سیاست
2 منٹ پڑھنے
روس اور یوکرین اس ہفتے جنگ کے خاتمے کے معاہدے تک پہنچ جائیں گے، امریکی صدر
ٹرمپ کے  یہ بیانات اس وقت سامنے آئے ہیں  جب یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے شہری انفراسٹرکچر پر حملوں میں 30 دن کی جنگ بندی کی تجویز پیش کی ہے۔
روس اور یوکرین اس ہفتے جنگ کے خاتمے کے معاہدے تک پہنچ جائیں گے، امریکی صدر
The US, since the inauguration of Trump this January, has been actively involved in diplomatic efforts to end the war, engaging in talks with both Ukraine and Russia. / Reuters

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ یوکرین اور روس اس ہفتے جنگ ختم کرنے کے لیے ایک معاہدہ کریں گے۔

ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل  میڈیا  پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ "توقع ہے  کہ روس اور یوکرین اس ہفتے ایک معاہدہ کریں گے۔"

انہوں نے مزید کہا، "پھر دونوں  ممالک امریکہ کے ساتھ  تجارتی لین دین کریں گےاور بہت دولت کمائیں گے!"

ٹرمپ کے  یہ بیانات اس وقت سامنے آئے ہیں  جب یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے شہری انفراسٹرکچر پر حملوں میں 30 دن کی جنگ بندی کی تجویز پیش کی ہے ۔

زیلنسکی نے  ایکس   پر  اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ  "یوکرین تجویز کرتا ہے کہ شہری انفراسٹرکچر پر طویل فاصلے کے ڈرونز اور میزائلوں کے حملے کم از کم 30 دن کے لیے بند کیے جائیں، اور اس مدت کو بڑھانے کا امکان بھی موجود ہو۔"

انہوں نے کہا کہ اگر روس اس تجویز کو مسترد کرتا ہے تو یہ اس بات کا ثبوت ہوگا کہ وہ جنگ کو طول دینا چاہتا ہے۔

کریملن نے پہلے کہا تھا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ایسٹر جنگ بندی کی توسیع کا حکم نہیں دیا۔

آزمائش کی گھڑی

ہفتے کے روز، پوتن نے یوکرین میں جاری جنگ میں 30 گھنٹے کی یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان کیا، یہ دلیل دیتے ہوئے کہ اس کی کامیابی یا ناکامی کیف کی امن کے لیے تیار ہونے کی عکاسی کرے گی۔

جواب میں، زیلنسکی نے کہا کہ ان کا ملک روس کے اس اقدام کے مطابق حرکت کرے  گا، اور مزید کہا کہ کیف  جنگ بندی کی مدت کو بڑھانے کی پیشکش کرتا ہے "اگر مکمل جنگ بندی  حقیقی معنوں میں ہونی ہے۔"

تاہم، انہوں نے بعد میں دعویٰ کیا کہ روس کے سرحدی علاقوں کورسک اور بیلگوروڈ میں لڑائی جاری رہی۔

امریکہ، جنوری میں ٹرمپ کی صدارت کے آغاز سے، جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششوں میں سرگرم رہا ہے، اور یوکرین اور روس دونوں کے ساتھ مذاکرات میں مصروف ہے۔

دریافت کیجیے
فیتو کی دفاعی صنعت میں تخریب کاری، اہم منصوبے اور حالیہ 10 برسوں میں مقامی دفاعی صنعت کی پیش رفتیں
کیوبا میں ملک گیر لوڈ شیڈنگ
15 جولائی ایک اہم تاریخی موڑ ہے: یلماز
یوکرین: تجارتی کشتیوں پر روسی حملوں میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں
امریکی سینٹ نے دفاعی بل مسترد کر دیا
15 جولائی کی رات کے حالات، اقدامِ بغاوت کے اہم اور فیصلہ کُن موڑ اور ملّت کی بے مثال مزاحمت
ایران: حادثے کے بعد بحری جہاز کے 23 افراد کو بچا لیا گیا
ترکیہ نے اسکولوں کو سوشل میڈیا سے طالب علموں کی تصاویر ہٹانے کا حکم دے دیا
چین، 'باوی' طوفان کی لپیٹ میں
اسرائیل نے مغربی کنارے میں نئی غیر قانونی آبادیوں کے لئے 2.3 بلین ڈالر کا معاہدہ کر لیا
رفائیل فیتو کی تقرری،شمالی قبرص کی مذمت
غزہ کی تباہی دل کو بھاتی ہے:اسرائیلی وزیر
اسرائیلی افواج نے جنگ بندی کے باوجود لبنان میں گھروں کو آگ لگا دی
ترک خفیہ ایجنسی کا کامیاب  آپریشن، یلو بلیٹن پر مطلوب دہشتگرد گرفتار
فیتو کا خفیہ  بائی لاک مواصلاتی نظام ،مزید تفصیلات منظر عام پر