ایشیا
2 منٹ پڑھنے
غزہ میں امن افواج کی تعداد 20,000 ہو سکتی ہے: انڈونیشیا
انڈونیشیا  کے  صدر پرابوو سبیانتو کے ترجمان نے منگل کو کہا کہ غزہ کے لیے تجویز کردہ کثیر القومی امن فوج کی تعداد تقریبا 20,000 ہو سکتی ہے، جبکہ انڈونیشیا کا اندازہ ہے کہ   وہ 8,000 تک فوجی فراہم کر سکتا ہے
غزہ میں امن افواج کی تعداد 20,000 ہو سکتی ہے: انڈونیشیا
انڈونیشیا / Reuters

 انڈونیشیا  کے  صدر پرابوو سبیانتو کے ترجمان نے منگل کو کہا کہ غزہ کے لیے تجویز کردہ کثیر القومی امن فوج کی تعداد تقریبا 20,000 ہو سکتی ہے، جبکہ انڈونیشیا کا اندازہ ہے کہ   وہ 8,000 تک فوجی فراہم کر سکتا ہے

پرابوو کو اس ماہ کے آخر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے  امن بورڈ کے پہلے اجلاس کے لیے واشنگٹن مدعو کیا گیا ہے۔

انڈونیشیا  نے گزشتہ سال غزہ کی امن فوج کے لیے 20,000 فوجیوں کی تعیناتی  کا وعدہ کیا تھا، لیکن اس نے کہا ہے کہ وہ فورس کے مینڈیٹ کے بارے میں مزید تفصیلات کا انتظار کر رہا ہے تاکہ تعیناتی کی تصدیق کی جا سکے۔

صدارتی ترجمان پراسیٹیو ہادی نے  صحافیوں کو بتایا  کہ  تمام ممالک کی ملا کر کُل تعداد تقریبا 20,000 ہے، البتہ فوجیوں کی درست تعداد ابھی تک زیر بحث نہیں آئی لیکن انڈونیشیا  کا کہنا ہے کہ  وہ 8,000 تک فوجی فراہم کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم صرف خود کو تیار کر رہے ہیں اگر کوئی معاہدہ ہو جائے اور ہمیں امن فوج بھیجنی پڑے۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ  امن بورڈ کی مستقل رکنیت کے لیے 1 ارب ڈالر ادا کرنے سے پہلے مذاکرات ہوں گے۔

 انہوں نے واضح نہیں کیا کہ مذاکرات کس کے ساتھ ہوں گے، اور کہا کہ انڈونیشیا نے ابھی تک پرابوو کی بورڈ میٹنگ میں شرکت کی تصدیق نہیں کی۔

 دریں اثنا ،انڈونیشیا کی وزارت دفاع نے اسرائیلی میڈیا میں ان رپورٹس کی بھی تردید کی ہے کہ انڈونیشی فوجیوں کی تعیناتی غزہ کے رفح اور خان یونس میں ہوگی۔

وزارت دفاع کے ترجمان ریکو ریکارڈو سیرات نے رائٹرز کو ایک پیغام میں بتایا کہ انڈونیشیا کے غزہ میں امن اور انسانی امداد میں حصہ ڈالنے کے منصوبے ابھی تیاری کے مراحل میں ہیں، آپریشنل معاملات ابھی حتمی شکل میں نہیں آئے اور جب کوئی سرکاری فیصلہ  اور بین الاقوامی مینڈیٹ واضح ہو جائے گا تو اعلان کیا جائے گا۔

 

دریافت کیجیے
ایران: مغالطہ آمیز کوشش کا فوری جواب دیا جائیگا
جنوب مغربی پاکستان میں ہونے والی جھڑپ میں11 سیکیورٹی اہلکار شہید، 19 دہشت گرد ہلاک: ذرائع
کراچی کے قریب لاپتہ ہونے والے بوئنگ کارگو طیارے کی تلاش جاری
ایردوان نے نیٹو اتحادیوں میں دفاعی تعاون پر پابندیوں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا
نیٹو رہنما سمٹ کے آخری دن آرکٹک، ایران اور یوکرین کے معاملات پر توجہ دیں گے
یورپی یونین اور نیٹو کی طرف سے"اتحاد" کا پیغام
ایران کی طرف سے اسلام آباد فائر بندی مفاہمتِ یادداشت کی خلاف ورزی پر امریکہ کی مذمت
امریکہ  نے ایران پر تازہ حملوں کی لہر شروع کر دی
ترکیہ طویل فاصلے کے کروز میزائل 'آتماجا' فراہم کرے گا: نیٹو نائب سربراہ
صدر ایردوان کا نیٹو سمٹ کے آغاز پر انقرہ میں ٹرمپ کا خیرمقدم
دنیا بھر کی نظریں انقرہ پر مرکوز
نیٹو کا ترکیہ کو بھی  شامل کرتے ہوئے عظیم سطح کے بین الاقوامی دفاعی منصوبوں کا اعلان
نیٹو انقرہ سمٹ دفاعی صنعتی فورم کے انعقاد سے شروع
چین میں طوفانوں سے کم ازکم 15افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی
ایران نے آبنائے ہر،مز میں تجارتی بحری جہازوں پر میزائل داغے: رپورٹ