مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
لبنان اسرائیل کے مطالبے پر کان نہ دھرے:حزب اللہ
حزب اللہ نے لبنانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ  حزب اللہ  کو غیر مسلح کر   نے سے متعلق اسرائیلی دھمکیوں کو مسترد کردے
لبنان اسرائیل کے مطالبے پر کان نہ دھرے:حزب اللہ
حزب اللہ / Reuters

حزب اللہ نے لبنانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ  حزب اللہ  کو غیر مسلح کر   نے سے متعلق اسرائیلی دھمکیوں کو مسترد کردے۔

حزب اللہ کے پارلیمانی بلاک نے ایک بیان میں کہا کہ قومی ترجیح اس علاقے پر اسرائیلی قبضے کا خاتمہ ہے جہاں سے دشمن نے 27 نومبر کے جنگ بندی معاہدے کے باوجود انخلا نہیں کیا،

لبنانی حکام کو فیصلہ کن کارروائی کرنی چاہیے اور دشمن کی طرف سے عائد کردہ شرائط پر عمل درآمد سے بچنا چاہیے جو ہماری فوج اور عوام کو ذلیل کرنے اور ہماری خودمختاری کی خلاف ورزی کرنے کے لیے عائد کی گئی ہیں،

لبنانی عوام کو یہ حق حاصل ہے کہ اگر قبضہ جاری رہا تو وہ مزاحمت کریں اور یہ ایک جائز حق ہے جسے مزید توثیق کی ضرورت نہیں ہے ۔

یہ بیان  ایسے وقت سامنے آیا جب اسرائیل نے لبنان میں اپنے حملوں کو روکنے کی شرط اس بات پر رکھی ہے کہ لبنانی حکومت کی جانب سے حزب اللہ کو سال کے آخر تک غیر مسلح کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد کیا جائے جو کہ صرف چند دن دور ہے۔

حزب اللہ نے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا کہ وہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو بلا کسی تاخیر یا شرائط کے پورا کرے۔

 یاد رہے کہ اسرائیل اور لبنان نے نومبر 2024 میں جنگ بندی کا معاہدہ کیا تھا۔

جنگ بندی کی شرائط کے تحت توقع تھی کہ اسرائیلی افواج جنوری میں جنوبی لبنان سے انخلا کریں گی لیکن وہ صرف جزوی طور پر نکلی ہے جبکہ   اس کی فوج تاحال پانچ سرحدی چوکیوں پر اپنی  موجودگی برقرار رکھے ہوئے ہے۔

دریافت کیجیے
یمن میں حوثیوں اور حکومتی افواج کے درمیان تصادم میں درجنوں افراد ہلاک
ٹرمپ کا جنگ ختم کرنے پر غور،پینٹاگون کا نفری بڑھانے پر زور
صدر ایران پیزشکیان: "اگر امریکہ اپنے وعدوں پر عمل کرے تو ایران بھی فوری طور پر اقدام کرے گا"
امریکی پابندیوں کے خلاف یورپ کی خاموشی مایوس کن ہے:ایران
امریکہ نےعراق کے لیے800 ملین ڈالر کےدفاعی پیکیج کی منظوری دے دی
ابوظہبی حکومت:ایران باز رہے ،جواب سخت ہوگا
اسرائیلی وزیر بن گویر نے فلسطینی خواتین قیدیوں کی تذلیل کی
فوجی تنصیب کو وسعت دینے کی خاطر فلسطینی زمین غصب کر لی
پیزشکیان: اگر امریکہ اسلام آباد معاہدے پر عمل کرتا ہے تو آبنائے ہرمز کھل سکتی ہے
ایرانی پارلیمانی اسپیکر قالیباف: "ہم جہاں پر تیل نہیں بیچ سکتے، وہاں کوئی بھی نہیں بیچ سکے گا"
اسرائیل کے قید خانوں میں 370 فلسطینی بچے موجود ہیں: رپورٹ
وائی پی جی کا سابق سرغنہ شامی صدر کا مشیر بن گیا
حماس کا اسلحہ سپرد کرنے اور حکومت سے دستبردار ہونے کا اعلان
جنوبی لبنان پر اسرائیل کے فضائی حملے جاری
عراق:بین الاقوامی اتحاد 30 ستمبر تک ملک سے انخلا مکمل کر لے گا
ایرانی حملوں سے مبینہ طور پر مشرق وسطی میں امریکی انٹیلیجنس تنصیبات کو  بھاری نقصان پہنچا ہے
امریکہ-ایران جنگ بندی کو برقرار رکھا جائے: چین و اردن
غیر قانونی اسرائیلی آباد کاروں نے قصرہ میں تین فلسطینی گھروں کو گھیرے میں لے لیا
ہمسایہ ممالک امریکہ کا آلہ کار نہ بنیں ورنہ انجام ٹھیک نہ ہوگا:ایران
جب تک اقتدار پر ہوں فلسطینی ریاست کا قیام ممکن نہیں ہوگا:نیتن یاہو