جاپان نے فوکوشیما نیوکلیئر پلانٹ میں ایندھن کے تل چھٹ کو صاف کرنا شروع کر دیا
تقریباً 880 ٹن کے ایندھن کے ذرات تین ری ایکٹرز میں موجود ہیں جو 2011 کے زلزلے اور سونامی کے بعد کور ملٹ ڈاؤن کا شکار ہوئے تھے۔
جاپان نے فوکوشیما نیوکلیئر پلانٹ میں ایندھن کے تل چھٹ کو صاف کرنا شروع کر دیا
Tokyo Electric Power Company starts dismantling treated water tanks at Fukushima nuclear plant. / AFP
16 اپریل 2025

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فوکوشیما دائیچی نیوکلیئر پاور کمپلیکس کے آپریٹر نے ، متاثرہ نیوکلیئر پلانٹ سے ایندھن کے تل چھٹ  کو ہٹانے کے تجرباتی عمل کو دوبارہ شروع کیا ہے۔

این ایچ کے ورلڈ  کی رپورٹ کے مطابق ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی (ٹیپکو) نے نمبر 2 ری ایکٹر مسے معمولی مقدار میں نیوکلیئر ایندھن کے تل چھٹ کو نکالنے کے لیے آزمائشی عمل شروع کیا ہے۔

گزشتہ سال نومبر میں، ٹیپکو نے پہلی بار ایک ری ایکٹر سے پگھلے ہوئے ایندھن کا ایک چھوٹا ٹکڑا کامیابی سے نکالا، جسے 2011 کے زلزلے اور سونامی کی تباہی کے دوران نقصان پہنچا تھا۔

براڈکاسٹر کے مطابق، ٹیپکو پہلے تجربے کی طرح ایک پتلی پائپ نما آلے کو ویسل میں داخل کرکے اور نیچے جمع شدہ ملبے کے چند گرام جمع کرکے اسی طریقے پر عمل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ آپریٹر امید کرتا ہے کہ اگر عمل  بلا کسی مشکل کےچلا تو اگلے ہفتے تک ایندھن   کے فضلے کو  باہر نکال لیا جائے گا۔

فوکوشیما دائیچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے تین ری ایکٹرز جو نیوکلیئر تباہی کے دوران کور میلٹ ڈاؤن کا شکار ہوئے تھے ،میں تقریباً 880 ٹن ایندھن کا  تل چھٹ  باقی ہے، ۔ فوکوشیما نیوکلیئر پلانٹ کو 2011 میں جاپان میں 9 شدت کے زلزلے اور اس کے بعد آنے والے سونامی کے دوران نقصان پہنچا تھا۔

 

دریافت کیجیے
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان
فن لینڈ کے ساتھ  تجارتی تعلقات میں فروغ چاہتے ہیں:ایردوان
ترکیہ: ایردوان۔میکرون ملاقات
ایئر بس نے طیاروں کی فراہمی کا ہدف کم کر دیا
چین: ہم، وینزویلا کے داخلی معاملات میں "بیرونی مداخلت" کے خلاف ہیں