دنیا
2 منٹ پڑھنے
وٹکوف: ایران کے ساتھ مذاکرات 'اس ہفتے' ہوں گے، ٹرمپ: ہم معاہدے کے قریب ہیں
امریکی خصوصی نمائندے کا کہنا ہے کہ 15 نکاتی منصوبہ میز پر ہے، اور اس سے مسئلے کا حل نکل سکتا ہےت ہم ہران سے جواب کے منتظر ہیں۔
وٹکوف: ایران کے ساتھ مذاکرات 'اس ہفتے' ہوں گے، ٹرمپ: ہم معاہدے کے قریب ہیں
امریکی ایلچی سٹیو وٹکوف نے کہا کہ وہ آئندہ ایران مذاکرات میں پیش رفت کے لیے پرامید ہیں۔ / Reuters

امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران واشنگٹن کے ساتھ "اس ہفتے" مذاکرات کرے گا، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس  دعویٰ کا اعادہ کیا ہے کہ تہران کسی معاہدے کا خواہاں ہے۔

وٹکوف نے جمعہ کو میامی میں ایک  بزنس  فورم میں ایران کے مذاکرات کے بارے میں دریافت کیے جانے پر کہا کہ: "ہم سمجھتے ہیں کہ اس ہفتے ملاقاتیں ہوں گی، ہم اس کے لیے یقیناً پرامید ہیں۔"

وٹکوف نے کہا"ہمارے پاس میز پر 15 نکاتی منصوبہ ہے۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ ایرانی اس کا جواب دیں گے۔ یہ سب حل کر سکتا ہے۔"

وٹکوف نے کہا کہ ٹرمپ کے اس غیر ثابت شدہ دعوے کی بازگشت میں  ایران نے حسنِ نیت دکھانے کے لیے آبنائے  ہرمز سے 10 آئل ٹینکرز کو گزرنے دیا، یہ ایک بہت بہت اچھا اشارہ ہے۔"

ٹرمپ نے ایران کے خلاف سخت دھمکیوں کو اس دعوے کے ساتھ ملایا ہے کہ تہران آنے والے ہفتوں میں معاہدے پر آمادہ ہو سکتا ہے اور جنگ ختم ہو سکتی ہے۔

ٹرمپ نے اپنے ہمراہ سفر کرنے  والے صحافیوں سے کہا، "انہیں تباہ کیا جا رہا ہے۔"

"وہ بات کر رہے ہیں، ہم بات کر رہے ہیں۔ وہ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔"

"ہفتوں کا معاملہ، مہینوں کا نہیں"

سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو نے کہا کہ واشنگٹن توقع کرتا ہے کہ وہ ایران کے خلاف اپنی فوجی مہم "چند ہفتوں کے معاملے" میں ختم کر لے گا، اور امریکہ بغیربری افواج تعینات کیے اپنے مقاصد حاصل کر سکتا ہے۔

امریکہ اور اسرائیل 28 فروری سے ایران پر فضائی حملے کر رہے ہیں، جن میں 1,340 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ایران نے جوابی کارروائی میں ڈرون اور میزائل حملے کیے ہیں جو اسرائیل کے ساتھ ساتھ اردن، عراق اور ان خلیجی ممالک کو بھی نشانہ بناتے ہیں جہاں امریکی فوجی اثاثے موجود ہیں، جس سے جانی و مالی نقصان اور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ عالمی منڈیوں اور ہوابازی میں خلل پڑا ہے۔

 

دریافت کیجیے
قالیباف: ہمیں ہمسایہ ممالک سے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے پیغامات موصول ہوئے ہیں
امریکی سفیر: شام میں اسرائیلی حملے کے پیچھے غلط معلومات کا ہاتھ تھا
کولمبیا میں زلزلے سے اموات کی تعداد میں اضافہ؛ ترکیہ کی انسانی امداد کی فراہمی میں تیزی
یوکرینی ڈراونز نے روسی علاقے ثمارا میں ایک صنعتی تنصیب اور اوزون گودام کو نشانہ بنایا
ترکیہ کی صدر ایردوان کے خلاف تبصروں پر اسرائیل کی مذمت
ایرانی فوج دفاعی نظریے سے حملہ آور نظریے کی طرف مڑ رہی ہے: فوجی ترجمان
امریکہ: چارٹر طیارے کے حادثے میں تمام 8 افراد ہلاک
روس: ماسکو ایران پر کوئی دباؤ نہیں ڈال رہا
امریکہ: ٹریژری بانڈوں کی پیداوار ایک بار پھر بڑھ گئی
فلسطین: عالمی کمپنیاں اسرائیل کے 'ای 1' منصوبے میں شرکت سے گریز کریں
پاکستان: ڈار۔شیبانی ملاقات، دوطرفہ تعاون و علاقائی صورتحال پر بات چیت
ترکیہ کی زیرِ آب گاڑی نمائش کے لئے پیش کر دی گئی
اسرائیل کی جنوبی لبنان پرگولہ باری
شامی وزیر  خارجہ پاکستان میں، دو طرفہ مذاکرات کریں گے
شمالی چین میں آتشزدگی، 8 افراد ہلاک، 3 زخمی