سیاست
2 منٹ پڑھنے
امریکہ نارد اسٹریم گیس پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، لاوروف
، لاوروف نے جمعرات کو امریکہ پر الزام لگایا کہ وہ عالمی توانائی کے بازاروں پر غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
امریکہ نارد اسٹریم گیس پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے،  لاوروف
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایران اور وینزویلا میں امریکی مداخلت کو توانائی منڈی کے مقاصد کی مثال کے طور پر پیش کیا۔ [فائل فوٹو] / Reuters

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ امریکہ بحرِ بالٹک میں واقع نورد اسٹریم گیس پائپ لائنوں پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جو ستمبر 2022 میں ایک پراسرار دھماکے سے تباہ ہو گئی  تھیں۔

وہ دھماکے جنہوں نے تین سال سے زائد پہلے ان پائپ لائنوں کو تباہ کیا، نے بڑی حد تک روسی گیس کی یورپ تک منتقلی کو منقطع کر دیا، جس سے براعظم میں توانائی کی رسد  میں تنگی آئی، حالانکہ روس نے پہلے ہی زیادہ تر ترسیلات بند کر رکھی تھیں۔

روس اور مغربی ممالک دونوں نے کہا ہے کہ یہ واقعہ تخریب کاری کا عمل تھا۔ تفتیش کاروں نے برسوں تک اس معمہ کو سلجھانے کی کوشش کی کہ اس کے پیچھے کون تھا اور گزشتہ سال اٹلی میں ایک یوکرینی شہری کو ان   حملوں کے شبے میں گرفتار کیا گیا۔

فرانسیسی ٹیلی ویژن سے ایک انٹرویو میں، لاوروف نے جمعرات کو امریکہ پر الزام لگایا کہ وہ عالمی توانائی کے بازاروں پر غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے،  انہوں نے اس کی مثال کے طور پر وینیزویلا — جہاں واشنگٹن اب ملک کے وسیع تیل ذخائر پر قابلِ ذکر کنٹرول رکھتا ہے — اور ایران میں ہونے والی پیش رفت کا حوالہ دیا۔

روسی وزارتِ خارجہ کی جانب سے شائع کردہ انٹرویو کے متن کے مطابق لاوروف نے کہا کہ"امریکہ اب یہ بھی کہہ رہا ہے کہ وہ نارد اسٹریم پائپ لائنوں پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔"

تا ہم انہوں نے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

دی وال اسٹریٹ جرنل نے 2024 میں رپورٹ کیا کہ ایک امریکی سرمایہ کار، سٹیفن پی. لنچ، نورد اسٹریم 2 کی دو شاخی پائپ لائن کو خریدنے کی کوشش کر رہا تھا، جن میں سے ایک لائن اب بھی سالم ہے۔

دریافت کیجیے
ایستونیا: بھارتی کمپنی سے دھوکہ کھانے کے بعد وزیرِ دفاع نے استعفیٰ دے دیا
سیلاب سے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد دو افراد کو ایک ٹنل سے زندہ بچا لیا گیا
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے  امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب
اسرائیل: 18 لاکھ 60 ہزار فلسطینیوں کو غزّہ سے نکال دیا جائے
ترکیہ: قالن۔دیمیرس ملاقات
پاک فوج: "خیبر پختونخوا میں 15 دہشتگرد غیر فعال کر دیے گئے ہیں"
نیو یارک سٹی نے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت ممنوع کر دی
ماسکو پر 37 ڈرونز سے حملے کی  کوشش ناکام بنا دی گئی
ٹرمپ کا جنگ ختم کرنے پر غور،پینٹاگون کا نفری بڑھانے پر زور
مشرق وسطی کے ممالک مسئلہ فلسطین کو  پس پشت نہ ڈالیں:چین
کرغزستان اور پاکستان کا باہمی تجارت کو 200 ملین ڈالر تک بڑھانے کا ہدف
آذربائیجان: اسلحہ ڈپو میں دھماکہ ،5 ہزار افراد کا انخلا
روس، یوکرین کے خلاف جنگ جیت رہا ہے: پوتن
ہم، صدر السیسی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں: صدر شی
ماسکو: برلن کے دعوے "بے بنیاد، مضحکہ خیز اور غیر منطقی" ہیں