دنیا
2 منٹ پڑھنے
ایران کی تجارتی ومالی مدد ہماری پابندیوں کا سامنا کرے گی:امریکہ
امریکی وزیر خزانہ نے خبردار کیا ہے کہ ایسے تمام افراد یا جہاز جو ایران کے مالی یا تیل کی تجارت کے نیٹ ورکس کو سہولت فراہم کرنے میں ملوث ہوں انہیں امریکی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے
ایران کی تجارتی ومالی مدد ہماری پابندیوں کا سامنا کرے گی:امریکہ
امریکہ-ایران / Reuters

 امریکی وزیر خزانہ نے خبردار کیا ہے کہ ایسے تمام افراد یا جہاز جو ایران کے مالی یا تیل کی تجارت کے نیٹ ورکس کو سہولت فراہم کرنے میں ملوث ہوں انہیں امریکی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے بدھ کے روز کہا  کہ امریکہ ایران کی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی جاری اور ملک کی تیل پر مبنی معیشت کو مفلوج کرنے کے لیے مالی دباؤ میں اضافہ کرے گا

انہوں نے ایکس پر کہا   کہ چند ہی دنوں میں خارگ جزیرے کی ذخیرہ گاہ بھر جائے گی، اور ایران کے  تیل کے کنویں بند ہو جائیں گے۔

 ایران کی سمندری تجارت کو محدود کرنا براہِ راست حکومت کی بنیادی آمدنی کے ذرائع کو نشانہ بناتا ہے،" ۔

انہوں نے لکھا  کہ کوئی بھی شخص یا جہاز جو خفیہ تجارت اور مالیاتی ذرائع کے ذریعے اسے سہولت دیتا ہے وہ امریکی پابندیوں کے خطرے سے دوچار ہوگا۔

 ہم ایران کے عوام کی جانب سے بدعنوان قیادت کی طرف سے چرائے گئے فنڈز کو منجمد کرتے رہیں گے ۔

منگل کے روز تیل کی قیمتوں میں شدید اتار چڑھاؤ دیکھا گیا جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ ایران کے ساتھ دو ہفتوں کی جنگ بندی میں توسیع کی جائے گی جبکہ واشنگٹن اپنی بحری ناکہ بندی برقرار رکھے گا۔

پاکستان نے 11-12 اپریل کو امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کی، جب اس نے 8 اپریل کو دو ہفتوں کی جنگ بندی کرانے میں کردار ادا کیا تھا۔

مذاکرات کے ایک اور دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، تاہم غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔

دریافت کیجیے
ایستونیا: بھارتی کمپنی سے دھوکہ کھانے کے بعد وزیرِ دفاع نے استعفیٰ دے دیا
سیلاب سے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد دو افراد کو ایک ٹنل سے زندہ بچا لیا گیا
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے  امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب
اسرائیل: 18 لاکھ 60 ہزار فلسطینیوں کو غزّہ سے نکال دیا جائے
ترکیہ: قالن۔دیمیرس ملاقات
پاک فوج: "خیبر پختونخوا میں 15 دہشتگرد غیر فعال کر دیے گئے ہیں"
نیو یارک سٹی نے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت ممنوع کر دی
ماسکو پر 37 ڈرونز سے حملے کی  کوشش ناکام بنا دی گئی
ٹرمپ کا جنگ ختم کرنے پر غور،پینٹاگون کا نفری بڑھانے پر زور
مشرق وسطی کے ممالک مسئلہ فلسطین کو  پس پشت نہ ڈالیں:چین
کرغزستان اور پاکستان کا باہمی تجارت کو 200 ملین ڈالر تک بڑھانے کا ہدف
آذربائیجان: اسلحہ ڈپو میں دھماکہ ،5 ہزار افراد کا انخلا
روس، یوکرین کے خلاف جنگ جیت رہا ہے: پوتن
ہم، صدر السیسی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں: صدر شی
ماسکو: برلن کے دعوے "بے بنیاد، مضحکہ خیز اور غیر منطقی" ہیں