سوڈان: ہیضے کی وباء پوری شدّت سے جاری، مزید 36 افراد ہلاک
حالیہ ایک ہفتے کے دوران ہیضے کے 1,210 نئے کیس اور 36 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں: سوڈان وزارتِ صحت
سوڈان: ہیضے کی وباء پوری شدّت سے جاری، مزید 36 افراد ہلاک
ڈارفور کے جنگ زدہ مغربی علاقے میں قائم کسی بے گھر افراد کے کیمپ میں، کولیرا کے مریضوں کو علیحدگی والے خیمے میں علاج ملتا ہے۔ / AFP

سوڈان میں حالیہ ایک ہفتے کے دوران ہیضے کے  1,210 نئے کیس اور 36 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

سوڈان وزارت ِصحت نے بروزمنگل جاری کردہ  اعلان میں کہا  ہےکہ ان نئے کیسوں  کے ساتھ ہیضے کے مریضوں کی  تعداد 1 لاکھ 2 ہزار   831 تک پہنچ گئی ہے۔

اگست 2024 میں وبا کے آغاز سے تاحال ہیضے کی وجہ سے 2 ہزار  561 اموات واقع  ہو چکی ہیں ۔ بیان کے مطابق بعض علاقوں میں بیماری کےپھیلاو  میں کمی آئی ہے  اور بعض میں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔

6 اگست کو عالمی ادارہ صحت 'ڈبلیو ایچ او'نے سوڈان کے تمام  صوبوں میں ہیضے کے مریضوں کی موجودگی کی تصدیق کی تھی۔

سوڈان میں صحت کا  یہ بحران ، اپریل 2023 سے فوج اور نیم فوجی دستوں  کے درمیان خانہ جنگی  کے آغاز سے ہی ، جاری ہے۔

اس تنازعے کے نتیجے میں  اب تک ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو چُکے ہیں۔

دریافت کیجیے
فیتو کی دفاعی صنعت میں تخریب کاری، اہم منصوبے اور حالیہ 10 برسوں میں مقامی دفاعی صنعت کی پیش رفتیں
کیوبا میں ملک گیر لوڈ شیڈنگ
15 جولائی ایک اہم تاریخی موڑ ہے: یلماز
یوکرین: تجارتی کشتیوں پر روسی حملوں میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں
امریکی سینٹ نے دفاعی بل مسترد کر دیا
15 جولائی کی رات کے حالات، اقدامِ بغاوت کے اہم اور فیصلہ کُن موڑ اور ملّت کی بے مثال مزاحمت
ایران: حادثے کے بعد بحری جہاز کے 23 افراد کو بچا لیا گیا
ترکیہ نے اسکولوں کو سوشل میڈیا سے طالب علموں کی تصاویر ہٹانے کا حکم دے دیا
چین، 'باوی' طوفان کی لپیٹ میں
اسرائیل نے مغربی کنارے میں نئی غیر قانونی آبادیوں کے لئے 2.3 بلین ڈالر کا معاہدہ کر لیا
رفائیل فیتو کی تقرری،شمالی قبرص کی مذمت
غزہ کی تباہی دل کو بھاتی ہے:اسرائیلی وزیر
اسرائیلی افواج نے جنگ بندی کے باوجود لبنان میں گھروں کو آگ لگا دی
ترک خفیہ ایجنسی کا کامیاب  آپریشن، یلو بلیٹن پر مطلوب دہشتگرد گرفتار
فیتو کا خفیہ  بائی لاک مواصلاتی نظام ،مزید تفصیلات منظر عام پر