سیاست
2 منٹ پڑھنے
چین کی یورپی یونین کی صنعتی پالیسی پر نکتہ چینی
بیجنگ نے باضابطہ طور پر یورپی کمیشن کو قانون کے بارے میں اپنا 'موقف اور سنگین خدشات' پیش کیے ہیں۔
چین کی یورپی یونین کی صنعتی پالیسی پر نکتہ چینی
چین نے یورپی یونین کی صنعتی پالیسی پر شدید تنقید کی۔ / Reuters

چین نے کہا ہے کہ یورپی یونین کا انڈسٹریل ایکسلریٹر ایکٹ سرمایہ کاری کے لیے 'سنگین' رکاوٹیں پیدا کررہاہے ۔ یہ 'ادارتی تفریق بازی' کے مترادف ہے، اور خبردار کیا ہے کہ بیجنگ اپنے 'قانونی حقوق اور مفادات'  کے تحفظ کے لیے قاطع طور پر جوابی اقدامات کرے گا۔

چینی وزارتِ تجارت کے ایک ترجمان نے پیر کو کہا کہ یہ قانون غیر ملکی سرمایہ کاری پر چار اسٹریٹیجک ابھرتی ہوئی صنعتوں — بیٹریاں، برقی گاڑیاں، فوٹووولٹکس اور اہم خام مال — میں متعدد پابندی والے تقاضے عائد کرتا ہے، اور عوامی خریداری اور سرکاری امدادی پالیسیوں میں یورپی ماخذ کو ترجیح دینے والی شقیں شامل ہیں۔

مارچ میں متعارف کرایا گیا IAA یورپی یونین میں قدر پیدا کرنے کو بڑھانے کا مقصد رکھتا ہے، تاکہ بڑھتی ہوئی 'غیر منصفانہ عالمی مسابقت' اور اسٹریٹیجک شعبوں میں غیریورپی یونین فراہم کنندگان پر بڑھتے ہوئے انحصار کے پس منظر میں اس کی صنعتی بنیاد وں  کو مضبوطی دلائی جا سکے۔

بیجنگ نے باضابطہ طور پر یورپی کمیشن کو قانون کے بارے میں اپنا 'موقف اور سنگین خدشات' پیش کیے ہیں۔

چین کا کہنا ہےکہ یہ ایکٹ چینی سرمایہ کاروں کے خلاف  تفریق پیدا کرتا ہے، یورپ کی گرین منتقلی کو سست کرے گا اور یورپی بازار میں منصفانہ مقابلے کو کمزور کرے گا۔

بیجنگ نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ وہ قانون سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے خلاف امتیازی تقاضے، مقامی مواد کے تقاضے، فکری ملکیت اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے لازمی تقاضے، اور عوامی خریداری پر عائد پابندیاں ختم کرے۔

ترجمان نے کہا کہ چین اس معاملے پر یورپی یونین کے ساتھ گفت و شنید کرنے کا خواہاں ہے۔

ترجمان نے کہا، 'البتہ اگر یورپی یونین چین کے تبصروں کو نظر انداز کرے اور قانون سازی آگے بڑھا کر چینی کمپنیوں کے مفادات کو نقصان پہنچائے تو چین چینی اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کی قاطع طور پر حفاظت کے لیے جوابی اقدامات اٹھائے گا۔'

 

دریافت کیجیے
ایستونیا: بھارتی کمپنی سے دھوکہ کھانے کے بعد وزیرِ دفاع نے استعفیٰ دے دیا
سیلاب سے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد دو افراد کو ایک ٹنل سے زندہ بچا لیا گیا
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے  امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب
اسرائیل: 18 لاکھ 60 ہزار فلسطینیوں کو غزّہ سے نکال دیا جائے
ترکیہ: قالن۔دیمیرس ملاقات
پاک فوج: "خیبر پختونخوا میں 15 دہشتگرد غیر فعال کر دیے گئے ہیں"
نیو یارک سٹی نے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت ممنوع کر دی
ماسکو پر 37 ڈرونز سے حملے کی  کوشش ناکام بنا دی گئی
ٹرمپ کا جنگ ختم کرنے پر غور،پینٹاگون کا نفری بڑھانے پر زور
مشرق وسطی کے ممالک مسئلہ فلسطین کو  پس پشت نہ ڈالیں:چین
کرغزستان اور پاکستان کا باہمی تجارت کو 200 ملین ڈالر تک بڑھانے کا ہدف
آذربائیجان: اسلحہ ڈپو میں دھماکہ ،5 ہزار افراد کا انخلا
روس، یوکرین کے خلاف جنگ جیت رہا ہے: پوتن
ہم، صدر السیسی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں: صدر شی
ماسکو: برلن کے دعوے "بے بنیاد، مضحکہ خیز اور غیر منطقی" ہیں