مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
ٹرمپ کے فیصلے نے مجھ پر بجلی گرا دی ہے:اسحاق ہرزوگ
اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسرائیل کے لیے 4 ارب ڈالر کی امداد روکنے کے فیصلے سے متعلق پیشگی لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ "اس صورتحال نے مجھے بجلی کے جھٹکے کی طرح ہلا کر رکھ دیا ہے۔"
ٹرمپ کے فیصلے نے مجھ پر بجلی گرا دی ہے:اسحاق ہرزوگ
اسحاق ہرزوگ

اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسرائیل کے لیے 4 ارب ڈالر کی امداد روکنے کے فیصلے سے متعلق پیشگی لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ "اس صورتحال نے مجھے بجلی کے جھٹکے کی طرح ہلا کر رکھ دیا ہے۔"

دی ٹائمز آف اسرائیل  اخبار کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل میں اپوزیشن بلاک کی سب سے مضبوط جماعت 'یاشر'  کے وفد کے ساتھ ایک مشاورتی اجلاس کے دوران صدر ہرزوگ نے کہا، "امریکی امداد کی بندش کا معاملہ مجھے شدید پریشان کر رہا ہے۔ بہت زیادہ پریشان۔"

ٹرمپ کی جانب سے امریکہ میں جزوی انتخابات کے دن، یعنی 3 نومبر کو، اسرائیل کے لیے 4 ارب ڈالر کی امداد روکنے کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے ہرزوگ نے کہاکہ "اس صورتحال نے مجھ پر آسمانی بجلی گرانے جیسا اثر کیا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن کے ساتھ تعلقات کو برقرار رکھنے کے لیے اسرائیل میں حکومت کا قیام ناگزیر ہے اور ملک کو دوبارہ انتخابات کی طرف نہیں جانا چاہیے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 3 نومبر کو اعلان کیا تھا کہ اسرائیل کو دی جانے والی 4 ارب ڈالر کی امریکی امداد روک دی جائے گی۔

سال کے آخر تک اسرائیل کی امداد معطل رکھنے پر اتفاق ہونے کا ذکر کرتے ہوئے ٹرمپ نے واضح الفاظ میں کہا تھا، "اب ہم اسرائیل کو مزید رقم نہیں دیں گے۔"

اسرائیل کے سرکاری ٹیلی ویژن 'کان'  نے رپورٹ کیا تھا کہ ٹرمپ کی جانب سے امریکہ میں انتخابات کے روز اچانک سامنے آنے والے اس "غیر متوقع" فیصلے نے اسرائیلی وزارتِ دفاع اور فوج کے اعلیٰ حکام کو شدید حیرت اور صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔

 

دریافت کیجیے