دنیا
2 منٹ پڑھنے
روس کا کیف پر حملہ،5 افراد ہلاک،متعدد زخمی
یوکرینی حکام کی جانب سے متعدد آنے والے میزائلوں کے بارے میں خبردار کیے جانے کے بعد  گزشتہ  نصف شب کے فوراً بعد یوکرین کے دارالحکومت کیف  میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں
روس کا کیف پر حملہ،5 افراد ہلاک،متعدد زخمی
روس-یوکرین / Reuters

ذرائع کے مطابق، یوکرینی حکام کی جانب سے متعدد آنے والے میزائلوں کے بارے میں خبردار کیے جانے کے بعد  گزشتہ  نصف شب کے فوراً بعد یوکرین کے دارالحکومت کیف  میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں

دوسری جانب، زاپوریژیا  پر روسی حملوں کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔

نامہ نگاروں نے بتایا کہ انہوں نے کئی شدید دھماکوں کی آوازیں سنیں، جبکہ شہر کے میئر ویتالی کلِچکو  نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ" کیف "بیلسٹک میزائل حملے کی زد میں ہے۔

اے ایف پی  نیوز ایجنسی کے مطابق، کلِچکو نے تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ ہنگامی امدادی ٹیموں کو شیِوچینک وسکی  ضلع کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔

دھماکوں کی آوازیں سنے جانے سے کچھ ہی دیر قبل فضائی حملے کے سائرن بجنا شروع ہو گئے تھے۔

رائٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق، شہر کی فوجی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ ایک مرکزی علاقے میں موجود گوداموں میں آگ لگ گئی ہے۔

یوکرین کے جنوب مشرق میں واقع شہر زاپوریژیا کے گورنر نے بتایا کہ ایک روسی حملے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے ہیں۔

علاقائی فوجی انتظامیہ کے سربراہ ایوان فیدوروف  نے ٹیلی گرام پر جاری ایک بیان میں کہا کہ پانچ افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے، بدقسمتی سے زاپوریژیا پر دشمن کے حملے کے بعد نقصانات اور متاثرین کی تعداد میں اضافہ جاری ہے۔

صدر وولودیمیر زیلینسکی نے اس سے قبل کہا تھا کہ روس جنگ میں شمالی کوریا سے مزید فوجیوں کو شامل کرنے کی تیاری کر رہا ہے اور اس نے پیانگ یانگ سے نئے بیلسٹک میزائل حاصل کیے ہیں۔

ماسکو نے حالیہ ہفتوں میں اپنے بیلسٹک میزائل حملوں کو تیز کر دیا ہے۔ ان میزائلوں کو صرف مخصوص فضائی دفاعی نظاموں، بشمول امریکہ کے پیٹریاٹ  سسٹم کے ذریعے ہی روکا جا سکتا ہے۔

فروری میں ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے PAC-3 انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت کی صورتحال مزید بگڑ گئی ہے۔

اس کے ساتھ ہی یوکرین بھی سرحد سے دور واقع روسی شہروں پر اپنے حملوں میں اضافہ کر رہا ہے۔

 

دریافت کیجیے
ترکیہ نے سویٹزرلینڈ کو پہلی سی ای وی یورپی چیمپئن شپ میں ہرا دیا
9 یورپی ممالک نے ہوائی اڈوں پر شدید رش  کے باعث داخلی اور خارجی چیکنگ کو ملتوی کر دیا
اسرائیلی فلم سازوں کی شہریت منسوخ کروادوں گا:اسرائیلی وزیر
اسرائیلی وزیر دفاع کی جنوبی لبنان کے پہاڑوں کی طرف رخ کرنے والوں کو 'ختم کرنے' کی دھمکی
ایران اور متحدہ عرب امارات باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے اور تعاون میں توسیع پر متفق
اسرائیل نے ڈرون حملہ کر کے دو فلسطینیوں کو قتل اور 13 کو زخمی کر دیا
فلسطین: ہم برکس کے اعلامیے کا خیر مقدم کرتے ہیں
عراق: ڈرون لانچنگ پلیٹ فارم کو قبضے میں لے لیا گیا ہے
یوکرین کی طرف سے تاتارستان پر ڈرون حملے
ترکیہ: ہم، سعودی عرب پر ڈرون حملوں کی مذّمت کرتے ہیں
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ: امریکہ کا فیصلہ انتہائی  افسوسناک ہے
ترکیہ: ہم، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے موقف سے اتفاق کرتے ہیں
فرانس میں ٹرین حادثے کی تحقیقات ممکنہ طور پر سبوتاژ کے طور پر کی جا رہی ہیں
لبنان سے انخلاء تک اسرائیل کے ساتھ کوئی نئی مذاکرات نہیں: عون
سعودی عرب: عراق سے تیل پائپ لائن کو نشانہ بنائے جانے کے بعد بغداد اس واقع کی تحقیقات کر رہا ہے