ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
ترکیہ: دو تجارتی بحری جہازوں کی آپس میں ٹکر، 10افراد لاپتہ
سِلیوری کے ساحل کے قریب دو تجارتی بحری جہاز آپس میں ٹکرا گئے، حادثے کے نتیجے میں عملے کے 10 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں: استنبول گورنر دفتر
ترکیہ: دو تجارتی بحری جہازوں کی آپس میں ٹکر، 10افراد لاپتہ
[FILE] بحری دستوں کی ایک بڑی تعداد جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی ہے۔ / AA

استنبول کے بحیرہ مارمرا میں 2 بحری جہازوں کے درمیان ٹکراو  کے نتیجے میں عملے کے 10 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔

استنبول گورنر دفتر کے  اعلان کے مطابق  بحیرۂ مارمرا میں سِلیوری کے ساحل کے قریب دو تجارتی بحری جہاز آپس میں ٹکرا گئے، حادثے کے نتیجے میں عملے کے 10 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔

گورنردفتر کے بیان کے مطابق ترک پرچم بردار تجارتی جہاز 'آلسُو' قوجاایلی سے علی آغا کی جانب سفر کر رہا تھا اور 'توغ برق امام اوغلو' نامی ترک پرچم بردار تجارتی جہاز  کا رُخ اسکندرون بندرگاہ سے بحیرۂ اسود کے علاقے قارادینیز ایریلی کی طرف تھا۔ دونوں جہاز بدھ کی صبح تقریباً 03:00 بجے سِلیوری سے تقریباً 18 سمندری میل جنوب میں آپس میں ٹکرا گئے ہیں"۔

محکمہ ساحلی تحفظ  ڈائریکٹریٹ، کوسٹ گارڈ مارمرا اور آبنائے کمانڈ سے منسلک متعدد بحری یونٹ اور کوسٹ گارڈ کا ایک ہیلی کاپٹر جائے حادثہ کی طرف  پر روانہ کر دیئے گئے ہیں۔

استنبول گورنر دفتر نے کہا  ہے کہ"علاقے میں پہنچنے والی یونٹوں کی  ابتدائی جانچ پڑتال  کے مطابق آلسُو نامی جہاز میں بظاہر کوئی نقصان نظر نہیں آیا لیکن 'توغ برق امام اوغلو'  نامی تجارتی بحری جہاز اور اس میں موجود 10 اہلکاروں سے فی الحال رابطہ نہیں ہو پا رہا۔ علاقے میں تلاش و بچاو کا کام  جاری ہے۔"

دریافت کیجیے
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ: امریکہ کا فیصلہ انتہائی  افسوسناک ہے
ترکیہ: ہم، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے موقف سے اتفاق کرتے ہیں
آکنجی کی نئے سپرسونک 300 میزائل کی کامیاب آزمائش
ترکیہ کوانٹم اور خلائی ٹیکنالوجی کے لئے خصوصی فنڈ مختص کر رہا ہے
شام میں دھماکہ،ترکیہ کی تعزیت
ترک دفترِ خارجہ کی طرف سے ملادچ کے لیے آخری رسومات کے خصوصی اہتمام پر رد عمل
ترکیہ: جنگی مجرم کی تکریم ناقابلِ قبول اور مذموم حرکت ہے
ترکیہ امریکہ-ایران جنگ  کے خاتمے کے لیے سرگرداں ہے، صدر ایردوان
گِرنے کے قریب ڈوبنے والی فیری بوٹ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12ہو گئی
ترکیہ: قالن۔دیمیرس ملاقات
ترکیہ: صدارتی سرپرستی میں منعقدہ 7 ویں بین الاقوامی یاٹ ریس اختتام پذیر ہو گئی
استنبول میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ کمیٹی کا پہلا اجلاس
ترکیہ: اسرائیلی وزارتِ خارجہ کی ہرزہ سرائی اسرائیلی حکومت کی فرسودہ ذہنیت کی عکاس ہے
ترکیہ نے یوکرین کے سفیر کو طلب کر لیا
وزارت خارجہ کے ترجمان کیچیلی کا یونان کے حوالے سے بیان
ترکیہ، شام اور عراق کی ترقی میں ایک کلیدی ملک
صدر ایردوان کی معرکہ عظیم کی سالانہ یاد کے موقع پر خصوصی پوسٹ
ترکیہ: اناطولیہ میں طاعون کے قدیم ترین شواہد
ترکیہ: جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کی 25 ویں سالگرہ
صدر ایردوان : "ہم نے اپنے دوستوں اور دشمنوں کو خطے میں عدم استحکامی برداشت نہ کرنے کا پیغام دیا ہے