دنیا
2 منٹ پڑھنے
یوگنڈا: 36 لاکھ افراد شدید غذائی قلّت کا شکار
ملک میں 36 لاکھ افراد کو خوراک کے شدید عدم تحفظ کا سامنا ہے اور فروری سے جون 2027 کے دوران یہ تعداد بڑھ کر 44 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے: کار لیونارڈ زولو
یوگنڈا: 36 لاکھ افراد شدید غذائی قلّت کا شکار
(آرکائیو) یوگنڈا میں 3.6 ملین افراد کو شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے

یوگنڈا میں 36 لاکھ افراد کو خوراک کے شدید عدم تحفظ کا سامنا ہے اور خدشہ ہے کہ فروری سے جون 2027 کے دوران یہ تعداد بڑھ کر 44 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔

یوگنڈا میں اقوام متحدہ کے نمائندے 'کار لیونارڈ زولو' نے دارالحکومت کمپالا میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران ملک میں غذائی عدم تحفظ کی سنگینی کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔

زولو نے کہا ہے کہ اپریل 2026 سے مارچ 2027 کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے 4 لاکھ 65 ہزار 900 بچوں اور حاملہ یا دودھ پلانے والی 2 لاکھ 46 ہزار 300 عورتوں کو شدید غذائی قلت کے باعث علاج کی ضرورت ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی ہے کہ 'کراموجا' کے ذیلی علاقے کے رہائشی، مہاجرین اور مہاجرین کی میزبانی کرنے والی مقامی آبادی ان طبقات میں شامل ہیں جو غذائی عدم تحفظ سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

 زولو کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والے بحرانوں، زرعی پیداوار میں کمی، خوراک کی بلند قیمتوں اور بیماریوں نے غذائی تحفظ اور غذائیت کی صورتحال کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

انہوں نے ملک میں 36 لاکھ افراد کو خوراک کے شدید عدم تحفظ کا سامنا ہونے کا ذکر کیا اور خبردار کیا  ہےکہ فروری سے جون 2027 کے دوران یہ تعداد بڑھ کر 44 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔

دریافت کیجیے
عرب اتحاد، یمن میں حوثیوں کے 5 سرنگ نما گوداموں، 6 لانچنگ پیڈ اور 1میزائل ڈپو کو نشانہ بنایا گیا ہے
روس اور یوکرین سے رات بھر کے حملوں میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی اطلاعات
برازیل: لولا دا سلوا نے میدان مار لیا
ترکیہ۔آرمینیا سرحد پر واقع آنی پُل کا ٹینڈر منظور ہو گیا
روس: یوکرین کے لاجسٹک مراکز اور مال بردار جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے
ازبکستان نے ایرانی سفیر کو وزارتِ خارجہ طلب کر لیا
اسرائیل نے ’’نسلی صفائی‘‘ پالیسی کو الخلیل تک پھیلا دیا ہے
اٹلی اور اسپین میں احتجاجی مظاہرے، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں
نائیجیریا: مسلح حملہ، 20 افراد ہلاک
اسرائیل میں ہزاروں افراد کی شرکت سے احتجاجی مظاہرہ
ایران پر حملہ 'کل' ہی ہو سکتا ہے: ٹرمپ
امریکہ: مسلّح حملے میں 12 افراد زخمی ہو گئے
ایردوان: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو زیادہ منصفانہ اور جامع بنایا جانا چاہیے
چار فلپائنی فضائیہ کے پائلٹ تربیتی مشق کے دوران فضاء میں تصادم کے نتیجے میں ہلاک
ترکیہ نے اردن میں چرچ پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی