سیاست
2 منٹ پڑھنے
روس کےجزیرہ نما 'کامچاتکا' کے کھُلے سمندر میں  8.8 کی شدت سے زلزلہ
زلزلے کے بعد، بشمول جاپان، امریکہ، ایکواڈور اور فلپائن، متعدد ممالک نے سونامی کی وارننگ جاری کر دی ہے
روس کےجزیرہ نما 'کامچاتکا' کے کھُلے سمندر میں  8.8 کی شدت سے زلزلہ
Several people in Kamchatka were injured after the earthquake, regional health minister Oleg Melnikov told Russia’s state news agency Tass. / AA

روس کےجزیرہ نما 'کامچاتکا' کے کھُلے سمندر میں  8.8 کی شدت سے زلزلہ آیا ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے 'یو ایس جی ایس' کے مطابق زلزلے کا مرکز 20.7  کلومیٹر  گہرائی میں اور  پیٹروپاولووسک۔کامچٹسکی کے مشرق اور جنوب مشرق میں 119 کلومیٹر مسافت پر تھا۔ زلزلہ کم گہرا اور شدید  طاقتور ہونے کی وجہ سےطوفانی  لہریں یا سونامی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا تھا۔

کامچاتکا کے گورنر ولادیمیر سولودوف نے ٹیلیگرام سے جاری کردہ  بیان میں  کہا  ہےکہ یہ زلزلہ "سنگین اور کئی دہائیوں کا شدید  ترین زلزلہ تھا"۔

علاقائی وزیر صحت اولیگ میلنی کوف نے روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی تاس  کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "زلزلے سے کامچاتکا میں کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں تاہم تمام مریضوں کی حالت تسلی بخش ہے۔ اس وقت  تک کوئی سنگین کیس ریکارڈ نہیں کی گیا"۔

سونامی کی وارننگ کے بعد سخالین کے قصبے 'سیویرو۔کوریلسک' کی آبادی کی محفوظ مقامات پر منتقلی  کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

دیگر مقامات پر اثرات

امریکی سونامی وارننگ سسٹم نے روس، جاپان، الاسکا اور ہوائی کے کچھ ساحلی علاقوں کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کی ہے۔

ہونولولو ڈپارٹمنٹ آف ایمرجنسی مینجمنٹ نے ایکس سے جاری کردہ بیان میں امریکی ریاست ہوائی کے کچھ ساحلی علاقوں کو خالی کرنے کی اپیل کی اور کہا  ہے کہ"جلدی کریں! تباہ کن سونامی متوقع ہے" ۔

قومی محکمہ موسمیات شعبہ 'سان فرانسسکو بے' نے ایکس سے جاری کردہ بیان میں  کہا ہے کہ کیلیفورنیا کے ساحل کے لیے سونامی وارننگ  نافذ کر دی گئی  ہے۔ جب تک مقامی حکام کی اجازت نہ ہو پانی سے دور رہیں! ساحلوں اور آبی گزرگاہوں سے دور رہیں! ۔

امریکی سونامی وارننگ سینٹر نے ایکواڈور کے لیے بھی سونامی وارننگ جاری کی اور متنبہ کیا ہے کہ  زلزلے کے بعد ایکواڈور میں سمندری لہروں کی بلندی  3 میٹر تک پہنچ  سکتی ہے۔

فلپائن کی زلزلہ ایجنسی نے بھی سونامی کی توقع ظاہر کی اور لوگوں کو  بحرالکاہل کے  ساحلوں  سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

دریافت کیجیے
روسی حملوں میں ایک بچہ سمیت تین افراد ہلاک، متعدد زخمی
سربراہ فوج کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام ایران جنگ سے نکلنے کا راستہ تلاش کر رہے ہیں
تھائی لینڈ میں ایک نوجوان نے اپنے دادا دادی کو قتل کرنے کے بعد اسکول میں دھاوا بول دیا
روس کے وائلڈبیریز ہب پر ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
یونیسف: غزہ میں فائر بندی کے بعد سے 300 بچوں قتل کئے جا چُکے ہیں
پاکستان: وزیرِ اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر
سلامتی کونسل کی طرف سے پاکستان میں ہونے والے خونریز دہشت گردانہ حملے کی مذّمت
ایرانی مذاکرات کار: امریکہ 'لوپ تھیٹر ڈپلومیسی' میں مصروف ہے
حوثی حملوں میں 58 یمنی فوجی ہلاک، سعودی عرب میں شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات
اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینیوں پر حملہ،متعدد زخمی
جاپان: ہیروشیما پر امریکی ایٹمی بمباری کی 81 ویں سالانہ یاد
جاپان کی وزیر اعظم کا غیر جوہری اصولوں کو برقرار رکھنے کے واضح وعدے سے گریز
سی آئی اے نے کیوبا کے لیے پوشیدہ ٹاسک فورس تشکیل  دے دی
یکاترینبرگ کے قریب کار دھماکہ، روسی ڈرون بنانے والی کمپنی کے سربراہ شدید زخمی
لبنانی مہاجرین اپنے گھروں کو واپس لوٹنا شروع ہو گئے ہیں: اقوامِ متحدہ