دنیا
2 منٹ پڑھنے
افغانستان: بس حادثہ، 76 افراد ہلاک
ایران سے واپس لوٹتے افغان مہاجرین کی بس کو حادثہ پیش آ گیا۔ 76 افراد ہلاک اور 3 شدید زخمی
افغانستان: بس حادثہ، 76 افراد ہلاک
ہرات صوبے کے گزارہ ضلع میں 20 اگست 2025ء کو ایک بس حادثے کی جگہ پر سکیورٹی اہلکار حادثے میں تباہ شدہ بس کا معائنہ کر رہے ہیں۔
20 اگست 2025

مغربی افغانستان میں ایران سے واپس آتے افغان مہاجرین کی بس اور دو دیگر گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 76 تک پہنچ گئی ہے ۔

ہرات صوبائی حکومت کے ترجمان محمد یوسف سعیدی نے کہا ہے کہ " حادثے میں 76 افغان شہری ہلاک اور تین شدید زخمی ہو گئے ہیں۔"

سعیدی نے بروز منگل' اے ایف پی' کے لئےجاری کردہ بیان میں کہا ہے  کہ" بس، ایران سے حال ہی میں واپس لوٹنے والے افغانوں کو دارالحکومت کابل لے جا رہی تھی"۔

اقوام متحدہ  مہاجرین ایجنسی کے مطابق  رواں سال کے آغاز سے تاحال ایران اور پاکستان سے کم از کم 15 لاکھ افغان وطن  واپس آ چکے ہیں۔دونوں ممالک،  کئی دہائیوں کی میزبانی کے بعد، مہاجرین کو  واپس بھیجنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی بختار نے منگل کو  جاری کردہ خبر میں کہا  ہےکہ یہ حادثہ حالیہ برسوں میں ملک  میں پیش آنے والے  مہلک ترین  حادثات میں سے ایک تھا۔

واضح رہے کہ افغانستان میں ٹریفک حادثات عام ہیں، جن کی وجہ ملک کی جنگ سے متاثرہ تباہ حال سڑکیں، غیر محتاط  ڈرائیونگ اور قوانین کے نفاذ میں کمی بتائی جاتی ہے۔

گذشتہ سال دسمبر میں، وسطی افغانستان کی ایک شاہراہ پر ایندھن کے ٹینکر اور ٹرک کے ساتھ دو بسوں کے حادثے میں کم از کم 52 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

دریافت کیجیے
یوکرینی دارالحکومت روسی بمباری کی زد میں
امریکہ: ٹکسال نے پینی کی پیداوار بند کر دی
روس: 130 یوکرینی ڈرون گِرا دیئے گئے ہیں
روس یوکرین کے ساتھ استنبول میں مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے: روسی سفیر
امریکہ: خبریں غلط ہیں، امریکہ کوئی فوجی بیس قائم نہیں کر رہا
کولمبیا  نے واشنگٹن کے ساتھ خبروں کا تبادلہ بند کر دیا
یوکرین کے سکیورٹی چیف روس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی بحالی پر مذاکرات کے لیے استنبول میں
دس سال بعد قدافی کا بیٹا ضمانت پر رہا کر دیا گیا
بیس سے زائد ممالک کا مشترکہ بیان: سوڈان میں آر ایس ایف کے ظلم و بربریت کی مذّمت
ایکواڈور کی جیل میں 31 قیدی ہلاک ہو گئے
واشنگٹن ہماری معیشت کا تحفظ کرے گا :اوربان
فلپائن: فنگ-وونگ طوفان، شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا
امریکہ:فلائٹ آپریشن کا بدترین دن، 10,000 سے زیادہ پروازیں تاخیر  کا شکار
سوڈانی شہر الفاشر کے شہریوں کو ظلم و ستم کا سامنا ہے: اقوام متحدہ
یورپی یونین کی لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت
یورپی یونین کا لبنان میں اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے جنگ بندی کے احترام کا مطالبہ
جکارتہ میں ایک اسکول کمپلیکس میں واقع مسجد میں دھماکہ، 54 افراد زخمی
برطانیہ، شام میں "قائدانہ  کردار" پر، ترکیہ کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے: مورس
ایلون مسک کا ریکارڈ 1 ٹریلین ڈالر تنخواۃ کا معاہدہ
شمالی کوریا  نے ایک نامعلوم بیلسٹک میزائل فائر کیا ہے: سیول مسلّح افواج