ترکیہ کی خواتین باسکٹ بال ٹیم نے 2027 یورپی چیمپئن شپ کوالیفائرز کے دوسرے راؤنڈ کے گروپ 'آئی'کے پہلے میچ میں مہمان ٹیم مونٹی نیگرو کو 62کے مقابلے میں 79 پوائنٹس سے شکست دے دی۔
اس طرح ترک ٹیم نے ہیڈ کوچ فریڈرک ڈوسارٹ کی زیرِ نگرانی اپنے پہلے ہی میچ میں فتح حاصل کر لی۔
ترکیہ کی قومی ٹیم گروپ میں اپنا دوسرا میچ ہفتہ 14 نومبر کو ترکیہ کے مقامی وقت کے مطابق رات 8:40 بجےلاٹویا کے دارالحکومت ریگا میں اسرائیل کی ٹیم کے خلاف کھیلے گی























