سیاست
2 منٹ پڑھنے
روسی صدر ولادیمیر پوتن کے اعلیٰ سیکیورٹی مشیر سرگئی شوئیگو شمالی کوریا پہنچ گئے
سرگئی شوئیگو روس اور شمالی کوریا کے درمیان شراکت داری کو مضبوط بنانے کے زیر مقصد اس ملک کا دورہ کر رہے ہیں
00:00
روسی صدر ولادیمیر پوتن کے اعلیٰ سیکیورٹی مشیر سرگئی شوئیگو شمالی کوریا پہنچ گئے
Russian President Vladimir Putin's top security adviser Sergei Shoigu visits North Korea / Reuters

طاس نیو ز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتن کے اعلیٰ سیکیورٹی مشیر سرگئی شوئیگو شمالی کوریا پہنچ گئے  ہیں۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی تعلقات میں ڈرامائی پیش رفت کے  وقت سر انجام پا رہا ہے۔

روسی خبر رساں ادارے نے یہ بھی بتایا کہ شوئیگو شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ٹاس کی رپورٹ میں مزید تفصیلات شامل نہیں تھیں، اور شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے شوئیگو کی آمد کی کوئی اطلاع نہیں دی۔

شوئیگو، جو مئی گزشتہ سال تک وزیر دفاع تھے، اس سے قبل بھی پیانگ یانگ کا دورہ کر چکے ہیں جب شمالی کوریا نے روس کی جنگ میں یوکرین کے خلاف لڑنے کے لیے فوجی تعینات کرنے کی تیاری کی تھی۔

امریکی اور جنوبی کوریائی حکام  کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے 10,000 سے زیادہ فوجی روس کے مشرقی کورسک علاقے میں  جنگ کے لیے بھیجے تھے اور بھاری ہتھیار، بشمول توپیں  اور بیلسٹک میزائل بھی فراہم کیے  تھے

اگرچہ یہ خیال پایا جاتا ہے کہ شمالی کوریا نے اس کے بدلے میں ماسکو سے فوجی اور شہری ٹیکنالوجی اور اقتصادی مدد حاصل کی ہے۔ تاہم ، نہ تو پیانگ یانگ اور نہ ہی ماسکو نے شمالی کوریا کے فوجیوں اور ہتھیاروں کی تعیناتی کو تسلیم کیا ہے، لیکن کہا ہے کہ انہوں نے گزشتہ سال جون میں دونوں ممالک کے رہنماؤں کے دستخط شدہ اسٹریٹجک شراکت داری معاہدے پر عمل درآمد ہو رہا ہے، جس میں ایک باہمی دفاعی معاہدہ بھی شامل ہے۔

دریافت کیجیے
امید ہے ہم کامیاب ہو جائیں گے: کالاس
ایشیاءتوانائی کے بڑے جھٹکوں کے لئے تیار ہو رہا ہے
سابق تھائی وزیراعظم شیناواترا کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا
جب تک جوہری مواد موجود ہے معاملہ ختم نہیں ہو گا: نیتن یاہو
مشرقی کونگو میں دہشتگردانہ حملے،21 افراد ہلاک
ٹرمپ کو ایران کا جواب پسند نہیں آیا،تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں
روس، سلوواکیہ کو توانائی فراہم کرنے کی 'ہر ممکن' کوشش کرے گا: پوتن
اسرائیل نے عراق میں ایک خفیہ فوجی اڈّہ بنا لیا
اسرائیلی وزارتی کمیٹی اوسلو معاہدوں کی منسوخی کے بل پر بحث کرے گی
باکستان: کار بم دھماکہ اور فائرنگ، بارہ پولیس اہلکار ہلاک
چین: جاپان، انڈو-پیسیفک کو بطور پردہ استعمال کر رہا ہے
پوتن: روسی افواج نیٹو کی طرف سے مسلح اور حمایت کردہ ایک حملہ آور طاقت سے نبرد آزما ہے
ترکیہ عالمی دفاعی طاقت کے طور پر اُبھر رہا ہے، صدر ایردوان
اسرائیل نے غزہ میں ایک مکان کو نشانہ بنایا جس دوران 9 افراد زخمی ہو گئے
سعودی عرب کی فوجی آپریشنز میں اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دینے کی تردید