دنیا
3 منٹ پڑھنے
انڈونیشیا میں ایک اسکول کی عمارت منہدم، طلبا ملبے تلے دب گئے
کم از کم ایک طالب علم ہلاک ہو گیا، درجنوں زخمی ہوئے اور 65 افراد ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔
انڈونیشیا میں ایک اسکول کی عمارت منہدم، طلبا ملبے تلے دب گئے
Dozens remain buried as Indonesian rescue workers dig through the night. / AP
30 ستمبر 2025

انڈونیشیا میں ایک اسکول کی عمارت کے گرنے کے بعد امدادی کارکنوں نے غیر مستحکم کنکریٹ کے ملبے میں پھنسے ہوئے طلباء تک آکسیجن اور پانی پہنچایا، جبکہ منگل کی صبح زندہ بچ جانے والوں کو نکالنے کی بھرپور کوششیں جاری تھیں۔

کم از کم ایک طالب علم ہلاک ہو گیا، درجنوں زخمی ہوئے اور 65 افراد ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔

امدادی کارکن، پولیس اور فوجی رات بھر کھدائی کرتے رہے اور مشرقی جاوا کے شہر سیدوارجو میں واقع ال خوزینی اسلامی بورڈنگ اسکول کے گرنے کے آٹھ گھنٹے بعد آٹھ کمزور اور زخمی زندہ بچ جانے والوں کو نکالا۔

امدادی کارکنوں نے مزید لاشیں دیکھیں، جس سے یہ خدشہ پیدا ہوا کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

اپنے بچوں کی خبر کے منتظر طلباء کے اہل خانہ اسپتالوں یا گرنے والی عمارت کے قریب جمع ہو گئے ۔ رشتہ دار چیخ و پکار کرتے رہے جب انہوں نے امدادی کارکنوں کو ایک دھول سے اٹے زخمی طالب علم کو ملبے سے نکالتے دیکھا۔

بورڈنگ اسکول کے کمپلیکس میں قائم کمانڈ پوسٹ پر ایک نوٹس بورڈ پر منگل کی صبح تک 65 افراد کو لاپتہ قرار دیا گیا۔ زیادہ تر طلباء ساتویں سے گیارہویں جماعت کے لڑکے تھے، جن کی عمریں 12 سے 17 سال کے درمیان تھیں۔

امدادی کارروائیوں میں بھاری کنکریٹ کے ٹکڑے اور دیگر ملبہ اور عمارت کے غیر مستحکم حصے رکاوٹ بن رہے تھے، امدادی ٹیم کے سربراہ ننانگ سگت نے کہا۔ بھاری مشینری دستیاب تھی لیکن اسے استعمال نہیں کیا جا رہا تھا کیونکہ خدشہ تھا کہ اس سے مزید نقصان ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا، "ہم ملبے کے نیچے پھنسے ہوئے لوگوں تک آکسیجن اور پانی پہنچا رہے ہیں اور انہیں زندہ رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ انہیں نکالنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ امدادی کارکنوں نے ملبے کے نیچے کئی لاشیں دیکھی ہیں، لیکن ان کی توجہ ان لوگوں کو بچانے پر مرکوز ہے جو ابھی زندہ ہیں۔

امدادی کارروائیوں میں کئی سو کارکن شامل تھے اور ان کے پاس سانس لینے، نکالنے، طبی انخلاء اور دیگر امدادی آلات موجود تھے۔

صوبائی پولیس کے ترجمان جُلس ابراہیم اباسٹ نے کہا ، طلباء ایک ایسی عمارت میں دوپہر کی نماز ادا کر رہے تھے جو بغیر اجازت کے توسیع کے عمل سے گزر رہی تھی، اور یہ  ایک دم  ان پر گر گئی ۔

رہائشیوں، اساتذہ اور منتظمین نے زخمی طلباء کی مدد کی، جن میں سے کئی کے سر پر چوٹیں اور ہڈیاں ٹوٹی ہوئی تھیں۔

زندہ بچ جانے والوں نے بتایا۔خواتین طلباء عمارت کے ایک اور حصے میں نماز پڑھ رہی تھیں اور وہ بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئیں،

حکام نے کہا کہ ایک مرد طالب علم ہلاک ہو گیا اور 99 دیگر طلباء زخمی ہو گئے اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک تھی۔

حکام حادثے کی وجہ کی تحقیقات کر رہے تھے۔ اباسٹ نے کہا کہ پرانی نماز گاہ دو منزلہ تھی، لیکن بغیر اجازت کے دو مزید منزلیں شامل کی جا رہی تھیں۔

انہوں نے کہا، "ایسا لگتا ہے کہ پرانی عمارت کی بنیاد دو منزلوں کے کنکریٹ کا وزن برداشت نہیں کر سکی اور کنکریٹ ڈالنے کے عمل کے دوران گر گئی۔"

دریافت کیجیے
میلان گیمز کے افتتاحی تقریب میں اسرائیلی کھلاڑیوں پر غزہ میں کی گئی نسل کشی پر ہجوم کی ہوٹنگ
ایران: ہم عمان میں مذاکرات میں نیک نیتی کا مظاہرہ کریں گے
چین اور جنوبی کوریا: مشترکہ بحری مشقوں کی بحالی پر بات چیت
اسرائیل: مصر کی فوجی طاقت پر نظر رکھنا ضروری ہے
روس کا ICC کے استغاثہ پر مقدمہ چلانے کا فیصلہ، ICC کی مذمت
جیفری ایپسٹین اسرائیلی ایجنٹ تھا: ایف بی آئی مخبر
فلسطینی قیدیوں کی لاشیں اور جسمانی اعضاء غزّہ پہنچ گئے
کیوبا کو تیل ملتا رہے گا:روس
55,000 یوکرینی فوجی میدان جنگ میں ہلاک ہوچکے ہیں : زیلینسکی
غزہ: اسرائیلی فوج نے 3 بچوں سمیت 9 فلسطینی قتل کر دیئے
مہاجر کشتی یونانی ساحلی گارڈ کے جہاز سے ٹکرا گئی ، کم از کم 14 افراد ہلاک
بھارت میں ’نیپا‘ وائرس کا پھیلاؤ
انڈونیشیا: سیمرو آتش فشاں پہاڑ میں سات دھماکے
جاوا میں لینڈ سلائیڈ کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 85 تک پہنچ گئی
یوکرین، روس اور امریکی نمائندے ابو ظہبی میں امن مذاکرات میں شرکت
13 سالہ آسٹریلوی بچے نے اپنے خاندان کو بچانے کے لیے گھنٹوں تک تیراکی کی
شام: وائے پی جی نے 23 شامی شہریوں کو حراست میں لے لیا
نامعلوم ڈرون اسلحہ گودام کے قریب تباہ،پولش فوج چوکناہو گئی
شام: داخلہ سلامتی دستے قامشلی میں داخل ہو جائیں گے
جرمنی: یورپ کو زیادہ خود مختار اور باہم متحدہ ہو جانا چاہیئے