دنیا
2 منٹ پڑھنے
اسرائیل: نیتن یاہو کا دورہ نیویارک مختصر کر دیا گیا ہے
نیتن یاہو کے دورہ نیویارک میں رات کے قیام کو منسوخ کر کے دورے کا دورانیہ چند گھنٹے کم کر دیا گیا ہے: چینل 13
اسرائیل: نیتن یاہو کا دورہ نیویارک مختصر کر دیا گیا ہے
سیکیورٹی انتباہات کے درمیان نیتن یاہو کا نیویارک کے چند گھنٹوں کے دورے کا منصوبہ۔ (تصویر: فائل) / Reuters

اسرائیل نے کہا ہے کہ نیتن یاہو کے دورہ نیویارک میں رات کے قیام کو منسوخ کر کے دورے کا دورانیہ چند گھنٹے کم کر دیا گیا ہے۔

اسرائیل کے  چینل 13 کے مطابق، داخلی سلامتی کے حکام نے حالیہ دنوں کے اعلیٰ سطحی جائزوں کے بعد، بعض انٹیلی جنس تنبیہات  کا حوالہ دیتے ہوئے ، دورہ مختصر رکھنے کی سفارش کی ہے۔

 نیتن یاہو کے نظر ثانی شدہ پروگرام کے مطابق، وہ بدھ کی رات اسرائیل سے روانہ ہو  گا اور جمعرات کی صبح نیویارک پہنچے گا، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرے گا اور وہاں رات گزارے بغیر اسی دن اسرائیل واپس لوٹ جائے گا۔

احتجاجی  مظاہرے اور آئی سی سی کے وارنٹِ گرفتاری

یہ مختصر دورہ، غزہ میں اسرائیل کی طرف سے جاری  نسل کشی اور مقبوضہ مغربی کنارے میں فوجی زیادتیوں کے خلاف نیویارک بھر میں متوقع وسیع پیمانے کے مظاہروں کے ساتھ موافق وقت پر طے پا رہا ہے۔

واضح رہے کہ  بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے نومبر 2024 میں غزہ میں کیے گئے جنگی جرائم اور انسانیت سوز جرائم کی وجہ سے نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

 نیتن یاہو کے مختصر دورے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات شامل نہیں ہے۔ اسرائیل کی جانب سے ملاقات کا اہتمام کرنے کی سابقہ کوششوں کے باوجود، ایک امریکی اہلکار نے تصدیق کی ہے کہ نیتن یاہو ان غیر ملکی سربراہان میں شامل نہیں ہے جن سے ٹرمپ ملاقات کریں گے۔  اسرائیلی سکیورٹی ٹیم کی خطے میں موجودگی کے باوجود  اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک سے ملاقات کے لیے نیتن یاہو کا طے شدہ دورہ  ٹیکساس بھی اچانک منسوخ کردیا گیا ہے ۔ اس طرح نیتن یاہو کا دورہ اقوام متحدہ کے پوڈیم میں اس کی تقریر تک محدود رہا ہے۔

دریافت کیجیے
برطانوی وزیر اعظم: ہم غزہ اور مغربی کنارے کی موجود صورتحال پر خاموش نہیں رہیں گے
وزیر فیدان نے ترکیہ-شام-سعودی عرب وزرائے خارجہ اجلاس کی میزبانی کی
جنوبی کوریا: ہم، شمالی کوریا کو امن اور تعاون کی دعوت دیتے ہیں
گوتریش: دو ریاستی حل کے نظریے کو 'ہماری نظروں کے سامنے' مٹایا جا رہا ہے
ایردوان: ریاستِ فلسطین کو مسخ کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی
صدر ایردوان کا اقوام متحدہ میں خطاب ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر عالمی سطح پر ایجنڈے کا موضوع بن گیا
ایرانی اسپیکر "ٹرمپ کو ایک بنیادی تہذیب، قومی اور مذہبی مزاحمت کا سامنا ہے"
ترکیہ اور امریکہ نئی نسل کے ری ایکٹر  معاہدے کے ساتھ جوہری تعاون میں گہرائی لا رہے ہیں
یورپی یونین: بحیرہ احمر میں متعین جنگی جہازوں کی تعداد بڑھائی جائے
160 سے زیادہ کھلاڑیوں کی آئرلینڈ-اسرائیل فٹبال میچ کے بائیکاٹ کی اپیل
جاپان میں طوفان 'دوژان' کے اثرات سے 4 افراد ہلاک
ترکیہ: بیان جعلی ہے
برطانیہ، سعودی عرب کو فوجی مدد فراہم کرے گا: برنہیم
ایردوان، ٹرمپ کے ساتھ مذاکرات میں CAATSA معافی اور S-400 کے حل کو آگے بڑھائیں گے، فیدان
چینی صوبے گوانگ دونگ میں ایک ٹیکسٹائل ورکشاپ میں آگ لگنے سے 8 محنت کش ہلاک