دنیا
3 منٹ پڑھنے
زیادہ تر امریکی جنگ کے خلاف ہیں
زیادہ تر امریکی رائے دہندگان، ایران کے ساتھ کشیدگیوں کو حل کرنے کے طریقے کو ناپسند کرتے اور امریکہ کی فوجی کاروائی کے خلاف ہیں: این بی سی نیوز
زیادہ تر امریکی جنگ کے خلاف ہیں
تہران، ایران میں 3 مارچ 2026 کو ایک پولیس اسٹیشن پر اسرائیلی-امریکی حملے کے ایک زخمی کو امدادی کارکنان اٹھا کر لے جا رہے ہیں۔ / Reuters

زیادہ تر امریکی رائے دہندگان صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے، ایران کے ساتھ کشیدگیوں کو حل کرنے کے، طریقے کو ناپسند کرتے اور امریکہ کی فوجی کاروائی کے خلاف ہیں۔

این بی سی نیوز کے نئے سروے کے مطابق امریکی ووٹروں کے 54 فیصد نے ٹرمپ کی ایران پالیسی کے خلاف اور 41 فیصد نے اس کے حق میں رائے دی  جبکہ 5 فیصد غیر یقینی میں رہے یا رائے دینے سے انکار کر دیا۔

فوجی کارروائی سے متعلق سوال کے جواب میں  52 فیصد نے کہا کہ امریکہ کو ایران پر حملہ نہیں کرنا چاہیے تھا۔ 41 فیصد نے اس فیصلے کی حمایت کی اور 7 فیصد نے غیر یقینی کا اظہار کیا ہے۔

عوامی رائے عام طور پر ان کی سیاسی پارٹی  کے مطابق تھی لیکن سروے  نے ریپبلکنوں میں  ایک چھوٹا لیکن قابلِ ذکر حصہ ایسا بھی ظاہر کیا جو فوجی مداخلت سے ناخوش تھا۔

نسلوں کے درمیان فرق نے بھی سروے پر اثر ڈالا مثلاً  نوجوان اور عمر رسیدہ  ووٹروں نے  جنگ کے ابتدائی مراحل میں مختلف  ردِعمل پیش کئے۔

سروے نتائج، وائٹ ہاوس میں واپسی کے لئے اپنی انتخابی مہم کے دوران ایک طویل عرصے تک اوور سیز جنگوں کی مخالفت کرنے والے امریکی صدر کے 2024 میں وسیع پیمانے کے فوجی حملے کروانے سے متعلق، امریکیوں  کے ردعمل کے عکاس ہیں۔   

تاریخی حوالے سے دیکھا جائے تو این بی سی نیوز کے ماضی کےسروے  ظاہر کرتے ہیں کہ امریکی فوجی مداخلتوں کے لیے ابتدائی عوامی حمایت اکثر زیادہ رہی ہے۔

2002 کے اوائل سے ابتدائی 2003 کے سروے نے دکھایا کہ بیشتر امریکی صدام حسین کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے فوجی کارروائی کی حمایت کرتے تھے۔ اسی طرح، اکتوبر 2001 میں 87 فیصد امریکیوں نے 11 ستمبر کے دہشت گردانہ حملوں کے بعد افغانستان پر اوّلین امریکی حملوں کے دوران  صدر جارج ڈبلیو بش کی 'دہشت گردی کے خلاف جنگ'  حکمت عملی  کی حمایت کی۔

تاہم، بعد میں ان جنگوں کے لیے حمایت کم ہو گئی، اور بالآخر اکثریت نے نتیجہ اخذ کیا کہ یہ جنگیں اتنی  لاگت کے قابل نہیں تھیں۔

ریپبلکنز ایران کے خلاف جنگ کے حامی

ایران پر حملوں کی حمایت سب سے زیادہ ریپبلکنوں میں  دیکھی جا رہی ہے۔

تقریباً 77 فیصد ریپبلکن ووٹر کہتے ہیں کہ امریکہ کا حملہ درست تھا جبکہ 15 فیصد اختلاف رکھتے ہیں۔

سروے  نے پارٹی کے اندر تقسیم بھی ظاہر کی۔

ٹرمپ کی 'امریکہ کو دوبارہ عظیم بناو' (MAGA) تحریک  سے وابستہ ریپبلکنوں کا 90 فیصد حملوں کی حمایت کرتا اور 5 فیصد مخالفت کرتا ہے۔

MAGA ونگ سے باہر کے ریپبلکنوں میں، 54 فیصد کارروائی کی حمایت کرتے ہیں اور 36 فیصد اس کے خلاف ہیں۔

دریافت کیجیے
کینیڈا ہماری ریاست بنے بغیر تمام فوائد چاہتاہے:ٹرمپ
ہمسایہ ممالک امریکہ کا آلہ کار نہ بنیں ورنہ انجام ٹھیک نہ ہوگا:ایران
"اسرائیل پر پابندی ختم "کولومبیا کوئلہ برآمد کرےگا
جب تک اقتدار پر ہوں فلسطینی ریاست کا قیام ممکن نہیں ہوگا:نیتن یاہو
ایران ' نہ جنگ ، نہ امن' کی صورتحال کا خاتمہ چاہتا ہے:پزشکیان
اسرائیلی فوجی حکام نیتن یاہو انتخابات میں تاخیر کرنے کے لیے تشدد میں اضافے کی کوشش کر سکتے ہیں: رپورٹ
قالیباف: ہمیں ہمسایہ ممالک سے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے پیغامات موصول ہوئے ہیں
امریکی سفیر: شام میں اسرائیلی حملے کے پیچھے غلط معلومات کا ہاتھ تھا
کولمبیا میں زلزلے سے اموات کی تعداد میں اضافہ؛ ترکیہ کی انسانی امداد کی فراہمی میں تیزی
یوکرینی ڈراونز نے روسی علاقے ثمارا میں ایک صنعتی تنصیب اور اوزون گودام کو نشانہ بنایا
ترکیہ کی صدر ایردوان کے خلاف تبصروں پر اسرائیل کی مذمت
ایرانی فوج دفاعی نظریے سے حملہ آور نظریے کی طرف مڑ رہی ہے: فوجی ترجمان
امریکہ: چارٹر طیارے کے حادثے میں تمام 8 افراد ہلاک
روس: ماسکو ایران پر کوئی دباؤ نہیں ڈال رہا
امریکہ: ٹریژری بانڈوں کی پیداوار ایک بار پھر بڑھ گئی