کھیل
1 منٹ پڑھنے
جنوبی کوریا نے ورلڈ کپ کا آغاز فتح سے کیا
جنوبی کوریا نے اپنی حریف ٹیم چیکیا پر نفسیاتی برتری قائم کرتے ہوئے ایک کے مقابلے میں دو گولوں سے میچ جیت کر تین پوائنٹس اپنے نام کر لیے۔
جنوبی کوریا نے ورلڈ کپ کا آغاز فتح سے کیا
جنوبی کوریا کے اوہ ہیون کیو 11 جون 2026 کو گواڈالاہارا، میکسیکو میں ورلڈ کپ کے میچ میں چیکیا کے خلاف 2-1 سے کامیابی میں فیصلہ کن گول کرنے کے بعد جشن منا رہے ہیں۔

جمعرات کو جنوبی کوریا نے سخت مقابلے کے بعد عالمی کپ کی مہم کا آغاز چیکیا  کے خلاف ایک کے مقابلے میں 2 گولوں کے ساتھ کیا،  جنوبی کوریا نے  دوسرا گول میچ کے آخری لمحات میں کیا ،  اس سے قبل  کورین ٹیم نے میچ کے بڑے حصے میں  اپنی برتری قائم رکھی تھی۔

پہلے ہاف میں غالب رہنے کے باوجود متعدد مواقع ضائع کرنے کے بعد، جنوبی کوریا  کو دوسرے ہاف کے آغاز میں ہی  گول کا سامنا کرنا پڑا۔

چیکیا کے  کھلاڑیوں نے عارضی طور پر سوچا کہ وہ دوبارہ کنٹرول حاصل کر چکے ہیں جب انہوں نے دوسرا گول اسکور کیا، لیکن بعد میں یہ گول منسوخ کر دیا گیا۔

جس کے بعد جنوبی کوریا نے  80ویں منٹ میں گول  کرتے ہوئے تین  پوائنٹس اپنے نام کر لیے ۔

جنوبی کوریا  اپنا اگلا میچ میزبان ملک میکسیکو کے خلاف کھیلے گا۔ جس نے  گروپ اے کا آغاز جنوبی افریقہ خلاف 2-0 کی فتح سے کیا تھا، جبکہ چیکیا اپنے دوسرے گروپ میچ میں جنوبی افریقہ  کے مد مقابل آئے گا۔

دریافت کیجیے
ایران کے خلاف عسکری کاروائیوں میں تیزی  فی الوقت روک دی ہے:ٹرمپ
برلن میں گاڑی ہجوم پر چڑھ گئی،1 شخص ہلاک،متعدد زخمی
اسرائیل کی 763 نئے غیر قانونی آباد کاری کے یونٹوں کی منصوبہ بندی
یوکرین کا ایرانی جہاز پر حملہ،ایران کی جوابی کاروائی
نیتن یاہو کا مقبوضہ مغربی کنارے میں 'وسیع پیمانے پر' فوجی آپریشن کا حکم
ترکیہ کی طرف سے چار فلسطینیوں کی ہلاکت اور اسرائیل کی 'نسل کشی پالیسی' کی مذمت
شمال مغربی پاکستان میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملہ، 15 افراد لقمہ اجل
اقوام متحدہ کے سربراہ کا 17 سال بعد دورہ دمشق
ٹرمپ: اب ایران مذاکرات کے لیے زیادہ سنجیدگی سے کام لے رہا ہے
شمالی یوکرین میں سومی ڈاک خانے پر روسی ڈراون حملے میں 2 افراد ہلاک
فرانس اور ہسپانیہ میں بے قابو ہونے والی جنگلات کی آگ کے باعث دو لاکھ افراد فرار
ترکیہ: یوروفائٹر ٹائیفون کی تربیت کے لئے پہلا پائلٹ گروپ برطانیہ بھیجا جا رہا ہے
ایران، جنگ کی بھاری قیمت چُکا رہا ہے: روبیو
امریکی اسٹاک مرکیٹوں میں تناو، تیل 100 ڈالر سے اوپر چلا گیا
اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو قتل کر کے لاشیں قبضے میں لے لیں