چین میں ماراتھن میں انسانوں کے ہمراہ روبوٹوں کی ریس
چینی ساختہ روبوٹ 'تیان گونگ الٹرا' نے ہفتے کے روز تقریباً 2 گھنٹے اور 40 منٹ میں نصف  میراتھن مکمل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
چین میں ماراتھن میں انسانوں کے ہمراہ روبوٹوں کی ریس
Nearly 20 robotic companies joined the race. / Photo: AP / AP
19 اپریل 2025

چین نے دنیا کی پہلی انسان نما روبوٹ ریس  کا انعقاد کیا ہے ، جس میں انسانوں نے بھی شرکت کی ۔

چینی ساختہ روبوٹ 'تیان گونگ الٹرا' نے ہفتے کے روز تقریباً 2 گھنٹے اور 40 منٹ میں نصف  میراتھن مکمل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

سرکاری خبر رساں ادارے  گلوبل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ روبوٹ 21 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے میں کامیاب رہا اور تھکن کے کوئی واضح آثار ظاہر نہیں کیے۔

تقریباً 20 روبوٹک کمپنیوں نے اس دوڑ میں حصہ لیا، جن میں یونٹری کا 'جی 1'، لیجو روبوٹکس کا 'کواوو' اور نوٹکس کا 'این 2' شامل تھے۔

حفاظتی وجوہات کی بنا پر انسانوں اور انسان نما روبوٹس کو رکاوٹوں کے ذریعے علیحدہ رکھا گیا، اور روبوٹس کو انسانوں کے  برابر وقت کے معیارات پر نہیں پرکھا گیا۔

انسان نما روبوٹس نے ایک وقت میں ایک ایک کر کے دوڑ شروع کی، ہر روبوٹ ایک منٹ کے وقفے سے گولی چلنے کے اشارے پر روانہ ہوا۔

راستے میں مختلف مقامات پر سپورٹ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے تاکہ ٹیم کے اراکین روبوٹس کی دیکھ بھال کر سکیں، جیسے کہ بیٹریاں تبدیل کرنا وغیرہ۔

کچھ روبوٹس کو خاص ڈیزائنز کے ساتھ تیار کیا گیا تھا، جیسے کہ ہاٹ سوئیپ ایبل بیٹری سسٹمز، تاکہ بغیر کسی رکاوٹ کے طویل فاصلے کی دوڑ مکمل کی جا سکے۔

کچھ انسان نما روبوٹس کو حفاظتی جوتے پہنائے گئے تھے، جبکہ دیگر  کے پاوّں  پر رگڑ سے بچاؤ کے آلات استعمال کیے گئے۔

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان