتہ
روس اور یوکرین کے درمیان فوجی نعشوں کا تبادلہ