سیاست
3 منٹ پڑھنے
کینیڈا، امریکہ کی ریاست، بن جائے تو اسے گولڈن ڈوم مفت مل جائے گا: ٹرمپ
اگر کینیڈا ہماری عزیز اور 51 ویں ریاست بن جائے تو گولڈن ڈوم کی قیمت صفر ڈالر ہوگی: صدر ڈونلڈ ٹرمپ
کینیڈا، امریکہ کی ریاست، بن جائے تو اسے گولڈن ڈوم مفت مل جائے گا: ٹرمپ
Trump says 'Golden Dome' free for Canada — if it joins US / AP
28 مئی 2025

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا  سے کہا ہے کہ اگر وہ امریکہ کا حصّہ بن جائے تو اسے 'گولڈن ڈوم' میزائل دفاعی نظام میں مفت شامل  کر لیا جائے گا۔  

ٹرمپ  بارہا کینیڈا کو امریکہ کی 51 ویں ریاست بننے کی تجویز پیش کر چُکے ہیں۔ کل بروز  منگل جاری کردہ بیان میں بھی انہوں نے  کہا ہے کہ  امریکہ کا حصّہ بننے کی صورت میں کینیڈا کو "گولڈن ڈوم" منصوبے میں مفت شامل کر لیا جائے گا لیکن اس تجویز کو رد کرنے کی صورت میں کینڈا کو    گولڈن ڈوم میں  شمولیت کی 61 ارب ڈالرقیمت  ادا کرنا ہوگی۔

ٹرمپ نے گذشتہ ہفتے گولڈن ڈوم منصوبے کا اعلان کیا تھا جو دشمن ہتھیاروں کے مقابل بطور ڈھال  کام کرے گا ۔ کینیڈا نے میزائل دفاعی منصوبے میں شامل ہونے میں دلچسپی ظاہر کی لیکن اپنی خودمختاری سے دستبردار ہونے کی کسی بھی تجویز کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

ٹرمپ نے اپنے  سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ٹروتھ سوشل' سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ  "کینیڈا  ہمارے شاندار گولڈن ڈوم سسٹم کا حصہ بننے کاخواہش مند   ہے لیکن میں نے انہیں کہہ دیا ہے کہ  اگر وہ  ایک الگ لیکن غیر مساوی قوم رہنے کو ترجیح دیتے ہیں تو انہیں 61 ارب ڈالر ادا کرنا ہوں گے۔لیکن اگر وہ ہماری عزیز   اور 51 ویں ریاست بن جائیں تو گولڈن ڈوم  کی قیمت صفر ڈالر ہوگی۔ وہ اس پیشکش پر غور کر رہے ہیں”۔

کینیڈین حکام کی جانب سے ٹرمپ کے بیانات پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

ٹرمپ نے ایک ہفتہ قبل گولڈن ڈوم منصوبے کا اعلان کیا تھا، جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اس پر تقریباً 175 ارب ڈالر لاگت آئے گی اور یہ 2029 میں ان کی صدارتی مدت کے اختتام تک فعال ہو جائے گا۔ تاہم، ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس نظام کو اہم تکنیکی و سیاسی رکاوٹوں کا سامنا ہے اور منصوبے  کی اصل لاگت ٹرمپ کے اندازے سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔

https://trt.global/world/article/4e5705b5a574

ٹرمپ نے پہلے دعویٰ کیا تھا کہ کینیڈا میزائل دفاعی نیٹ ورک میں شامل ہونے کا خواہشمند ہے۔ بعد ازاں کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے اس بات کی  تصدیق کی اور کہا تھا  کہ اس معاملے پر "اعلیٰ سطحی" بات چیت ہوئی ہے۔

کینیڈا اور امریکہ طویل عرصے سے نیٹو اور نارتھ امریکن ایرو اسپیس ڈیفنس کمانڈ (NORAD) کے ذریعے دفاعی شراکت دار ہیں۔

تاہم، ٹرمپ کی تجویز اوٹاوا کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ کر  سکتی ہے۔ کارنی نے رواں مہینے  کے اوائل میں دورہ وائٹ ہاؤس کے دوران ٹرمپ کی،  کینیڈا کے امریکہ کی ریاست بننے سے متعلقہ، درخواست کو سختی سے مسترد کر دیا  اور کہا تھا کہ  کینیڈا "کبھی بھی برائے فروخت نہیں رہا۔"

اختلافات کے باوجود، کارنی اور ٹرمپ نے اس دورے کے دوران، خاص طور پر کینیڈین برآمدات پر عائد کئے گئے امریکی محصولات  کے حوالے سے،   کشیدگی کو  کم کرنے کی کوشش کی تھی۔

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان