لبنان وزارت صحت نے کہا ہے کہ بروز منگل علی الصبح بیروت سے تقریباً 10 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع علاقے بشامون میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ پر اسرائیلی حملے میں کم از کم دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حملہ خبردار کئے بغیر کیا گیا ہے ۔ حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر گردش کرتے ویڈیو مناظر میں رہائشی عمارت کے ایک اپارٹمنٹ کو شعلوں میں گھرا ہوا دکھایا گیا ہے۔
لبنان کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے منگل کو شائع کردہ خبروں میں کہا ہے کہ اسرائیل نے رات بھر بیروت کے جنوبی مضافات کے سات علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔
لبنان کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق 'دشمن کے جنگی طیاروں نے رات بھر جنوبی مضافات پر سات حملے کیے۔ حملوں میں بیر العابد، الروئیس المنشیہ کے مضافات، حارت ہریک، سید ہادی نصراللہ شاہراہ، سینٹ تھریز، برج البراجنہ اور الکفعات کو ہدف بنایا گیا ہے۔'
واضح رہے کہ ایران پر امریکی-اسرائیلی حملوں اور نتیجتاً سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے قتل کے بعد لبنان مشرق وسطیٰ کی جنگ میں کھینچ لیا گیا ہے۔اس صورتحال نے ملک کے شعیہ گروپ حزب اللہ نے اسرائیل کے خلاف میزائل حملے کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے حالیہ سالوں میں لبنان پر ہلاکت خیز بمباری مہم تیز کر دی ہے اور ملک کے جنوبی حصے پر قابضہ کر رکھا ہے۔




















