ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
ٹرمپ مشرق وسطی کے دوروں میں ترکیہ کو شامل کرنے پر غور کر رہے ہیں: رپورٹ
وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر عہدیدار اور منصوبے سے واقف دو ذرائع نے جمعرات کو سی این این سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ممکنہ دورہ سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات  کے بعد ہوگا
ٹرمپ مشرق وسطی کے دوروں میں ترکیہ کو شامل کرنے پر غور کر رہے ہیں: رپورٹ
/ TRT World

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ماہ مشرق وسطیٰ کے دورے کے شیڈول میں ترکیہ کو شامل کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ 

وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر عہدیدار اور منصوبے سے واقف دو ذرائع نے جمعرات کو سی این این سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ممکنہ دورہ سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات  کے بعد ہوگا۔ 

ذرائع نے بتایا کہ ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے اور تفصیلات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ 

ترکیہ کے ساتھ اچھے تعلقات

وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر عہدیدار نے نیوز چینل کو بتایا کہ ٹرمپ نے ترک صدر  کے ساتھ حالیہ فون پر بات چیت کے دوران اس دورے پر تبادلہ خیال کیا۔ 

ذرائع کے مطابق امریکی صدر اس دورے کے دوران اسرائیل کا دورہ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔ 

وائٹ ہاؤس نے فوری طور پر انادولو ایجنسی کی جانب سے تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔ 

اس سے قبل ٹرمپ نے ایردوان کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں مثبت جذبات کا اظہار کیا تھا۔ 

اس ہفتے کے اوائل میں وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین  نیتن یاہو کے ساتھ ٹرمپ نے کہا تھا کہ "میرے ترکئی اور ان کے رہنما کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔ 

انہوں نے ایردوان  کو ایک سخت  مگر ہوشیار  صدر کہا تھا انہوں نے مزید کہا کہ  ان کا خیال ہے کہ "یہ ترکیہ" تھا جس نے شام میں  بشار الاسد کے خاتمے کی منصوبہ بندی کی تھی ۔ 

 باور رہے کہ یہ ٹرمپ کا ترکیہ کا پہلا صدارتی دورہ ہوگا۔

ان کے پیش رو جارج ڈبلیو بش نے 2004 میں دورہ کیا تھا جبکہ براک اوباما نے 2009 اور 2015 میں ملک کا دورہ کیا تھا۔

دریافت کیجیے
ایردوان نے نیٹو اتحادیوں میں دفاعی تعاون پر پابندیوں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا
نیٹو رہنما سمٹ کے آخری دن آرکٹک، ایران اور یوکرین کے معاملات پر توجہ دیں گے
ترکیہ طویل فاصلے کے کروز میزائل 'آتماجا' فراہم کرے گا: نیٹو نائب سربراہ
صدر ایردوان کا نیٹو سمٹ کے آغاز پر انقرہ میں ٹرمپ کا خیرمقدم
دنیا بھر کی نظریں انقرہ پر مرکوز
نیٹو انقرہ سمٹ دفاعی صنعتی فورم کے انعقاد سے شروع
روٹے نے شاندار طریقے سے نیٹو سربراہی اجلاس کی میزبانی پر صدر ایردوان کا شکریہ ادا کیا
نیٹو کے اندر ترکیہ کا کردار مزید اہم ہو جائے گا: جنرل اونو
وزیر فیدان: "ہم CAATSA پابندیوں کے حوالے سے ضروری اقدامات کر رہے ہیں"
نائب صدر یلماز  کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات
نیٹو کو ترکیہ کی ضرورت ہے، بیلجئین وزیر دفاع
ترک خفیہ ایجنسی کے سربراہ کا دورہ شمالی عراق،اہم ملاقاتیں
نیٹو میں ترکیہ کا بڑھتاہوا کردار
ترکیہ:قالن۔راشد ملاقات
ترکیہ کی طرف سے، کراچی میں دہشت گردانہ حملے کی، شدید مذّمت
نیٹو پارلیمانی وفد کا انقرہ سمٹ سے قبل  انقرہ میں ترک ڈراونز بنانے والی بڑی فرم کا دورہ
ترکیہ نیٹو اور علاقائی سلامتی کے لیے حیاتی اہمیت کا حامل ہے:یورپی یونین
نیٹو انقرہ اجلاس 'تجربات کا اشتراک کرنے کے لیے ایک مضبوط ترین پلیٹ فارم' ہوگا، صدر ایردوان
ترکیہ: اسرائیلی جارحیت کا خاتمہ عالمی امن کی ضمانت ہے
1915 کے واقعات کے بہانے اسرائیل اپنے جرائم چھپارہا ہے:ترکیہ