دنیا
2 منٹ پڑھنے
چند ہفتوں میں روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی طے پا جائے گی: ٹرمپ
اگر سب کچھ ٹھیک چلتا رہا تو  شاید چند ہفتے میں جنگ بندی طے پا جائے گی لیکن اگر معاملات خراب ہوئے تو زیادہ وقت لگ سکتا ہے: صدر ڈونلڈ ٹرمپ
چند ہفتوں میں روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی طے پا جائے گی: ٹرمپ
US President Trump meets Ukrainian President Zelenskiy in Florida. / Reuters

امریکہ کے  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی سے ملاقات کے بعد روس۔یوکرین جنگ کے خاتمے کے سلسلے میں خاطر خواہ پیش رفت ہوئی  ہے۔

ٹرمپ نے بروز اتوار صحافیوں کے ساتھ بات چیت میں کہا ہے کہ "ملاقات میں ہم نے امن مرحلے کے 95 فیصد پر بات چیت کی اور شائد  دوسری جنگ عظیم کے بعد اس مہلک ترین روس۔یوکرین جنگ کے خاتمے میں بہت ترقی کی ہے۔ اگر سب کچھ ٹھیک چلتا رہا تو  شاید چند ہفتے میں جنگ بندی طے پا جائے گی لیکن اگر معاملات خراب ہوئے تو زیادہ وقت لگ سکتا ہے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ جنگ بندی کوششوں میں ایک  دو 'بہت پیچیدہ مسائل' باقی ہیں۔ ان میں سے ایک مسئلہ جنگ کے دوران پہلے سے حاصل کی گئی زمین سے متعلق ہے۔

ٹرمپ نے  روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ، بعد از جنگ، یوکرین کی تعمیر نو پر بات کرنے کا بھی ذکر کیا اور کہا  ہےکہ ماسکو ، توانائی، بجلی اور دیگر چیزوں کی سستے نرخوں  پر فراہمی سمیت، مدد کرنے پر تیار ہے۔

ٹرمپ نے، تازہ امن منصوبے میں پیش رفت کے لیے یوکرین پارلیمنٹ سے خطاب کی پیشکش کا ذکر کیا اور کہا ہےکہ مجھے نہیں  یقین کہ یہ واقعی ضروری ہے یا نہیں لیکن اگر یہ ماہانہ 25,000 جانیں بچانے میں مدد کرےتو میں یقیناً ایسا کرنے کے لیے تیار ہوں"۔

زیلنسکی

زیلنسکی نے ٹرمپ اور یورپی رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کے بعد کہا ہے کہ 'ہم نے،  زیرِ بحث تمام امور کو حتمی شکل دینے کی خاطر،آئندہ ہفتوں میں اپنے وفود کے درمیان  ملاقات  پر اتفاق کیا ہے"۔

زیلنسکی نے یہ بھی کہا ہے کہ ٹرمپ، جنوری میں واشنگٹن میں یوکرین اور دیگر یورپی رہنماؤں کی میزبانی کریں گے۔

ٹرمپ نے، تقریباً چار سالہ تنازعے کے خاتمے کے لیے امریکی منصوبے پر بات چیت کے لئے،  پالم بیچ فلوریڈا میں  اپنی رہائش گاہ مار-اے-لاگوپر زیلنسکی کی میزبانی کی۔زیلنسکی اتوار کو پڑوسی ملک کینیڈا کے دورے کے بعد امریکہ پہنچے تھے۔

دریں اثنا، بیرونی ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری اور معاشی تعاون کے لئے روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے نمائندہ خصوصی  'کرِل دمترییف' نے سوشل میڈیا ایکس سے جاری کردہ بیان میں  کہا  ہےکہ "پوری دنیا ٹرمپ اور ان کی ٹیم  کی امن کی کوششوں کو سراہتی ہے"۔

دریافت کیجیے
نیوزی لینڈ: اسرائیلی کاروائیاں پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
برطانیہ پر پابندی اور اس کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے:اسرائیلی وزرا
کینیڈا نے امریکی سامان پر 20 بلین ڈالر کے ٹیرف لگا دیئے
روس کے کیف پر میزائل اور ڈراون حملوں میں کم از کم دو افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے
امریکا، جنوبی کوریا اور جاپان نے مشترکہ فوجی مشق شروع کر دیں
بھارت: رہائشی عمارت منہدم، 5 افراد ہلاک
یمن: مسلّح افواج کے حوثیوں پر 13 فضائی حملے
امریکی وفد کی روسی صدر سے ملاقات
آتش فشاں کے پھٹنے کے بعد انڈونیشیا کے مرکزی ہوائی اڈے کا آپریشن بند کر دیا گیا
یوکرین: ہم اگلے ہفتے اپنے آپریشن کو صورتحال کے مطابق ڈھال کر روسی ہوائی حدود میں دوبارہ کریں گے
طوفان ساودل چین میں ہلاکت خیز لرزشِ اراضی کا موجب بنا
بولیویا کی فوجی چھاونی میں دھماکے  میں 10 سے زیادہ افراد ہلاک
ووکس ویگن نے دنیا بھر میں مزید 50,000 ملازمتیں ختم کر دیں
ایستونیا: بھارتی کمپنی سے دھوکہ کھانے کے بعد وزیرِ دفاع نے استعفیٰ دے دیا
سیلاب سے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد دو افراد کو ایک ٹنل سے زندہ بچا لیا گیا
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے  امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب
نیو یارک سٹی نے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت ممنوع کر دی
ماسکو پر 37 ڈرونز سے حملے کی  کوشش ناکام بنا دی گئی
آذربائیجان: اسلحہ ڈپو میں دھماکہ ،5 ہزار افراد کا انخلا