ثقافت
2 منٹ پڑھنے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پوپ کے بھیس میں تصویریں وائرل
ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں شرکت کی، جو اقتدار میں واپس آنے کے بعد ان کا پہلا غیر ملکی دورہ تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پوپ کے بھیس میں تصویریں وائرل
Donald Trump posted an AI-generated photograph of himself dressed as the pope. / Others

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ٹروتھ سوشل' پر اپنی ایک مزاحیہ تصویر پوسٹ کی جس میں وہ پوپ کے لباس میں ملبوس  دکھ رہے ہیں۔

 یہ تصویر، جو بظاہر مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ہے، میں ٹرمپ کو سفید لباس، سنہری صلیب کے لاکٹ اور پوپ کی مخصوص ٹوپی پہنے ہوئے دکھایا گیا ہے، جبکہ ان کی دائیں ہاتھ کی شہادت کی انگلی آسمان کی طرف اشارہ کر رہی ہے۔

یہ چیز اس وقت سامنے آئی  جب ٹرمپ نے اس ہفتے صحافیوں سے مذاقاً کہا کہ  کیا وہ اگلے کیتھولک پوپ بننا پسند کریں گے۔ یہ بیان ایسے وقت میں دیا گیا جب کارڈینلز پوپ فرانسس کے جانشین کے انتخاب کے لیے اجلاس کرنے والے تھے۔ پوپ فرانسس کا انتقال 21 اپریل کو ہوا تھا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ پوپ فرانسس کے بعد کس کو پوپ کے طور پر دیکھنا چاہیں گے، تو ٹرمپ نے کہا: "میں پوپ بننا چاہوں گا، یہ میری پہلی پسند ہوگی۔" انہوں نے مزید کہا کہ ان کی کوئی خاص ترجیح نہیں ہے لیکن نیویارک کے ایک کارڈینل کے بارے میں کہا کہ وہ "بہت اچھے ہیں۔" بظاہر وہ نیویارک کے آرچ بشپ، ٹموتھی ڈولن، کا حوالہ دے رہے تھے، جو ایک مذہبی قدامت پسند ہیں اور اسقاط حمل کے سخت مخالف ہیں۔

ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں شرکت کی، جو اقتدار میں واپس آنے کے بعد ان کا پہلا غیر ملکی دورہ تھا۔

تقریباً 20 فیصد امریکی خود کو کیتھولک قرار دیتے ہیں، اور نومبر کے انتخابات میں ایگزٹ پولز کے مطابق ان میں سے تقریباً 60 فیصد نے ٹرمپ کے حق میں ووٹ دیا۔ پوپ فرانسس عالمی سطح پر ٹرمپ کے ناقدین میں سے ایک مضبوط اخلاقی آواز سمجھے جاتے تھے۔

جب ٹرمپ نے 2016 میں پہلی بار صدارتی انتخاب لڑا، تو پوپ فرانسس نے میکسیکو کی سرحد پر دیوار بنانے کے ان کے وعدے پر سخت تنقید کی تھی۔ پوپ نے صحافیوں سے کہا تھا: "جو کوئی بھی صرف دیواریں بنانا چاہتا ہے اور پل نہیں، وہ عیسائی نہیں ہو سکتا۔"

کارڈینلز 7 مئی کو ویٹیکن کے سسٹین چیپل میں ایک اجلاس کریں گے تاکہ نئے پوپ کا انتخاب کیا جا سکے۔

 

دریافت کیجیے
ترکیہ کی طرف سے چار فلسطینیوں کی ہلاکت اور اسرائیل کی 'نسل کشی پالیسی' کی مذمت
شمال مغربی پاکستان میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملہ، 15 افراد لقمہ اجل
اقوام متحدہ کے سربراہ کا 17 سال بعد دورہ دمشق
ٹرمپ: اب ایران مذاکرات کے لیے زیادہ سنجیدگی سے کام لے رہا ہے
شمالی یوکرین میں سومی ڈاک خانے پر روسی ڈراون حملے میں 2 افراد ہلاک
فرانس اور ہسپانیہ میں بے قابو ہونے والی جنگلات کی آگ کے باعث دو لاکھ افراد فرار
ترکیہ: یوروفائٹر ٹائیفون کی تربیت کے لئے پہلا پائلٹ گروپ برطانیہ بھیجا جا رہا ہے
ایران، جنگ کی بھاری قیمت چُکا رہا ہے: روبیو
امریکی اسٹاک مرکیٹوں میں تناو، تیل 100 ڈالر سے اوپر چلا گیا
اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو قتل کر کے لاشیں قبضے میں لے لیں
روسی گودام پر یوکرینی ڈرون حملے
جاپان امید کرتا ہے کہ فلسطین کے لیے حمایت میں اضافہ ہوگا
ترکیہ COP31 پروگرام میں رضاکار بننے کے لیے درخواستیں جاری
چین نے آبنائے تائیوان میں دو روزہ فوجی مشقیں شروع کر دیں
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"