مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
اسرائیل کا بے گھر لوگوں کے خیمے پر حملہ،3 فلسطینی ہلاک
اسرائیل نے غزہ میں بے گھر افراد کے خیموں کو نشانہ بناتے ہوئے فضائی حملوں میں تین فلسطینیوں کو شہید اور 25 دیگر کو زخمی کر دیا ہے، جبکہ تل ابیب مسلسل جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
اسرائیل کا بے گھر لوگوں کے خیمے پر حملہ،3 فلسطینی ہلاک
غزہ / AA

اسرائیل نے غزہ میں بے گھر افراد کے خیموں کو نشانہ بناتے ہوئے فضائی حملوں میں تین فلسطینیوں کو شہید اور 25 دیگر کو زخمی کر دیا ہے، جبکہ تل ابیب مسلسل جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

طبی ذرائع نے اناطولیہ  ایجنسی کو بتایا کہ جنوبی غزہ میں خان یونس کے مغرب میں بے گھر افراد کے دو خیموں کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملوں میں ایک 15 سالہ فلسطینی لڑکی اسلام ابو شمالہ اور ان کا 35 سالہ بھائی عبداللہ شہید ہو گئے، جبکہ چھ دیگر زخمی ہوئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ خان یونس کے مغرب میں واقع المواصی (Al-Mawasi) علاقے میں رونی اسٹریٹ کے داخلے کے قریب الرشید اسٹریٹ پر ایک اسرائیلی ڈرون نے لگاتار دو خیموں کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس حملے نے دونوں خیموں کو تباہ کر دیا، قریبی پناہ گاہوں کو نقصان پہنچایا اور علاقے میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوئے۔ بعد میں، 45 سالہ ظاہر ابو سالم اسی حملے میں لگنے والے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، ہفتے کے روز تک اسرائیلی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں 1,038 فلسطینی شہید اور 3,329 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق، 8 اکتوبر 2023 کو غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک 73,000 سے زائد فلسطینی شہید، 173,000 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں اور تقریباً 90 فیصد سول انفراسٹرکچر تباہ ہو چکا ہے۔

 

دریافت کیجیے
امریکہ نے حملہ کیا تو اس کی تنصیبات بھی نہیں بچیں گی:ایران
ٹرمپ کے فیصلے نے مجھ پر بجلی گرا دی ہے:اسحاق ہرزوگ
حوثیوں کی مدینہ منورہ پر میزائل حملے کی کوشش
عرب نمائندوں نے گادی آئزنکوٹ کی حمایت کر دی
نیتین یاہو کے ساتھ مخلوط حکومت کےقیام کا ارادہ معدوم ہے: یائر لاپید
سینکڑوں حوثی ملیشیاوں کو غیر فعال کر دیا ہے:یمنی فوج
ایران میں مظاہرہ "ٹرمپ کو قتل کر دیں گے"  کا بینر آویزاں
سعودی وزیر دفاع کا امریکی ہم منصب سے رابطہ
حملہ ہوا تو جواب زیادہ شدید ہوگا:ایرانی جرنیل
ایرانی فوج: "امریکہ کی جانب سے کسی نئی جارحیت کی صورت میں جنگ صرف خطے تک محدود نہیں رہے گی۔"
ایران کی باقی تنصیبات 10 منٹ میں تباہ کر سکتے ہیں:ٹرمپ
دشمن نے دوبارہ جارحیت کی تو جواب شدید ہوگا:خامنہ آئی
گاڈی آئزنکوٹ کی لاپید سے ملاقات،اتحادی حکومت بنانے پر غور
نیتن یاہو کے خلاف غداری کا مقدمہ چلایا جائے:ایویگادور لیبرمین
عرب اتحاد، یمن میں حوثیوں کے 5 سرنگ نما گوداموں، 6 لانچنگ پیڈ اور 1میزائل ڈپو کو نشانہ بنایا گیا ہے
امریکہ کی ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کی تنصِبات ہماری زد میں ہیں:ایران
اسرائیلی فوج نے گولی مار کر2 فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا
امریکہ اور اسرائیل  ایران پر حملوں کا منصوبہ بنا رہے ہیں
ایران: "ہمارے ملک سے افزودہ یورینیم کا ایک گرام تک باہر نہیں بھیجا جائے گا"
ایرانی پاسدارانِ انقلاب:" آبنائے ہرمز میں ایک امریکی MQ-9 ڈرون کو گرا دیا گیا ہے"