دنیا
2 منٹ پڑھنے
ایکواڈور: امریکی آئی سی ای ایجنٹ نے ہمارے قونصل خانے میں گھُسنے کی کوشش کی ہے
ایک امریکی امیگریشن ایجنٹ نے ہمارے منییاپولس قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کی ہے۔ ہم اس حرکت کی مذّمت کرتے ہیں: ایکواڈور  وزارتِ خارجہ
ایکواڈور: امریکی آئی سی ای ایجنٹ نے ہمارے قونصل خانے میں گھُسنے کی کوشش کی ہے
ایکواڈور نے کیٹو میں امریکی سفارت خانے سے باضابطہ احتجاج درج کرایا ہے۔ / AP

ایکواڈور نے کہا ہے کہ ایک امریکی امیگریشن ایجنٹ نے ہمارے منییاپولس قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کی ہے۔ ہم اس حرکت کی مذّمت کرتے ہیں۔

ایکواڈور  وزارتِ خارجہ نے  بروز منگل جاری کردہ ایک بیان میں کہا  ہےکہ صدر ڈینیل نوبوا کی حکومت نے کیٹو میں امریکی سفارت خانے کو،  واقعے سے متعلق،  احتجاجی خط ارسال کیا ہے۔

ایکواڈور  وزارتِ خارجہ کے مطابق، امریکہ کے محکمہ مہاجرین و کسٹم 'ICE' کا ایک ایجنٹ قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا لیکن  عملے نے اندر موجود ایکواڈور کے شہریوں کے تحفظ کے لیے اسے داخلے سے روک دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتے ویڈیو مناظر  میں ایکایک نقاب پوش  شخص قونصل خانے کی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کرتا   اور ایک سکیورٹی  اہلکار اسے روکنے کی کوشش کرتا دکھائی دے رہا ہے ۔

واضح رہے کہ امریکی ریاست مینیسوٹا کا شہر منییاپولس صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن چھاپہ پالیسی کے خلاف ملک گیر کشیدگی کا ایک مرکزی نقطہ بن گیا ہے۔

یہ  خلفشار، رواں مہینے میں  امیگریشن ایجنٹوں  کے ہاتھوں  دو امریکیوں کی ہلاکت کے واقعات کے ساتھ، شروع ہوا ہے۔مذکورہ وارداتوں میں سے ایک میں امیگریشن ایجنٹوں نے ایک امریکی مرد کو زمین پر لٹایا  اور بعد ازاں ہلاک کر دیا تھا۔

ایکواڈور  وزارتِ خارجہ نے مطالبہ کیا ہے کہ " امریکہ میں ایکواڈور کے کسی بھی قونصل خانے میں اس نوعیت کی کسی  حرکت کی تکرار سے پرہیز کیا جائے"۔

واضح رہے کہ دو ہلاکت خیز فائرنگ واقعات کے بعد ٹرمپ نے بروز منگل جاری کردہ بیان میں   کہا تھا  کہ وہ " کشیدگی میں کچھ  کمی کریں گے"۔

منییاپولس میں احتجاجی مظاہروں  کو گذشتہ  ہفتے سوشل میڈیا پر پھیلنے  والی تصاویر اور ویڈیو مناظر  نے بھی ہوا دی ہے۔ ان مناظر میں ایک  امیگریشن ایجنٹ، ایکواڈور کے  ایک پانچ سالہ  خوفزدہ بچے کو اس کے اسپائیڈر مین بستے سے پکڑ کر ساتھ لے جاتا دکھائی دے رہا  ہے۔

دریافت کیجیے
اسرائیل کا غزہ پر حملہ، چار فلسطینی ہلاک
ڈیموکریٹ سینیٹر نے اسرائیل کو 2.8 بلین ڈالر کے اسلحے  کی فروخت روک دی
ترک صدر ایردوان نیویارک روانہ،جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
ایران: تہران اور واشنگٹن کے درمیان بین الاقوامی سطح پر سفارتی   اور ثالثی کی کوششیں تا حال جاری
صدر ایردوان کا یوم غازی کے حوالے سے پیغام
یورپ میں تعلیمی بحران: PISA کے نتائج تاریخ کی کم ترین سطح پر
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس
پاکستان میں دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب