دنیا
2 منٹ پڑھنے
کولمبیا میں زلزلے سے اموات کی تعداد میں اضافہ؛ ترکیہ کی انسانی امداد کی فراہمی میں تیزی
آفت کے انتظامی ادارے کے مطابق تازہ ترین اعداد و شمار کولمبیا کے 15 صوبوں اور 476 بلدیات کا احاطہ کرتے ہیں۔
کولمبیا میں زلزلے سے اموات کی تعداد میں اضافہ؛ ترکیہ کی انسانی امداد کی فراہمی میں تیزی
کولمبیا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 321 ہو گئی۔ / تصویر: اے ایف پی

قومی ادارہ برائے آفات و انتظام  کا کہنا ہے کہ کولمبیا میں زلزلے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 321 تک پہنچ گئی،  جبکہ بوگوتا نے انسانی امداد بھیجنے پر انقرہ کا شکریہ ادا کیا۔

UNGRDنے جمعہ کو X پر ایک پوسٹ میں کہا کہ 257 افراد لاپتہ ہیں، جبکہ 284,185 افراد، جو 146,188 خاندانوں کی نمائندگی کرتے ہیں، اس آفت سے متاثر ہوئے ہیں۔

آفت کے انتظامی ادارے کے مطابق تازہ ترین اعداد و شمار کولمبیا کے 15 صوبوں اور 476 بلدیات کا احاطہ کرتے ہیں۔

اب تک تقریباً 31,445 گھر تباہ  جبکہ 163,884 نقصان زدہ ہو چکے ہیں۔ مجموعی طور پر 467 عمارتیں بھی گر چکی ہیں، جو زیادہ تر کالی اور پیریرا میں واقع ہیں، یہ دونوں مغربی کولمبیا کے سب سے زیادہ متاثرہ شہر ہیں۔

زلزلے سے 351 صحت کی تنصیبات، 3,579 اسکول، 4,611 کمیونٹی سینٹر، 435 سڑکیں اور 180 گاڑیاں  اور پیدل چلنے والے پل بھی متاثر ہوئے۔

دوسری جانب کولمبیا نے زلزلہ متاثرین کے لیے انسانی امداد بھیجنے پر ترکیی کا شکریہ ادا کیا۔

کولمبیا کی وزارت خارجہ نے X پر پوسٹ میں کہا: 'ہم نے ترکیہ کی طرف سے زلزلے سے متاثرہ افراد  کے لیے بھیجی گئی انسانی امداد وصول کر لی ہے۔'

وزارت نے بتایا کہ اس کھیپ میں ایک میٹرک ٹن سے زائد خوراک، 900 سے زائد کمبل اور 450 کلو گرام ادویات شامل تھیں۔

وزارت نے کہا'ہم  حکومت ِ ترکیہ اور عوام کے تعاون اور کولمبیا کے لیے ان کے عزم کے شکرگزار ہیں،'

'ہمارے بین الاقوامی  دوستوں  کی جانب سے تعاون ہمارے ملک میں پہنچتا رہتا ہے،'

10 اگست کو آنے والا 7.4 شدت کا زلزلہ اس صدی کا کولمبیا میں آنے والا سب سے طاقتور زمینزلزلہ تھا۔

اس کا مرکز سان جوس دل پامار کے نزدیک پیسفک صوبہ چوکو میں تھا اور یہ تقریباً 110 کلومیٹر کی درمیانی گہرائی پر واقع تھا۔ گہرائی کے باوجود، ساختی نقصان ملک کے مغربی خطے اور بڑے شہری مراکز تک تیزی سے پھیل گیا۔

 

دریافت کیجیے
طوفان ساودل چین میں ہلاکت خیز لرزشِ اراضی کا موجب بنا
ترکیہ امریکہ-ایران جنگ  کے خاتمے کے لیے سرگرداں ہے، صدر ایردوان
بولیویا کی فوجی چھاونی میں دھماکے  میں 10 سے زیادہ افراد ہلاک
گِرنے کے قریب ڈوبنے والی فیری بوٹ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12ہو گئی
ووکس ویگن نے دنیا بھر میں مزید 50,000 ملازمتیں ختم کر دیں
یمن میں حوثیوں اور حکومتی افواج کے درمیان تصادم میں درجنوں افراد ہلاک
ایستونیا: بھارتی کمپنی سے دھوکہ کھانے کے بعد وزیرِ دفاع نے استعفیٰ دے دیا
سیلاب سے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد دو افراد کو ایک ٹنل سے زندہ بچا لیا گیا
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے  امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب
اسرائیل: 18 لاکھ 60 ہزار فلسطینیوں کو غزّہ سے نکال دیا جائے
ترکیہ: قالن۔دیمیرس ملاقات
پاک فوج: "خیبر پختونخوا میں 15 دہشتگرد غیر فعال کر دیے گئے ہیں"
نیو یارک سٹی نے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت ممنوع کر دی
ماسکو پر 37 ڈرونز سے حملے کی  کوشش ناکام بنا دی گئی
ٹرمپ کا جنگ ختم کرنے پر غور،پینٹاگون کا نفری بڑھانے پر زور