پاکستان
1 منٹ پڑھنے
پاکستان نے بھارتی جوان ہندوستان کے حوالے کر دیا
بھارت کی جانب سے جاری ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بی ایس ایف کے جوان کی شناخت پورنم کمار شاہو کے طور پر کی گئی ہے جو 23 اپریل سے پاکستانی رینجرز کی تحویل میں تھا
پاکستان نے بھارتی جوان  ہندوستان کے حوالے کر دیا
/ Reuters

پاکستان نے بدھ کے روز ہندوستانی بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ایک جوان کو واپس کر دیا ہے جو گزشتہ ماہ مبینہ طور پر پاکستانی حدود میں داخل ہوا تھا۔

بھارت کی جانب سے جاری ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بی ایس ایف کے جوان کی شناخت پورنم کمار شاہو کے طور پر کی گئی ہے جو 23 اپریل سے پاکستانی رینجرز کی تحویل میں تھا اور اسے بدھ کے روز شمالی ہندوستان کے امرتسر میں اٹاری کی مشترکہ چیک پوسٹ کے ذریعے ہندوستان کے حوالے کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حوالگی پرامن طریقے سے اور طے شدہ پروٹوکول کے مطابق کی گئی۔

بھارتی فوجی کی رہائی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب 22 اپریل کو بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں زیادہ تر بھارتی سیاح تھے۔

امریکہ کی ثالثی سے جنوبی ایشیا کے دو ہمسایہ ممالک کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پانے کے بعد یہ کشیدگی ختم ہو گئی جو گزشتہ ہفتے سے نافذ العمل ہے۔

دریافت کیجیے
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"
اسرائیل نے تازہ خلاف ورزیوں میں چار فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے
امریکہ نے ایران پر حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا
نیٹو کا 'فرنٹ ڈور' منصوبہ ،ترک دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کا ہدف
ترک خواتین اور مردوں کی ٹیمیں VNL فائنلز میں پہنچ گئیں
فرانس میں پھِیلتی جنگلاتی آگ،سینکڑوں افراد کا انخلا
حملے جاری رہے تو امریکہ اور اس کے عرب اتحادی بھی نہیں بچیں گے:ایران
یورپی یونین کے سفیر روس پر نئے پابندیوں کی تیاریوں میں
"الزامات بے بنیاد ہیں"عدالت میں اپنا مقدمہ چیلنج کروں گا: مادورو
امریکہ: ہم نے آج مسلسل گیارہویں رات بھی ایران پر فضائی حملے کئے ہیں
ٹرمپ نے سعودی عرب کے ساتھ سِول جوہری معاہدہ منظور کر لیا
اوٹاوا، واشنگٹن کے ساتھ تجارتی مذاکرات کو آگے بڑھانے پر تیار ہے: کارنی
چین ۔فلپائن سمندری تنازعہ، بیجنگ نے ویڈیو  جاری کر دی
آسیان کے وزرائے خارجہ کا اجلاس،اہم موضوعات پر تبادلہ خیال
ایران کے متعدد شہروں میں دھماکے