دنیا
2 منٹ پڑھنے
غزہ جنگ بندی معاہدے کا دوسرا مرحلہ نئے سال کے اوائل میں شروع ہو سکتا ہے
واشنگٹن نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کا آغاز نئے سال کے اوائل میں متوقع ہے: اسرائیلی ذرائع ابلاغ
غزہ جنگ بندی معاہدے کا دوسرا مرحلہ نئے سال کے اوائل میں شروع ہو سکتا ہے
Palestinians stand inside a residential building damaged during the war, in Gaza City, on December 14 2025. / Reuters

اسرائیلی ذرائع ابلاغ  کے مطابق واشنگٹن نے،اسرائیل اور علاقائی ثالثوں  سے، کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کا آغاز نئے سال کے اوائل میں متوقع ہے۔

بدھ کو اسرائیل کے چینل 13 نے نام کو پوشیدہ رکھتے ہوئے ایک سینئر اسرائیلی شخصیت  کے حوالے سے کہا ہے کہ"امریکہ کے نمائندہ  خصوصی اسٹیو وٹکوف نے اسرائیل اور ثالثوں کو مطلع کیا ہے کہ غزہ معاہدے کا دوسرا مرحلہ جنوری کے اوائل میں شروع ہوگا"۔

مڈل ایسٹ مانیٹر کے مطابق چینل 13 نے مزید کہا  ہےکہ اسرائیلی حکام اس بات سے خوفزدہ ہیں کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ کو غیر مسلح کئے بغیر اگلا مرحلہ شروع کرواسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور فلسطین تحریکِ  مزاحمت 'حماس 'نے 9 اکتوبر کو مصر، قطر اور ترکیہ کے زیرِ ثالثی اور ٹرمپ کے زیرِ  سرپرستی  دو مرحلوں پر مشتمل جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا۔ تاہم غزہوزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں  اور دوسرے مرحلے کی طرف  منتقلی میں تاخیر کی وجہ سے جنگ بندی کے نفاذ سے تاحال   400 سے زائد فلسطینی  شہید ہو چکے ہیں۔

اسرائیل، اکتوبر 2023 سے غزہ پر  مسلّط کردہ نسل کشی جنگ میں، زیادہ تر عورتوں اور بچوں پر مشتمل،  71,000 سے زائدفلسطینیوں کو قتل   اور 171,000 سے زائد کو زخمی کر چُکا ہے۔

دریافت کیجیے
امریکہ، ہم نے ایران کے ڈراؤنز مار گرائے ہیں
جنوبی فلپائن میں ہولناک زلزلے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 61 تک پہنچ گئی
فلسطینی فٹبال  چیف ورلڈ کپ میں شرکت کرنے کے لیے امریکی ویزے سے محروم
سروے کے مطابق نتن یاہو کی لیکود پارٹی کی حمایت ایک سال کی کم ترین سطح پر
امریکہ یورپ میں نیٹو کے لیے تعینات طیاروں اور جنگی جہازوں  کی تعداد میں گراوٹ لائے گا
جنوبی کوریا نے ورلڈ کپ کا آغاز فتح سے کیا
ٹرمپ: 'عظیم' معاہدہ ہونے کو ہے، ایران: فیصلہ ابھی حتمی نہیں ہے
ترک ہلال احمر عالمی انسانی دوستانہ کوششوں کی بدولت مظلوم انسانوں کے دلوں میں گھر کر رہا ہے: ایردوان
ایران: ہم  نے 18 اہم امریکی فوجی اہداف پر حملے کئے ہیں
ٹرمپ: تہران انتظامیہ نے مجھے فون کیا ہے
فلپائن: زلزلہ زدہ دیہات میں فاقہ کشی کا سامنا
ڈاکٹر حسام ابو صفیہ: "مجھے رہا کیا جائے"
ہم نے اردن میں امریکی اڈّوں کو نشانہ بنایا ہے: ایران
ہماری کوشش ہوگی کہ پاکستان کو پانی کی ایک بوند نہ ملے:بھارت
یونان نے مہاجرین کی بے دخلی کا قانون منظور کر لیا