پاکستان
2 منٹ پڑھنے
کویت کی طرف سے پاکستان کو مبارکباد
کویت کی طرف سے، ترکیہ اور سعودی عرب کے ساتھ سہ فریقی دفاعی معاہدہ طے پانے پر، پاکستان کو مبارکباد
کویت کی طرف سے پاکستان کو مبارکباد
(فائل) کویتی وزیر خارجہ جراح جابر الاحمد الصباح نے ٹیلی فون کال پر اپنے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار کو مبارکباد دی۔ / Reuters

کویت نے، ترکیہ اور سعودی عرب کے ساتھ سہ فریقی دفاعی معاہدہ طے کرنے پر ،پاکستان کو مبارکباد دی ہے۔

کویت وزارتِ خارجہ نے پیر کے روز جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ رات گئے ہونے والی ایک ٹیلی فونک ملاقات  میں کویت کے وزیرِ خارجہ جراح جابر الاحمد الصباح نے اپنے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار کو حال ہی میں طے پانے والے ' مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے' کی مبارکباد پیش کی ہے۔

جمہوریہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوعان، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جمعہ کے روز مکّہ مکّرمہ میں مذکورہ معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

اس معاہدے کے تحت تینوں ممالک میں سے کسی ایک کے خلاف مسلح حملے کو تینوں ممالک کے خلاف حملہ تصور کیا جائے گا۔ معاہدے کے مقاصد  میں اجتماعی دفاعی صلاحیت و مزاحمتی قوت کو مضبوط بنانا اور دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینا بھی  شامل ہے۔

علاقائی سلامتی کے خدشات

یہ معاہدہ ،ریاض، انقرہ اور اسلام آباد کے درمیان دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے،  مشترکہ تزویراتی مفادات کے تحت مشترکہ سلامتی کے چیلنجوں سے نمٹنے  اور باہمی  ردِعمل کو مربوط کرنے کی غرض سے، کئی برسوں سے جاری مشاورت کے بعد سامنے آیا ہے۔

یہ پیش رفت ایران اور امریکہ کے درمیان تنازعے کے بعد آبنائے ہرمز میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران سامنے آئی ہے۔باوجودیکہ سمندری آمدورفت کی آزادی برقرار رکھنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں اس کشیدگی  نے عالمی توانائی کی رسد و بحری سلامتی سے متعلقہ خدشات میں اضافہ کر دیا ہے ۔

دونوں وزرائے خارجہ نے مقبوضہ مشرقی القدس سمیت علاقائی صورتِ حال پر بھی تبادلۂ خیال کیا ہے۔

اسحاق ڈار اور جراح نے دوطرفہ تعلقات اور جراح کے حالیہ دورۂ پاکستان کے بعد ہونے والی پیش رفت سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی گفتگو کی۔ علاوہ  ازیں اہم شعبوں میں تعاون اور سرمایہ کاری کو مضبوط بنانے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔

دریافت کیجیے
برطانوی وزیر اعظم: ہم غزہ اور مغربی کنارے کی موجود صورتحال پر خاموش نہیں رہیں گے
وزیر فیدان نے ترکیہ-شام-سعودی عرب وزرائے خارجہ اجلاس کی میزبانی کی
جنوبی کوریا: ہم، شمالی کوریا کو امن اور تعاون کی دعوت دیتے ہیں
گوتریش: دو ریاستی حل کے نظریے کو 'ہماری نظروں کے سامنے' مٹایا جا رہا ہے
ایردوان: ریاستِ فلسطین کو مسخ کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی
صدر ایردوان کا اقوام متحدہ میں خطاب ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر عالمی سطح پر ایجنڈے کا موضوع بن گیا
ایرانی اسپیکر "ٹرمپ کو ایک بنیادی تہذیب، قومی اور مذہبی مزاحمت کا سامنا ہے"
ترکیہ اور امریکہ نئی نسل کے ری ایکٹر  معاہدے کے ساتھ جوہری تعاون میں گہرائی لا رہے ہیں
یورپی یونین: بحیرہ احمر میں متعین جنگی جہازوں کی تعداد بڑھائی جائے
160 سے زیادہ کھلاڑیوں کی آئرلینڈ-اسرائیل فٹبال میچ کے بائیکاٹ کی اپیل
جاپان میں طوفان 'دوژان' کے اثرات سے 4 افراد ہلاک
ترکیہ: بیان جعلی ہے
برطانیہ، سعودی عرب کو فوجی مدد فراہم کرے گا: برنہیم
ایردوان، ٹرمپ کے ساتھ مذاکرات میں CAATSA معافی اور S-400 کے حل کو آگے بڑھائیں گے، فیدان
چینی صوبے گوانگ دونگ میں ایک ٹیکسٹائل ورکشاپ میں آگ لگنے سے 8 محنت کش ہلاک