مشرق وسطی
1 منٹ پڑھنے
اسرائیل: جنوبی لبنان کے باشندے سرحدی علاقوں سے دور رہیں
سرحدی دیہاتوں میں حرکت کرنے سے باز رہیں اور خالی کئے گئے دیہاتوں میں واپس نہ آئیں: آویخائے ادراعی
اسرائیل: جنوبی لبنان کے باشندے سرحدی علاقوں سے دور رہیں
19 اپریل 2026 کو اسرائیلی فوجی گاڑیاں جنوبی لبنان میں، اسرائیل-لبنان سرحد کے قریب چل رہی ہیں۔ / Reuters

اسرائیلی فوج نے فائر بندی کے باوجود جاری فوجی کاروائیوں کے حوالے سے  آج بروز پیر جاری کردہ وارننگ میں کہا ہے کہ جنوبی لبنان کے رہائشی سرحدی علاقوں اور بعض دیہاتوں کے قریب آنے  سے گریز کریں۔

فوج کے ترجمان آویخائے ادراعی نے سوشل میڈیا ایکس سے جاری کردہ بیان میں جنوبی لبنان کے متعدد مقامات کی فہرست جاری کی اور شہریوں کو بعض دیہاتوں اور ان کے اطراف پر محیط لکیر کے جنوب کی طرف "حرکت کرنے سے باز رہنے"کی وارننگ دی ہے۔  

انہوں نے مقامی باشندوں کو دریائے لیطانی، وادی السلحانی اور سلوکی پر مشتمل علاقوں سے دُور رہنے  کی بھی وارننگ دی ہے۔

ادراعی نے مزید کہا ہے کہ شہریوں کو سرحد کے قریبی  نقورا، مارون الراس، بنت جبیل، عیتا الشعب اور میس الجبل سمیت درجنوں دیہاتوں میں واپس نہ آنے کی بھی تلقین کی گئی ہے۔

لبنانی حکام کے مطابق لبنان کے خلاف 2 مارچ سے جاری  اسرائیلی  کارروائی میں تقریباً 2,300 افراد ہلاک، 7,500 سے زائد زخمی اور ایک ملین سے زیادہ بے گھر ہو چکے ہیں۔

یہ اطلاع کردہ خلاف ورزیاں گزشتہ جمعرات سے نافذ العمل 10 روزہ عارضی جنگ بندی کے بعد سامنے آئی ہیں ۔

دریافت کیجیے
صدر ایردوان : "ہم نے اپنے دوستوں اور دشمنوں کو خطے میں عدم استحکامی برداشت نہ کرنے کا پیغام دیا ہے
"دست خدا" گول میں زیر استعمال گیند 33٫5 لاکھ ڈالر میں فروخت
جنوبی تھائی لینڈ میں چار صوبوں میں 70 سے زیادہ مقامات پر آتشزدگی اور بم حملے
اسرائیلی فوج نے تین سالہ جنگ میں 30 سال کے استعمال کے لائق گولیاں استعمال کی ہیں
امریکہ میں، 75 ممالک کے شہریوں پر عائد کردہ امیگرینٹ ویزے پر پابندی کالعدم قرار
امریکہ، ایران کے خلاف ’’اقتصادی ڈی ڈے‘‘ میں داخل ہو گیا ہے: بیسنٹ
اسرائیلی فوج کی جنوبی شام میں  ایک نئی فوجی کارروائی
غیر قانونی اسرائیلی آباد کاروں نے قصرہ میں تین فلسطینی گھروں کو گھیرے میں لے لیا
کینیڈا ہماری ریاست بنے بغیر تمام فوائد چاہتاہے:ٹرمپ
ہمسایہ ممالک امریکہ کا آلہ کار نہ بنیں ورنہ انجام ٹھیک نہ ہوگا:ایران
"اسرائیل پر پابندی ختم "کولومبیا کوئلہ برآمد کرےگا
جب تک اقتدار پر ہوں فلسطینی ریاست کا قیام ممکن نہیں ہوگا:نیتن یاہو
ایران ' نہ جنگ ، نہ امن' کی صورتحال کا خاتمہ چاہتا ہے:پزشکیان
اسرائیلی فوجی حکام نیتن یاہو انتخابات میں تاخیر کرنے کے لیے تشدد میں اضافے کی کوشش کر سکتے ہیں: رپورٹ
قالیباف: ہمیں ہمسایہ ممالک سے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے پیغامات موصول ہوئے ہیں