دنیا
2 منٹ پڑھنے
یوکرین: روس نے ملک بھر پر حملوں میں شدّت پیدا کر دی ہے
جنگ بندی سے قبل کئے گئے روسی حملوں کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک اور کم از کم 120 زخمی ہوگئے ہیں: ایگور کلائیمنکو
یوکرین: روس نے ملک بھر پر حملوں میں شدّت پیدا کر دی ہے
یوکرین کے علاقے ڈونیٹسک میں روسی فضائی حملے کے مقام پر ایک لاش کے پاس طبی عملہ اور پولیس اہلکار، 5 مئی 2026۔ / Reuters

یوکرین نے کہا ہے کہ روس نے ملک بھر پر حملوں میں شدّت پیدا کر دی ہے۔

یوکرین کی  اعلان  کردہ یکطرفہ جنگ بندی بدھ کے روز نافذ ہونے کی توقع ہے اور اس دوران  یوکرین نے روس کو ملک بھر میں حملوں میں شدت لانے کا قصوروار ٹھہرایا  ہے۔

زاپوریژہیا کے علاقائی حکام کے مطابق ماسکو نے صبح کے وقت شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا ہے۔

رواں ہفتے میں روس اور یوکرین دونوں نے مختلف تاریخوں کے لیے یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔ روس چاہتا ہے کہ اس کی جنگ بندی 9 مئی کو متوقع یومِ فتح کی تقریبات کے ساتھ مطابقت رکھے، جبکہ ولادی میر زلنسکی نے ماسکو کو جنگ بندی کی بات کرتے ہوئے مہلک حملے جاری رکھنے پر "مکمل منافقت" کا مرتکب قرار دیا ہے۔

بھاری جانی نقصان

یوکرین کے وزیر داخلہ ایگور کلائیمنکو نے کہا ہے کہ جنگ بندی سے قبل پولتاوا، خارکیف، دونیتسک، دنیپرو، زاپوریژہیا، خرسون، اوڈیسا، چرنیہیو اور سومی کے علاقوں میں روسی حملوں کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک اور کم از کم 120 زخمی ہوگئے ہیں۔ کراماتورسک سے تازہ اطلاعات کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی ہے۔

حملوں کی تفصیلات:

  • زاپوریژہیا پر حملوں میں  12 شہری ہلاک ہوئےہیں اور ولادی میر زلنسکی  نے کہا ہے کہ اس حملے کا"کوئی فوجی جواز نہیں تھا"۔

  • کراماتورسک شہر کے مرکز پر حملے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

  • دنیپرو میں  4 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

  • روسی حکام کے مطابق کریمیا پر یوکرینی ڈرون حملوں میں 5 شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔

یوکرین کے وزیر خارجہ اینڈری سائبیہا  نے ایکس سے جاری کردہ  بیان میں کہا ہے کہ "جنگ بندی کے نفاذ سے چند گھنٹے پہلے بھی روس رُکنے کی بجائے دہشت گردی میں اضافہ کر رہا ہے"۔

سفارتی روابط

یہ حملے حالیہ ہفتوں کے مہلک ترین واقعات میں شمار ہو رہے ہیں۔ سفارتی سطح پر بھی ایک غیر متوقع پیش رفت سامنے آئی ہے۔ امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ٹیلی فونک ملاقات کی ہے۔ ملاقات  لاوروف کی درخواست پرطے پائی ہے۔

امریکہ وزارتِ خارجہ  کے مطابق مذاکرات کے دوران امریکہ۔روس تعلقات، یوکرین جنگ اور ایران سے متعلقہ امور زیر بحث آئے ہیں۔ تاہم تفصیلی معلومات جاری نہیں کی گئیں۔

دریافت کیجیے
عراق سے آنے والے 3 ڈرونز کو تباہ کر دیا گیا:سعودی عرب
امریکہ: فضائی مظاہرے کے دوران دو جنگی طیارے آپس میں ٹکرا گئے
آئی سی سی نے5 اسرائیلی حکام کے خلاف وارنٹ جاری کر دیئے
کیف کے روس پر ڈرون حملے جائز ہیں:زیلنسکی
بلغاریہ 2026 یورو ویژن مقابلہ موسیقی جیت گیا
چین اور امریکا نے ٹیرف کم کرنے پر اتفاق کر لیا
برطانیہ نے خلیج میں کم لاگت والا اینٹی ڈرون میزائل نظام نصب کر دیا
غزہ میں گاڑی پر حملہ،2 فلسطینی ہلاک
اسرائیل کی مشرق وسطی میں اشتعال انگیز کارروائیاں ختم ہونی چاہئیں، صدر ایردوآن
ترک قومی خفیہ ایجنسی نے جاسوسی نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا
حماس کے فوجی سربراہ اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہو گئے ہیں، حماس سینیئر حکام
روس نے 528 اجساد یوکرین کے سپرد کر دیے: کیف
امریکہ-ایران کے درمیان مذاکرات کی میز پر مفاہمت، میدان میں حملوں کی تیاری
اسرائیل کے تازہ حملوں میں غزہ میں 7 افراد ہلاک اور 45 سے زائد زخمی
ترک اور ازبک صدور  کی ترکستان میںترک ریاستوں کی تنظیم کے اجلاس کے دوران ملاقات