دنیا
2 منٹ پڑھنے
امریکی کانگریس نے اٹارنی جنرل پام بونڈی کو طلب کر لیا
امریکی کانگریس کی مانیٹرنگ کمیٹی نے اٹارنی جنرل پام بونڈی کو بند کمرے کے حلفی بیان کے لیے طلب کر لیا
امریکی کانگریس  نے اٹارنی جنرل پام بونڈی کو طلب کر لیا
اٹارنی جنرل کو ایپسٹین ریکارڈز کی تحقیقات پر طلب کر لیا گیا / Reuters
2 گھنٹے قبل

امریکی کانگریس کی مانیٹرنگ کمیٹی نے، ایپسٹین فائلوں پر غور کے لئے حکومتی طریقۂ کار کی سماعت پر ملک کے قانون نافذ کرنے والے اعلیٰ  عہدیدار کو طلب کر لیا ہے۔

اٹارنی جنرل پام بونڈی 14 اپریل کو بند کمرے کے حلفی بیان کے لیے پیش ہوں گی۔

یہ قدم رواں مہینے  کے آغاز میں اور کمیٹی میں ،بونڈی کے بیان کی ضرورت  کے موضوع پر، رائے شماری کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ کئی ریپبلکنوں نے بھی ڈیموکریٹوں  کے ساتھ اس تجویز کی حمایت میں ووٹ دیا ہے۔

ایپسٹین کو، نابالغوں کے خلاف جنسی انسانی اسمگلنگ کے الزامات پر، مقدمے کے لئے   وفاقی حراست میں لیا گیا اور 2019 میں وہ حراست کے دوران  ہلاک  ہو گیا  تھا۔ ایپسٹین ایک طویل عرصے تک  سیاسی و کاروباری اشرافیہ کے ساتھ قریبی  تعلقات میں  رہا تھا۔

ریپبلکن چیئرمین جیمز کومر نے بونڈی کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ کمیٹی اس بات پر غور کر رہی ہے  کہ محکمۂ انصاف نے ایپسٹین سے متعلقہ دستاویزات کے اجراء  کے قانون کی تعمیل کی ہے یا نہیں۔ کومر نے  مواد کے جائزے اور اس کے  افشاء کے طریقہ کار پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

کومر نے، بونڈی کو مخاطب کر کے، لکھا ہے کہ بطور اٹارنی جنرل، آپ محکمہ انصاف کے ایپسٹین فائلوں کو شفافیت ایکٹ کے تحت جمع کرنے ان کاجائزہ لینے  اور انہیں جاری کرنے سے متعلقہ  فیصلوں کی نگرانی کی براہِ راست ذمہ دار ہیں لہٰذا  کمیٹی  سمجھتی ہے کہ آپ کے پاس ان کوششوں کے بارے میں قیمتی بصیرت موجود ہے"۔

دونوں سیاسی جماعتوں کے اسمبلی ممبران  نے محکمۂ انصاف کی ،فائلوں کے اجرا سے متعلقہ، کارکردگی پر تنقید کی  اور کہا ہے کہ فائلوں کی ایک بڑی تعداد ابھی بھی یا تو جاری ہی نہیں کی گئی یا  پھر انہیں سختی سے سینسر  کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کانگریس اور ذرائع ابلاغ کے  تجزیوں کے مطابق محکمہ انصاف نے اپنے پاس موجود چھ ملین صفحات میں سے تقریباً نصف جاری کئے  ہیں اور کھُلی مندرجات  یا پھر متاثرین  کی شناخت  ظاہر کرنے والی ہزاروں فائلیں چُھپا  لی ہیں۔

کچھ اسمبلی ممبران  نے گم شدہ ریکارڈ کے بارے میں بھی خدشات ظاہر کیے ہیں۔ ممبران کے مطابق اس گمشدہ ریکارڈ میں  وہ دستاویزات اور ویڈیو شواہد بھی شامل ہیں جنہیں  قانون کے تحت فراہم کیا جانا ضروری تھا۔

دریافت کیجیے
آسکر ایوارڈز: مائیکل بی جارڈن بہترین اداکار اور جیسی بکلی  بہترین اداکارہ قرار
یوکرین کے ڈرون حملے، روسی تیل کے ذخائر نشانے پر
افغانستان کے ساتھ سرحدی تنازعات میں اضافے کے وقت پاکستان کا قندھار پر حملہ
حلیف ممالک نے ایران کے خلاف جنگ میں مدد نہیں کی تو نیٹو کا مستقبل بہت برا ہو گا:ٹرمپ
لبنان میں بری کاروائی کا امکان،اسرائیل کافوجی نفری کی تعداد بڑھانے پر غور
اسرائیلی سیکیورٹی افسران کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ متوقع رفتار سے آگے نہیں بڑھ رہی
غزہ پر اسرائیلی فضائی حملہ، ایک بچے اور حاملہ عورت سمیت 4 فلسطینی ہلاک
اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی جوڑے اور ان کے دو بچوں کو گولی مار کے قتل کر دیا
یوکرین: روسی بمباری میں چھ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں
ایران: تین امریکی ہوائی اڈوں پر میزائل اور ڈرون حملے اور نیتن یاہو کو دھمکی
تہران غیر سرکاری سفارتی راستوں کے لیے کھلا ہے: فیدان
ایران اور لبنان میں اسکولوں اور اسپتالوں پر حملے غزّہ پر حملوں سے مشابہہ ہیں: اردوعان
ترکیہ  نے اپنا نیا ڈرون طیارہ K2 متعارف کروا دیا
مقبوضہ دریائے اردن میں اسرائیلی آبادکاروں کے حملے جاری
فائر بندی کے باوجود غزّہ پر اسرائیلی حملے جاری