کولمبیا میں دو بڑے حملوں میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
مغربی شہر کالی میں، ایک کار بم کے ذریعے مارکو فیدل سواریز ملٹری ایوی ایشن اسکول کو نشانہ بنایا گیا۔
کالی کے میئر، الیخاندرو ایدر نے بتایا کہ دھماکے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور 36 زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید دھماکوں کے خدشے کے پیش نظر شہر میں بڑے ٹرکوں کے داخلے پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔
خیال رہے کہ 10 جون کو تین مربوط بم دھماکوں میں سات افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
کالی میں ہونے والے حملے کے ساتھ ہی شمالی علاقے انتیوکیا میں ایک اور حملہ ہوا، جہاں ایک پولیس ہیلی کاپٹر کو دھماکہ خیز مواد سے لیس ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
حکومت کے مطابق، اس حملے میں کم از کم آٹھ اہلکار ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے۔
صدر گستاوو پیترو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ یو ایچ-60 بلیک ہاک ہیلی کاپٹر املفی میں کوکا کی فصلوں کے خاتمے کے لیے عملے کو لے جا رہا تھا۔
انہوں نے لکھا ہے " آٹھ پولیس اہلکاروں کی ہلاکت اور آٹھ کے زخمی ہونے کی افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے۔"












