دنیا
2 منٹ پڑھنے
ایرانی میزائلوں کا سعودی عرب میں امریکی بیس پر حملہ، 12 امریکی فوجی زخمی، کئی طیاروں کو نقصان
یہ حملہ علاقائی کشیدگی کے بڑھتے ہوئے تناظر میں ہوا ہے، جب کہ یو ایس سینٹرل کمانڈ کے مطابق ایران کے ساتھ چار ہفتوں کی جنگ میں 300 سے زائد امریکی فوجی زخمی ہو چکے ہیں۔
ایرانی میزائلوں کا سعودی عرب میں امریکی بیس پر حملہ، 12 امریکی فوجی زخمی، کئی طیاروں کو نقصان
ایک ایرانی میزائل امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے ساتھ جنگ کے دوران اڑ رہا ہے۔ / Reuters

ایک میڈیا رپورٹ میں کہا گیا  ہے کہ ایک ایرانی میزائل حملے نے سعودی عرب کے پرنس سلطان ایئر بیس پر کم از کم 12 امریکی فوجیوں کو زخمی کر دیا ہے، جن میں سے دو شدید زخمی ہیں اور چند امریکی ایندھن بھرنے والے طیاروں کو نقصان پہنچا ہے ۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق عہدیداروں نے کہا کہ اس  حملے میں ڈراون  بھی استعمال ہوئے ۔

یہ حملہ علاقائی کشیدگی کے بڑھتے ہوئے تناظر میں ہوا ہے، جب کہ یو ایس سینٹرل کمانڈ کے مطابق ایران کے ساتھ چار ہفتوں کی جنگ میں 300 سے زائد امریکی فوجی زخمی ہو چکے ہیں۔

اسٹیٹ سیکریٹری  مارکو روبیو نے کہا کہ یہ جنگ 'مزید دو سے چار ہفتے' جاری رہ سکتی ہے، اورآبنائے  ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے ٹول وصول کرنے سے ایران کو  باز رکھنا جنگ کے بعد ایک اہم چیلنج ہوگا۔

انہوں نے اس اقدام کو 'غیر قانونی' اور 'دنیا کے لیے خطرناک' قرار دیا۔

اسرائیل  اور امریکہ کے ایران پر وسیع پیمانے پر حملوں  کے بعد تیل کی قیمتیں فی بیرل 100 ڈالر سے تجاوز کر  گئیں، جبکہ امریکی اسٹاک میں کمی آئی جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے توانائی شعبے پر حملوں کو معطل کر دیا۔

یمن میں حوثی باغیوں نے اشارہ دیا کہ وہ جنگ کو وسیع کر سکتے ہیں۔ اس گروپ نے، جو ملک کے بڑے حصے پر کنٹرول رکھتا ہے، کہا کہ 'ان کی انگلیاں براہِ راست فوجی مداخلت کے لیے ٹرگر پر ہیں' اگر مزید ریاستیں تہران کے خلاف لڑائی میں شامل ہوں، یا اگر امریکہ یا اسرائیل  ریڈ سی  کو آپریشنز کے لیے استعمال کیا۔

امریکی اور اسرائیلی حملوں کے جواب میں، ایران نے آبنائے  ہرمز پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے، جو عالمی تیل اور گیس کی ترسیل کے لیے ایک اہم شریان ہے، اور اس نے دنیا بھر کی مارکیٹوں کو بے چین کر دیا ہے۔

ایران نے امریکی اور اسرائیلی حملوں کے جواب میں ڈرونز اور میزائلوں کی لہروں کے ذریعے اسرائیل، اردن، عراق اور خلیجی ممالک جو  امریکی فوجی اثاثوں کی میزبانی کرتے ہیں کو نشانہ بنایا ، جن کے نتیجے میں جانی نقصان اور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا۔

 

دریافت کیجیے
کینیڈا ہماری ریاست بنے بغیر تمام فوائد چاہتاہے:ٹرمپ
ہمسایہ ممالک امریکہ کا آلہ کار نہ بنیں ورنہ انجام ٹھیک نہ ہوگا:ایران
"اسرائیل پر پابندی ختم "کولومبیا کوئلہ برآمد کرےگا
جب تک اقتدار پر ہوں فلسطینی ریاست کا قیام ممکن نہیں ہوگا:نیتن یاہو
ایران ' نہ جنگ ، نہ امن' کی صورتحال کا خاتمہ چاہتا ہے:پزشکیان
اسرائیلی فوجی حکام نیتن یاہو انتخابات میں تاخیر کرنے کے لیے تشدد میں اضافے کی کوشش کر سکتے ہیں: رپورٹ
قالیباف: ہمیں ہمسایہ ممالک سے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے پیغامات موصول ہوئے ہیں
امریکی سفیر: شام میں اسرائیلی حملے کے پیچھے غلط معلومات کا ہاتھ تھا
کولمبیا میں زلزلے سے اموات کی تعداد میں اضافہ؛ ترکیہ کی انسانی امداد کی فراہمی میں تیزی
یوکرینی ڈراونز نے روسی علاقے ثمارا میں ایک صنعتی تنصیب اور اوزون گودام کو نشانہ بنایا
ترکیہ کی صدر ایردوان کے خلاف تبصروں پر اسرائیل کی مذمت
ایرانی فوج دفاعی نظریے سے حملہ آور نظریے کی طرف مڑ رہی ہے: فوجی ترجمان
امریکہ: چارٹر طیارے کے حادثے میں تمام 8 افراد ہلاک
روس: ماسکو ایران پر کوئی دباؤ نہیں ڈال رہا
امریکہ: ٹریژری بانڈوں کی پیداوار ایک بار پھر بڑھ گئی