دنیا
2 منٹ پڑھنے
امریکا میں نجی جیٹ حادثے میںسات افراد لقمہ اجل
رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ریٹائرڈریسنگ ڈرائیورگریک بیفل  بھی شامل تھے، ان کی اہلیہ کرسٹینا گراسو بیفل اور ان کے دو بچے بھی  اس حادثے میں ہلاک ہوئے۔
امریکا میں  نجی جیٹ حادثے میںسات افراد لقمہ اجل
سٹیٹس وِل کے ایک علاقائی ہوائی اڈے پر مبینہ طیارہ حادثے کے مقام پر امدادی عملہ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔ / AP

شمالی کیرولائنا میں ایک  نجی  جیٹ طیارے کے حادثے میں  سوار  تمام  کے تمام سات افراد ہلاک ہو گئے، حکام کے مطابق ان میں مبینہ طور پر ایک سابق ریسنگ ڈرائیور بھی شامل تھا۔

شیرف ڈیرن کیمبل نے جمعرات کو اے ایف پی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ " طیارے پر سات افراد سوار  تھے، سب ہلاک ہو گئے۔"

شمالی کیرولائنا اسٹیٹ ہائی وے  ادارے  نے  کہا ہے  کہ طیارے نے ابھی اڑان بھری ہی تھی کہ یہ واپس اترنے کے لیے مڑا اور پھر گر کر تباہ ہو گیا۔

یہ جیٹ اسٹیٹس ول ایئرپورٹ سے روانہ ہوا، جو شارلٹ شہر کے شمال میں واقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ریٹائرڈریسنگ ڈرائیورگریک بیفل  بھی شامل تھے، ان کی اہلیہ کرسٹینا گراسو بیفل اور ان کے دو بچے بھی  اس حادثے میں ہلاک ہوئے۔ یہ معلومات ری پبلکن قانون ساز رچرڈ ہڈسن نے دیں، جو کانگریس میں شمالی کیرولائنا کی نمائندگی کرتے ہیں اور ہلاک شدگان کے خاندانی دوست ہیں۔

ہڈسن نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ "گریگ، کرسٹینا اور ان کے بچوں کی موت  پر مجھے سخت صدمہ پہنچا ہے اور میرا دل ان تمام لوگوں کے ساتھ ہے جو انہیں چاہتے تھے۔ وہ ایسے دوست تھے جنہوں نے اپنی زندگی دوسروں کی مدد کے لیے وقف رکھی۔"

نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے کہا ہے کہ وہ حادثے کی تفتیش کے لیے ایک ٹیم روانہ کر رہا ہے۔ "ٹیم متوقع طور پر اسی رات جائے وقوعہ کو  پہنچ جائے گی۔

56ویں سالگرہ اگلے ہفتے  ہونے والے بیفل نے  20 سال کے عرصے میں 19 کپ سیریز ریسیں جیتیں۔

ان کی آخری ریس 2022 کا Geico 500 Talladega میں تھی۔ انہیں 2023 میں NASCAR کے 75 عظیم ترین ڈرائیورز میں شامل کیا گیا تھا۔

بیفل کے پاس ایک ہیلی کاپٹر بھی تھا اور انہوں نے اسے ستمبر 2024 میں طوفان ہیلین کے باعث شمالی کیرولائنا کے مغربی حصے میں پھنسے لوگوں کی مدد کے لیے استعمال کیا تھا۔

 

دریافت کیجیے
ترکیہ: اردوعان۔زیدی ملاقات
امریکہ نے 'نگرانی میکانزم' شروع کر دیا
ناروے سینیگال کو 3۔ 2 کے اسکور سے شکست دیتے ہوئے ناک راونڈ میں پہنچ گیا
فرانس: گرمی کی شدت میں اضافہ،عوام پریشان
ایران نے ایٹمی ایجنسی کی ٹیم کےملک میں آنے پر رضا مندی ظاہر کر دی
یونانی عدالت نے اقلیتی ترک شہریوں کو مذہبی پالیسی کے خلاف خلاف احتجاج کرنے پر سزا سنا دی
سوٹزرلینڈ میں ایران۔امریکہ مذاکرات، پاکستان اور قطر کا مشترکہ بیان
عالمی کپ 2026:مصر نے نیوزی لینڈ کو 1-3 سے ہرا دیا
اسرائیلی فوج نے دو فلسطینیوں کو قتل کر دیا
قطر : صنعتی پلانٹ میں دھماکہ، درجنوں زخمی اور لاپتا
اسٹارمر مستعفی ہو جائیں گے:ٹرمپ
ماسکو کے ہوائی اڈوں کو قلیل مدت کے لیے بند کر دیا گیا، تقریباً 60 ڈراونز کو مار گرایا گیا ہے، روس
فلپائن میں اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں تین افراد ہلاک، متعدد زخمی
ہم، لبنان میں فوجی مداخلت کے موقف کی طرف واپس پلٹنا نہیں چاہتے:شرع
ایرانی مذاکراتی وفد اور امریکی نائب صدر وینس سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے