دنیا
2 منٹ پڑھنے
اسپین کا ٹرین حادثہ، وزیر ٹرانسپورٹ مستعفی
ہسپانوی اخبار "ایل پائس"  کی رپورٹ کے مطابق، اسپین کے وزیرِ ٹرانسپورٹ آسکر پوئنتے نے گزشتہ ہفتے ٹولیڈو  میں تیز رفتار ٹرین کے حادثے کے بعد اپنے استعفے کا اعلان کر دیا ہے
اسپین کا ٹرین حادثہ، وزیر ٹرانسپورٹ مستعفی
آسکر پوئنتے

ہسپانوی اخبار "ایل پائس"  کی رپورٹ کے مطابق، اسپین کے وزیرِ ٹرانسپورٹ آسکر پوئنتے نے گزشتہ ہفتے ٹولیڈو  میں تیز رفتار ٹرین کے حادثے کے بعد اپنے استعفے کا اعلان کر دیا ہے، جس میں 69 افراد ہلاک اور تقریباً 200 زخمی ہو گئے تھے۔

کانگریس کے مستقل وفد  سے خطاب کرتے ہوئے پوئنتے نے کہا کہ  "اسپین جیسے ملک میں، وزیرِ ٹرانسپورٹ ایک سال سے بھی کم عرصے میں ہونے والے دو حادثات کے بعد اخلاقی طور پر اپنے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتا۔" انہوں نے اپنے علیحدگی کے فیصلے کو "سیاسی غیرت کا فیصلہ" قرار دیا۔

پوئنتے نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ انہوں نے 29 نومبر کو ہونے والے قبل از وقت عام انتخابات میں ہسپانوی سوشلسٹ ورکرز پارٹی کی جانب سے ویلاڈولیڈ  سے بطور پارلیمانی امیدوار حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

موجودہ صدی میں یورپ کے مہلک ترین ٹرین حادثات میں سے ایک ہونے والے اس سانحے نے سوشلسٹ وزیرِ اعظم پیڈرو سانچیز کی انتخابی مہم پر گہرے سیاہ بادل منڈلا دیے ہیں، جو پہلے ہی عوامی جائزوں میں پیچھے نظر آ رہے ہیں۔

28 اکتوبر کو ہونے والا یہ حادثہ میڈرڈ سے تقریباً 130 کلومیٹر جنوب میں واقع گاؤں اُرڈا کے قریب پیش آیا۔

 ریاستی ریلوے کمپنی "رینفے کی ایک تیز رفتار ٹرین، نجی کمپنی "ایریو"  کی زیرِ انتظام چلنے والی ایک کھڑی ٹرین سے پیچھے سے ٹکرا گئی۔

سیاسی دائیں بازو کی حزبِ اختلاف کے نمائندوں اور ٹریڈ یونینوں نے وزیرِ ٹرانسپورٹ پوئنتے پر کڑی تنقید کی کیونکہ ان کا رویہ ایسا تھا جیسے وہ اس کا سارا ملبہ صرف ایک کنٹرولر پر ڈال رہے ہوں۔

دوسری جانب، 10 اور 12 نومبر کو ہڑتال کا فیصلہ کرنے والی ٹرین ڈرائیوروں کی یونین "سیماف" نے خبردار کیا ہے کہ 2021 میں مارکیٹ کے آزاد ہونےکے بعد سے کام کے حالات اور دیکھ بھال کے عمل میں ابتری آئی ہے۔

یہ ہولناک حادثہ رواں سال جنوری میں اندلس کے علاقے میں، اسی میڈرڈ-سیویل روٹ پر ہونے والے ایک اور تصادم کے بعد پیش آیا ہے جس میں 46 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

 

دریافت کیجیے
کرپٹو کی چوری میں شمالی کوریا کا ہاتھ ہے:امریکہ
امریکہ کی جانب سے 150 سے زائد افغان مہاجرین کو ان کے ملک واپس بھیجنے کا منصوبہ بنانے کا دعویٰ
اسرائیلی فوج نے مذاکرات جاری ہونے کے وقت جنوبی لبنان میں مکانات کو مسمار کیا اور قصبوں پر بمباری کی
چین: ہم، جی 20 اجلاسوں میں جنوبی افریقہ کی شرکت کے دوام کی حمایت کرتے ہیں
ہم، نیتان یاہو اتحاد میں شامل نہیں ہوں گے: گولان
سویڈن: سرکاری ملازمین 'چیٹ جی پی ٹی' اور 'کلاوڈ' استعمال نہیں کریں گے۔
یوگنڈا: 36 لاکھ افراد شدید غذائی قلّت کا شکار
جرمنی میں ایک گاڑی ہجوم پر چڑھ گئی، کم از کم چار افراد زخمی
روس اور یوکرین کے رات بھرحملوں میں 2 افراد ہلاک، 15 زخمی
ملائیشیا: ہم، میانمار حکومت سے وضاحت طلب کریں گے
ایتھوپیا: حملوں میں کم از کم 60 آرتھوڈوکس عیسائی ہلاک
امریکی سینیٹر نے 9 امریکیوں کے قتل پر اسرائیل کی جوابدہی کا مطالبہ کر دیا
سعودی عرب، سنگاپور میں زیر زمین پیٹرول ذخیرہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے
روس اور یوکرین سے رات بھر کے حملوں میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی اطلاعات
برازیل: لولا دا سلوا نے میدان مار لیا
روس: یوکرین کے لاجسٹک مراکز اور مال بردار جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے
ازبکستان نے ایرانی سفیر کو وزارتِ خارجہ طلب کر لیا
اٹلی اور اسپین میں احتجاجی مظاہرے، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں
نائیجیریا: مسلح حملہ، 20 افراد ہلاک
اسرائیل میں ہزاروں افراد کی شرکت سے احتجاجی مظاہرہ